#4939.01

مصنف : حافظ عاکف سعید

مشاہدات : 5272

مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب جلد دوم

  • صفحات: 673
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16825 (PKR)
(جمعہ 24 نومبر 2017ء) ناشر : مکتبہ مرکزی انجمن خدام القرآن لاہور

قرآن حکیم‘ رب کائنات کانہایت بابرکت اور پُر عظمت کلام ہے جو نبی آخر الزماں محمد رسول اللہﷺ کے ذریعے نوعِ انسانی کو عطاہوا۔ یہ در اصل نوعِ انسانی کے نام اللہ جل شانہ کے آخری اور کامل ترین پیغام ہدایت کا درجہ رکھتا ہے۔یوں تو قرآن حکیم پوری نوع انسانی کے لیے ہدایت کا خورشید تاباں بن کر نازل ہوار‘ اور اسی لیے اس کے بالکل آغاز ہی میں یعنی سورۃ البقرۃ کے تیسرے  ہی رکوع میں نوع انسانی سے براہ راست خطاب’’یا ایہا الناس‘‘ کے الفاظ سے ہوا‘ تاہم اس میں انسانوں کے مختلف طبقات سے علیحدہ علیحدہ بھی خطاب کیا گیا ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب میں قرآن مجید کا ایک خاص نصاب ترتیب دیا گیا ہے۔ یہ نصاب جس کا نقظۂ آغاز سورۃ العصر ہے‘ نہایت مؤثر اور مفید مطلب ثابت ہوا۔نصاب میں قرآن مجید کے اُن مقامات کو اہتمام کے ساتھ شامل کیا گیا ہے جن میں خطاب براہ راست مسلمانوں سے ہے اور یوں مسلمانوں کی فکری وعملی رہنمائی پر مشتمل یہ جامع نصاب قرآنی دروس قرآنی  شکل میں بہت وسیع حلقے تک پھیلا۔ یہ دروس اصلاً چوالیس کیسٹوں میں تھے جنہیں صفحۂ قرطاس پر منتقل کر کے ضروری ترمیم کے بعد سلسلہ وارشائع کیا گیا  ‘ پھر طلباء کی سہولت کے لیے ہر کیسٹ کو کتابی شکل دی گئی اس کے بعد سب کیسٹوں کو ایک کتابی شکل دینے کا اہتمام کیا گیا ہے۔اس میں چند ایک بڑے نصاب یہ ہیں۔ انسان کی انفرادی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۂ لقمان کا دوسرا اور سورۂ فرقان کا آخری رکوع‘ عائلی زندگی سے متعلق سورۂ تحریم مکمل‘ قومی‘ ملی اورسیاسی زندگی کی رہنمائی کے لیے سورۃ الحجرات مکمل وغیرہ۔ یہ کتاب ’’ مطالعہ قرآن حکیم کا منتخب نصاب ‘‘ ڈاکٹر اسرار احمد کے دروس پر مشتمل ہے اور انہیں مرتب حافظ عاکف سعید﷾ نے کیا  ہے۔دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

7

حصہ چہارم:مباحث تواصی بالحق :یعنی مباحث جہادوقتال فی سبیل اللہ

 

درس15

9

تواصی بالحق کاذروہ سنام ،جہاد وقتال فی سبیل اللہ

 

سورۃ التوبہ اورسورۃ الحجرات کی روشنی میں

 

درس 16

30

جہادفی سبیل اللہ کی غایت اولیٰ شہادت علی الناس

 

سورۃ الحج کےآخری رکوع کی روشنی میں

 

درس17

74

جہادوقتال فی سبیل اللہ کی غایت قصوی اظہاردین الحق

 

جہادوقتال کےموضوع پرقرآن حکیم کی جامع ترین سورت یعنی سورۃ الصف کی روشنی میں

139

درس18

139

انقلاب نبویﷺ کااساسی منہاج افراد کی تیاری کانبوی طریقہ کار

 

سورۃ الجمعہ کی روشنی میں

 

درس 19

187

اعراض عن الجہادکی پاداش نفاق منافقت

 

سورۃ المنافقون کی روشنی میں

 

حصہ پنجم:مباحث تواصی بالصبر

 

یعنی مباحث صبرومصابرت

 

درس20

227

شرائط نجات میں سےآخری شرط صبرومصابرت

 

سورہ آل عمران کی آخری آیت اورسورۃ العنکبوت کےپہلےرکوع کی روشنی میں

 

درس21

270

سیرت طیبہ ؑ صبرومصابرت کےمختلف ادوار

 

سورۃ البقرۃ کی آیات 53تا157کی روشنی میں

 

درس23

315

نبی اکرمﷺ کی حیات طیبہ سلسلہ غزوات کی آغازاوراوراس کاہدف آخرین

 

درس24

340

فتح نصرت کانقطہ آغاز حدیبیہ اوربیعت رضوان

 

حصہ ششم جامع سبق

 

چندتمہید امورخصوصانظم قرآن کےحوالےسے

363

درس25

373

ذات صفات باری تعالیٰ کابیان جامع ترین اندازاوربلندترین علمی اورفلسفیانہ سطح پر

 

سورۃ الحدیث کی آیت کی روشنی میں

 

درس26

438

خالق ومالک ارض وسماوات اورذات اول آخرظاہرباطن کےانسانوں سےدوتقاضے

 

ایمان انفاق

 

سوۃ رالحدیث ےیت کی ورشی میں

 

ردس27

472

میدان حشرکی تاریکیوں میں اہل ایمان کےنورکیفیت

 

درس28

498

درس29

561

درس30

588

درس31

620

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84671
  • اس ہفتے کے قارئین 118499
  • اس ماہ کے قارئین 1735226
  • کل قارئین111056664
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست