قرآن مجید پوری انسانیت کے لیے کتاب ِہدایت ہے، او ر اسے یہ اعزاز حاصل ہےکہ دنیا بھرمیں سب سے زیاد ہ پڑھی جانے والی کتاب ہے ۔ اسے پڑھنے اور پڑھانے والوں کو امامِ کائنات نے اپنی زبانِ صادقہ سے معاشرے کے بہتر ین لوگ قراردیا ہے اور اس کی تلاوت کرنے پر اللہ تعالیٰ ایک ایک حرف پرثواب عنایت کرتے ہیں۔ دور ِصحابہ سے لے کر دورِ حاضر تک بے شمار اہل علم نے اس کی تفہیم وتشریح اور ترجمہ وتفسیرکرنے کی خدمات سر انجام دیں اور ائمہ محدثین نے کتب احادیث میں باقاعدہ ابواب التفسیر کے نام سےباب قائم کیے ہیں ۔تاکہ خدمت قرآن کے عظیم الشان شرف سے مشر ف ہوں۔لیکن قرآن مجید کے مطالعہ سے پہلے اس کے اصول ومبادی کو دیکھنا ضروری ہے تاکہ انسان صحیح معنوں میں استفادہ کر سکے۔ زیرتبصرہ کتاب '' قرآن پاک کا مطالعہ کیسے کیا جائے؟''پاکستان کے معروف عالم دین محتر م مولانا عبید اللہ سندھی صاحبکی تصنیف ہے، جس میں انہوں نے مطالعہ قرآن کے اصول ومبادی کو بیان کیا ہے۔یہ رسالہ دراصل مولانا کا وہ خطبہ صدارت ہے جو 1914ء میں آپ نے غالبا آل انڈیا مسلم ایجوکیشنل کانفرنس راولپنڈی میں پڑھا تھا۔ اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف کی اس عظیم خدمت کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔ (آمین)(راسخ)
عناوین |
صفحہ نمبر |
حالات زندگی |
5 |
پیش لفظ |
7 |
حرفے چند |
11 |
مولنا سندھی کافہم قرآن |
23 |
پہلا باب |
|
قرآن مجید کی تعلیم کااثر |
41 |
ہرقل کی دعوت کاواقعہ |
43 |
تعلیم قرآن کاصحیح طریقہ بموجب ہدایات قرآن |
47 |
تعلیم قرآن کےبارے میں صحابہ کرام کی آراء اورتعامل |
51 |
قرآن کےغلط طریقہ تعلیم کے نتائج اورشاہ ولی للہ کی رائے |
58 |
قرآن اورتفسیر کے متعلق شاہ اسماعیل شہید کی رائے |
59 |
دوسراباب |
|
مختصر تاریخ تفسیر |
63 |
صحیح انداز پر تعلیم قرآن سےمحرومی |
70 |
توکل کیا ہے ؟ |
71 |
صبر کامفہوم |
73 |
چند مثالیں |
75 |
تیسراباب |
|
قصص القرآن |
86 |
قصہ حضرت یوسف ؑ |
86 |
قصہ طاوت وجالوت |
88 |
فرشتے |
92 |
تعدازوادج امریکی مقنن کی نظر میں |
96 |
قصہ حضرت ابر اہیم ؑ |
97 |
قصہ حضرت نوح ؑ |
99 |
قصہ حضرت موسی |
101 |
چوتھا باب |
|
قرآنی تعلیم کوکمزور کرنے کی منظم سازش |
105 |
پانچواں باب |
|
مذہب مسلمانوں کی ترقی کازینہ |
109 |