قرآن مجید کتاب ہدایت ہے جسے اللہ تعالی نے انسانیت کی راہنمائی کے لئے نازل فرمایا ہے۔اور اس کی دعوت مرد وعورت دونوں کے لئے یکساں اور مساوی طور پر پیش کی گئی ہے۔گزشتہ کچھ عرصے سے پاکستان اور عالم اسلام کے دیگر ممالک میں رجوع الی القرآن کی ایک تحریک برپا ہے۔جس کے سبب ادارے قائم ہو رہے ہیں،مختلف دورانیوں پر مشتمل درس قرآن کے متعدد سلسلے جاری ہیں۔جن میں ہزارہا مردو خواتین شرکت کرتے ہیں۔قرآن مجید کے احکام پر عمل کرنے کے حوالے سے کویت کے ایک رسالے "المجتمع" میں ایک سلسلہ مضامین شائع ہوا ،جس میں محترمہ سمیہ رمضان نے اپنے حلقہ درس کا احوال قلمبند کیا ہے۔چنانچہ اس حلقے کے تحت قرآن مجید کی صرف تبلیغ پر اکتفاء نہیں کیا گیا بلکہ ایک ایک آیت کا انتخاب کر کے اس پر عمل بھی کیا گیا اور اپنے تجربات سے دوسروں کو آگاہ کیا گیا۔اس کتاب میں چودہ موضوعات کے تحت جو تجربات بیان کئے گئے ہیں،ان میں قرآن پر عمل کے فوائد وثمرات دو اور دو چار کی طرح واضح ہو کر سامنے آ جاتے ہیں،بنیادی عقائد درست ہوتے ہیں اور بے شمار روحانی ثمرات بھی ملتے ہیں۔یہ مضمون عربی میں تھا ،چنانچہ اس سلسلے کی اہمیت و ضرورت کے پیش نظر اسے اردو میں ڈھال دیا گیا ہے ،تاکہ اردو دان طبقہ بھی اس سے کما حقہ مستفید ہو سکے۔ترجمہ محترم محمد ظہیر الدین بھٹی نے کیا ہے۔یہ کتاب اگرچہ خواتین کے لئے لکھی گئی ہے ،لیکن یہ خواتین وحضرات سب کے لئے یکساں مفید ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف اور مترجم کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے درجات حسنہ میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
پیش لفظ۔۔۔۔ مسلم مجاہد |
11 |
انقلاب بالقرآن اور اس کے تقاضے |
|
قرآن ایک عظیم معجزہ |
17 |
تبدیلی کی کیفیت |
17 |
قرآن کی قوت تاثیر |
18 |
قرآنی تبدیلی کا نمونہ |
19 |
قرآن مجید پر رسول اللہﷺ کا عمل |
20 |
صحابہ کرام ؓ کا قرآن سے تعلق |
26 |
قرآن کے ساتھ ہمارا رویہ |
27 |
قرآن سے استفادے کا درست طریقہ |
|
قرآن مجید سے دل چسپی |
31 |
مناسب جگہ |
23 |
موزوں وقت |
32 |
ٹھیر ٹھیر کر پڑھنا |
33 |
توجہ سے مطالعہ کرنا |
33 |
سر تسلیم خم |
34 |
ہد: معانی |
34 |
آیات کو بار بار پڑھنا |
35 |
خواتین کے منفرد تجربات |
|
گھر میں چیخنا چلانا |
39 |
نماز فجر کے لیے بیدار ہونا |
43 |
طلاق کی دھمکی |
51 |
لڑنا جھگڑنا اور ناراضی |
63 |
نفرت و کدورت |
71 |
تسبیح |
79 |
ٹی وی اور دیواروں کی تسبیح |
83 |
تسبیح کی برکت سے کبیرہ گناہ چھوڑ دیا |
84 |
بچوں پر اثرات |
86 |
والدین سے حسن سلوک |
89 |
عامل کے بجاے اللہ |
90 |
والدین میں تبدیلی |
92 |
ایک بہن کا عجیب تجربہ |
95 |
والدین سے محبت کا اظہار |
96 |
بھائی کا والدین سے حسن کلام |
97 |
میراث |
99 |
زیورات کی تقسیم |
100 |
دوسرا تجربہ |
103 |
بروقت تقسیم |
106 |
نفسیاتی کیفیت کا شکار نوجوان |
109 |
مزاروں پر دعائیں |
117 |
صدقہ مصیبت کو ٹال دیتا ہے |
122 |
حاجات اللہ پوری کرتا ہے |
125 |
جن نکالنا |
129 |
غیب کا علم اللہ کے سوا کسی کو نہیں |
139 |
اولاد کے لیے دعا |
147 |
قرآن کے مطابق زندگی۔۔۔۔ خرم مراد |
|