مولانا ابو الکلام 11 نومبر 1888ء کو پیدا ہوئے اور 22 فروری 1958ء کو وفات پائی۔ مولانا ابوالکلام آزاد کا اصل نام محی الدین احمد تھا۔آپ کے والد بزرگوارمحمد خیر الدین انہیں فیروزبخت (تاریخی نام) کہہ کر پکارتے تھے۔ آپ مکہ معظمہ میں پیدا ہوئے۔ والدہ کا تعلق مدینہ سے تھا۔ سلسلہ نسب شیخ جمال الدین سے ملتا ہے جو اکبر اعظم کے عہد میں ہندوستان آئے اور یہیں مستقل سکونت اختیار کرلی۔ 1857ء کی جنگ آزادی میں آزاد کے والد کو ہندوستان سے ہجرت کرنا پڑی کئی سال عرب میں رہے۔ مولانا کا بچپن مکہ معظمہ اور مدینہ منورہ میں گزرا ۔ابتدائی تعلیم والد سے حاصل کی۔ پھر جامعہ ازہرمصر چلے گئے۔ چودہ سال کی عمر میں علوم مشرقی کا تمام نصاب مکمل کر لیا تھا۔مولانا کی ذہنی صلاحتیوں کا اندازہ اس سے ہوتا ہے کہ انہوں نے پندرہ سال کی عمر میں ماہوار جریدہ لسان الصدق جاری کیا۔ جس کی مولانا الطاف حسین حالی نے بھی بڑی تعریف کی۔ 1914ء میں الہلال نکالا۔ یہ اپنی طرز کا پہلا پرچہ تھا۔ مولانا ایک نادر روزگار شخصیت تھے۔ اور اللہ تعالیٰ نے ان کی ذات میں ایسے اوصاف ومحاسن جمع کردیے تھےکہ انہوں نے زندگی کے ہر دائرہ میں بلند مقام حاصل کیا۔مولانا علم وفضل کے اعتبار سے ایک جامع اور ہمہ گیر شخصیت تھے۔ مولانا ابو الکلام آزاد کو قدرت نے فکر ونظر کی بے شمار دولتوں ، علم وفضل کی بے مثال نعمتوں اور بہت سے اخلاقی کمالات سے نوازا تھا۔ بر صغیر پاک وہند میں موصوف ایک ایسی شخصیت ہیں جن پر سب سے زیادہ لکھا گیا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’مولانا ابو الکلام آزاد مرحوم سیرت وشخصیت اور علمی وعملی کارنانے‘‘ ہند کے معروف علمی مجلہ برہان دہلی کو نصف صدی سے زیادہ عرصہ تک ترتیب وتدوین کرنےوالی معروف شخصیت مولانا سعید احمد اکبر آبای کے مولانا ابو الکلام آزاد کی سیرت وسوانح ، خدمات کے متعلق تحریر کیے گئے مختلف مقالات مشتمل ہے۔ نیز ،مصنف موصوف کے مجلہ برہان میں نظرات کے عنوان سے تحریر کیے گئے فکر انگیز نمونے، تبصرے اور لاہور کے ایک سیمنار میں دیا گیا ایک خطبہ بھی شامل اشاعت ہے ۔اس کتاب کو مولانا ابو سلمان شاہجہانپوری نے مولانا ابو الکلام آزاد کی تقریب صد سالہ یوم پیدائش کے موقع پر مرتب کر کے شائع کیا۔ (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مولانا سعید احمد اکبر آبادی |
9 |
مولانا ابو الکلام آزاد |
17 |
مولانا ابو الکلام آزاد |
31 |
مقالہ و مراسلہ |
|
ترجمان القرآن |
73 |
مولانا ابو الکلام آزاد کی مذہبی زندگی |
82 |
افادات حضرت شیخ الہند |
86 |
نظرات |
|
آہ! ترکش مارا خدنگ آخرین |
89 |
تصنیفات آزاد اور ساہتیسہ اکادیمی |
93 |
مولوی عبد الحق اور مولانا ابو الکلام آزاد |
95 |
مولانا ابو الکلام آزاد میموریل اکیڈمی لکھنؤ |
102ٍ |
ترجمان القرآن (جلد اول) |
107 |
غبار خاطر |
|
کاروان خیال |
|
تذکرہ |
|
خطبات آزاد |
|
میرا عقیدہ |
|
افادات آزاد |
115 |
قرآن کے بنیادی تصورات |
118ٍ |
انوار ابو الکلام |
|
مقدمات و بیانات اکابر |
124 |
ترجمہ قرآن اانگریزی |
|