#882

مصنف : حافظ عبد الشکور شیخوپوری

مشاہدات : 25067

رسول اللہ ﷺ کے آنسو

  • صفحات: 145
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 4350 (PKR)
(اتوار 11 مارچ 2012ء) ناشر : مقبول بک سٹال

اللہ کی رسول ﷺ  کی زندگی ہمارے لیے بہترین نمونہ ہے۔ اللہ کا نبی اور رسول ہونے کے ساتھ ساتھ آپ ﷺ ایک کامل انسان بھی تھے۔ آپ کی صفت رسالت ونبوت اور کمال انسانیت کے اس وصف کا لازمی تقاضا ہے کہ جو شخص بھی انسانیت میں کمال درجے کو پانا چاہتا ہے، وہ آپ کی سیرت کو اپنی زندگی کا حصہ بنائے۔ اہل علم نے ہر دور میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کو موضوع بحث بناتے ہوئے بلاشبہ ہزاروں کتابیں لکھی ہیں کہ جن میں اللہ کے رسول ﷺ کی زندگی کے ہر شعبے سے متعلق معلومات جمع کر دی ہیں۔ یہ کتابیں محدثانہ، مورخانہ، فلسفیانہ، ادبی، اخلاقی، انقلاپی، سیاسی حتی کہ ہر اسلوب تحریر اور شعبہ زندگی کو سامنے رکھتے ہوئے تالیف کی گئی ہیں۔ سیرت پر جو کتابیں مرتب کی گئی ہیں، وہ مختلف امتیازات کی حامل ہیں۔ اس کتاب کا امتیاز یہ ہے کہ اس کتاب کے مولف نے موضوعاتی اسلوب پر سیرت مرتب کرنے کی کوشش کی ہے۔ موضوعاتی اسلوب سے مراد یہ ہے کہ سیرت کے کسی ایک موضوع سے متعلق اس کے جملہ واقعات کو جمع کر دینا۔ سیرت میں شروع شروع میں جو کام ہوا، وہ اسی منہج کے مطابق تھا۔ سب سے پہلے سیرت میں مغازی پر کتابیں لکھی گئیں۔ بعد ازاں اللہ کے رسول ﷺ کے اخلاقی اوصاف پر متسقل کتب تصانیف کی گئیں۔ غرض کہ آپ کی زندگی کے ہر شعبے اور آپﷺ کی شخصیت کے ہر وصف پر مستقل تصانیف موجود ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب میں مصنف نے سیرت سے ایسے جملہ مستند واقعات جمع کر دیے ہیں کہ جہاں آپﷺ کے مبارک آنسو جاری ہوئے۔ یہ کتاب اللہ کے رسول ﷺ  کی نرم دلی، خشیت، تقوی، تضرع، احساس تعلق، الفت و رحمت، مودت و محبت اور رحمۃ للعالمین جیسے اوصاف حسنہ پر ایک مستقل تصنیف کا درجہ رکھی ہے اور ایک امتی کے دل میں آپﷺ کی ذات سے تعلق کے احساس کو مضبوط بنیادیں فراہم کرتی ہے۔  اللہ تعالی مولانا کی اس علمی کاوش کو قبول فرمائے۔ آمین۔(ز۔ت)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

مقدمہ

 

7

رسول اکرم ﷺ کی ولادت اور آپ ﷺ کے والدین کی وفات

 

9

عبدالمطلب کا جنازہ

 

13

ابوطالب کے بےدین فوت ہونے پر آپ کی آنکھوں میں آنسو

 

16

حضرت بلال ؓکے مصائب سن کر آپ کی آنکھیں نم ہوگئیں

 

25

سید الشہداء حضرت حمزہ رضی  اللہ عنہ

 

65

حضرت مصعب بن عمیر ؓ

 

70

آپ نے اللہ کے رسول ﷺ کو مغموم کرکے کیالیا ہے؟

 

101

رسول اللہ ﷺ اور خشیت الہیٰ

 

107

رسول اللہ ﷺ کا امت کے لیے رونا

 

118

قبر کا منظر دیکھ کر آپ ﷺ بےاختیار روپڑے

 

133

کفار مکہ اور رحمۃ اللعالمین

 

134

سرزمین بدر پر آپ ﷺ کے آنسو

 

136

رسول اللہ صلی ا للہ علیہ  وسلم عریش میں

 

137

بیئر معونہ کا دردناک واقعہ

 

139

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 95096
  • اس ہفتے کے قارئین 307851
  • اس ماہ کے قارئین 95096
  • کل قارئین113987096
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست