#1750

مصنف : سفیر اختر

مشاہدات : 3930

مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی اور انکا ماہنامہ ’’ رحیق ‘‘

  • صفحات: 56
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1120 (PKR)
(ہفتہ 05 جولائی 2014ء) ناشر : دار المعارف واہ کینٹ

مولانا عطاء اللہ حنیف بھوجیانی     ضلع امرتسر کے ایک گاؤں’’بھوجیاں‘‘ میں 1909  کوپیداہوئے ۔ابتدائی تعلیم اپنے والد گرامی میاں صدرالدین حسین اور مقامی علماء  کرام  سے حاصل کی ۔اس کےبعد  پندرہ سولہ برس  کی عمر  میں مدرسہ حمیدیہ ،دہلی میں  داخل ہوئے او روہاں مولانا عبدالجبار کھنڈیلوی اور ابوسعید شرف الدین دہلوی سے  بعض متداول درسی کتب  اور حدیث کا درس لیا ۔بعد ازاں لکھو کے  اور گوندالانوالہ  کے اہل حدیث مدارس میں علوم دینیہ کی تکمیل کی جہاں مولانا عطاء اللہ  لکھوی اور  حافظ محمد گوندلوی ان کے اساتذہ میں  شامل تھے ۔مولانا  نے عملی زندگی  کاآغاز اپنے  گاؤں کے اسی  مدرسہ  فیض الاسلام میں بطور مدرس کیا جس میں  انہوں نے  خود ابتدائی تعلیم حاصل کی  تھی ۔لیکن چند ماہ  قیام کے بعد  گوجرانوالہ تشریف گئے او رمختلف مدارس میں  تدریسی فرائض سرانجام  دیتے رہے ۔سالانہ تعطیلات  گزارنے گاؤں  گئے ہوئے تھے کہ  ہندوستان تقسیم ہوگیا ۔مولانا ہجر ت کر کے پاکستان آگئے اور اپنے  پرانے تعارف  وتعلق کےتحت گوندلانوالہ میں سکونت اختیار کی ۔ اسی زمانے میں گوجرانوالہ سے ہفت روزہ ’’الاعتصام‘‘ کا  ڈیکلریشن حاصل کیا اور مولانا محمد  حنیف ندوی کی ادارت میں  9اگست 1949ء کو ’’الاعتصام‘‘ کی اشاعت  کا آغاز کیا۔اس کے بعد  آپ گوجرانوالہ سے لاہور منتقل  ہوگئے اور مکتبہ السلفیہ کی  بنا ڈالی اور اس کے  تحت اپنے ذوق تحریر واشاعت کی تکمیل کی اور  اکتوبر 1956ء میں ایک علمی وتحقیقی مجلہ ’’رحیق‘‘ کااجراء کیا ۔جس کا مقصد اسلام کی عموماً ا ور  مسلک اہل حدیث کی خصوصاً تبلیغ واشاعت تھا،اسلام اور سلف  امت کے مسلک پر حملوں کی علمی اور سنجیدہ طریقوں  سے مدافعت بھی اس کے اہم مقاصد میں  شامل تھا ۔دینی  صحافی حلقوں میں  ماہنامہ  ’’رحیق ‘‘ کا بڑا خیرمقدم کیا  گیا ۔لیکن  یہ مجلہ صرف تین سال  جاری رہا ہے  اور مالی مشکلات کی وجہ سے جولائی 1959  کے بعد اس کی  اشاعت  کی بند ہوگئی۔ مولانا کے تحریر سرمائے میں  سرفہرست  عربی زبان میں  سنن نسائی کا حاشیہ ’’ التعلیقات السلفیہ‘‘ ہے اس کےعلاوہ  بھی  بہت  سی کتب پر علمی  وتحقیقی  کام اور بعض کتب کےتراجم کرواکر  مکتبہ سلفیہ سے شائع کیں۔زیر نظر کتابچہ مجلہ’’ نقظۂ نظر ‘‘اسلام آباد بابت اکتوبر2003ء تامارچ2004ء میں  شائع  شدہ  ماہنامہ ’’ رحیق‘‘ کے اشاریے  کی کتابی صورت ہے  کتابچہ کے شروع  میں اس کے  فاضل  مرتب معروف قلمکار  محترم سفیر اختر  صاحب (جو  اپنے قلمی نام اخترر اہی کے نام سے  زیا د ہ معروف  ہیں) نے اشاریۂ رحیق  کے ساتھ  صاحب  رحیق مولانا محمد عطاء اللہ حنیف بھوجیانی کے  حوالے  سے  اپنی  چند یادیں اور تاثرات بھی شامل کردیے ہیں۔اللہ تعالی مولانا  عطاء اللہ حنیف   کی  دینی  ،علمی ،دعوتی اور صحافی خدمات کو  قبول فرمائے اور  انہیں جنت الفردوس میں  اعلی ٰ مقام عطا فرمائے (آمین)(م ۔ا)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف اول

 

7

مولانا محمد عطاء اللہ حنیف ( چند یادیں ، چند تاثرات)

 

11

ماہنامہ ’’ رحیق ‘‘ لاہور

 

25

اشاریہ ’’ رحیق‘‘

 

35

تفصیل اشاعت شمارہ ہائے رحیق

 

35

مندرجات بہ ترتیب موضوعات

 

37

کتابوں پر تبصرے ( بہ ترتیب مصنف)

 

53

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53653
  • اس ہفتے کے قارئین 240729
  • اس ماہ کے قارئین 814776
  • کل قارئین110136214
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست