#4947

مصنف : میجر سید بشیر حسین شاہ ترمذی

مشاہدات : 7575

قرآن اور تخلیق کائنات

  • صفحات: 148
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3700 (PKR)
(ہفتہ 25 نومبر 2017ء) ناشر : آ زاد انٹر پرائزز لاہور

یہ بات اِنتہائی قابلِ توجہ ہے کہ سائنس نے جو دریافتیں بیسویں صدی اور بالخصوص اُس کی آخری چند دہائیوں میں حاصل کی ہیں قرآنِ مجید اُنہیں آج سے 1,400 سال پہلے بیان کر چکا ہے۔ تخلیقِ کائنات کے قرآنی اُصولوں میں سے ایک بنیادی اُصول یہ ہے کہ اِبتدائے خلق کے وقت کائنات کا تمام بنیادی مواد ایک اِکائی کی صورت میں موجود تھا، جسے بعد ازاں پارہ پارہ کرتے ہوئے مختلف حصوں میں تقسیم کر دیا گیا۔ اِس سے کائنات میں توسیع کا عمل شروع ہوا جو ہنوز مسلسل جاری و ساری ہے۔ یہ بات ذہن نشین رہے کہ سائنسی معاشرے کی نشوونما کی تمام تاریخ حقیقت تک رسائی کی ایسی مرحلہ وار جستجو پر مشتمل ہے جس میں حوادثِ عالم خود بخود اِنجام نہیں پاتے بلکہ ایک ایسے حقیقی اَمر کی عکاسی کرتے ہیں جو یکے بعد دیگرے امرِ ربّانی سے تخلیق پاتا اور متحرک رہتا ہے۔ زیرِ تبصرہ ’’قرآن اور تخلیق کائنات‘‘ میجر السید بشیر حسین شاہ ترمذی کی ہے۔جس میں کائنات کے بارے میں جدید سائنسی نظریات اور قرآنی تصور کو زیر بحث لایا گیا ہےاور ان دونوں کے درمیان مماثلت کو فکری ہم آہنگی سے تعبیر کیا ہے۔ مزید یہ کتاب مذہب اور سائنس کے طالب علموں کے لیے پاکستان کی گولڈن جوبلی پر ایک نادر تحفہ ہے۔ وہ حضرات جو سائنس اور مذہب کو انسانی ترقی کی دو سڑھیاں سمجھتے ہیں اور سائنس کے عقل سے وجدان اور مذہب کو محض جذباتیت سے تحقیق تک کے سفر کے خواہاں ہیں کے لیے یہ کتاب محرک بھی ہے اور تحریک بھی۔ ہم مصنف کے لئے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ ان کی محنتوں اور کاوشوں کو قبول فرمائے اور اس کتاب کو ان کےلئے صدقہ جاریہ بنائے۔آمین۔ طالب دعا: پ،ر،ر

عناوین

 

صفحہ نمبر

آزاد نوٹ

 

5

تخلیق کائنات

 

7

ارتقاء

 

31

تخلیق آدم

 

43

اللہ کی رضا اور بندوں کی رضا کا ایک ہونا

 

57

زندگی اور موت

 

63

جنت اور دوزخ

 

75

اولیٰ الامر

 

79

نور

 

91

وحی کی اقسام

 

97

قضا وقدر

 

109

قل انما انا بشر مثلکم یوحی الی

 

111

متشابہات

 

115

توحید

 

123

معراج

 

141

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 59505
  • اس ہفتے کے قارئین 588647
  • اس ماہ کے قارئین 375892
  • کل قارئین114267892
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست