نماز انتہائی اہم ترین فریضہ اور سلام کا دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل ہے ۔ نماز دین کاستون ہے جس نے اسے قائم کیا اس نے دین کو قائم کیا اور جس نے اسے ترک کردیا ہے اس نے دین کی عمارت کوڈھادیا ۔ نماز مسلمان کے افضل اعمال میں سے ہے۔نماز ایک ایسا صاف ستھرا سرچشمہ ہے جس کےشفاف پانی سے نمازی اپنے گناہوں اور خطاؤں کودھوتا ہے ۔کلمہ توحید کے اقرار کےبعد سب سے پہلے جو فریضہ انسان پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی ہے ۔ بے نماز کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔ قرآن وحدیث میں نماز کو بر وقت اور باجماعت اداکرنے کی بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے ۔ اور نمازکی عدم ادائیگی پر وعید کی گئی ہے ۔نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر اہم ہے کہ سفر وحضر اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے ۔نماز کی اہمیت وفضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں او ر بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس موضوع پر کتب تالیف کی ہیں ۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد وزن کےلیے ازحد ضروری ہے کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی ۔او ر ہمارے لیے نبی اکرم ﷺکی ذات گرامی ہی اسوۂ حسنہ ہے ۔انہی کے طریقے کےمطابق نماز ادا کی جائے گئی تو اللہ کے ہاں مقبول ہے ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا صلو كما رأيتموني اصلي لہذا ہر مسلمان کےلیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’مفتاح الجنۃ‘‘ مولانا محمد سرور شفیق صاحب کی تصنیف ہے ۔ انہوں نےاس کتاب میں طہارت ، نماز پنجگانہ سےمتعلق مسائل جمع کرنے کے ساتھ ساتھ نماز تہجد ، عیدین صلاۃ، کسوف وخسوف ، صلاۃ ضحیٰ وغیرہ کااحکام ومسائل او رنماز کے بعد کے اذکار مسنونہ کو آسان اندازمیں پیش کیا ہے ۔یہ کتاب نماز کے موضوع پر ایک جامع اور مدلل کتاب کی حیثیت رکھتی ہے ۔(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
انتساب |
8 |
تقریظ |
9 |
کلمۃ ممنونہ |
11 |
آداب نماز |
13 |
صحیح طریقہ نماز |
14 |
نماز میں اطمینان واعتدال |
14 |
بدترین چورنمازکاچور |
15 |
طہارت کابیان |
17 |
طہارت |
17 |
طہارت مکان |
18 |
برتن کی طہارت |
18 |
طہارت لباس |
21 |
طہارت جسم |
23 |
استنجاء |
23 |
آداب قضائے حاجت |
27 |
آپﷺ بمنزلہ والد کےہیں |
29 |
صفۃ الوضوء |
30 |
مسواک |
31 |
طریقہ وضوء |
33 |
خلال انگلیوں کےمتعلق |
37 |
طریقہ مسح کابیان |
38 |
تیمم اورطریقہ تیمم |
42 |
غسل اوروضو کےلیے ایک ہی طرح کاتیمم ہےکوئی فرق نہیں |
45 |
کب تک تیمم ہوسکتاہے اگرپانی نہ ملے؟ |
46 |
کہاں اورکس جگہ تیمم جائز ہے |
46 |
نواقض وضو وتیمم |
47 |
فضیلت وضوء |
49 |
اوقات نماز پنجگانہ |
52 |
اذان یااعلان نماز |
62 |
اذان دینےکاطریقہ |
63 |
اول مرتبہ |
64 |
دوسری مربتہ |
64 |
اذان وتکبیر کےبعد دعا |
66 |
سردی اوربارش میں اذان |
67 |
مروجہ اذان |
69 |
سحری کی یاتہجد کی اذان |
71 |
موذن کی فضیلت |
72 |
مساجد |
75 |
مسجد میں جانے کاثواب |
77 |
اداب مساجد |
78 |
مسجد کو صاق ستھر ارکھیں |
79 |
وہ مقامات جہاں نماز پڑھنی منع ہے |
81 |
سمت قبلہ |
83 |
نماز ی کےلیے سترہ کاہونا |
84 |
نماز ادا کرنےکاطریقہ |
87 |
رفع دین |
88 |
نماز میں نظر |
92 |
تکبیر تحریمہ کےبعد ہاتھ کہاں رکھیں |
95 |
علامہ ابن الجیم اورابن امیرالحاج |
96 |
علامہ محمد حیات سندھی کی نصیحت |
97 |
ہاتھ کس طرح باندھنے چاہیں؟ |
97 |
وضع الیمنی علی الیسری |
98 |
نما ز تہجد کاافتتا اس دعاسے کرتےمذکورہ ادعیہ کےعلاوہ |
100 |
جہری بسم اللہ کےمتعلق دلیل |
102 |
سورت فاتحہ |
105 |
اختتام فاتحہ پر آمین |
106 |
التحیات |
123 |
دورودشریف |
124 |
التحیات میں ادعیہ |
126 |
سلام پھیرنا |
128 |
ایک سلام پھیرنے پر دلیل |
129 |
سلام پھیرتےہوئے دونوں ہاتھوں کاٹھانا |
130 |
سلام کےبعد ذکرواذکار |
131 |
نماز صبح وشام کےبعد کی ادعیہ |
132 |
نقشہ رکعات نماز |
134 |
فجر کی سنتیں |
138 |
ظہر کی سنتیں |
138 |
عصرسے پہلے |
138 |
عصر کےبعد کوئی نماز نہیں |
139 |
مغرب سےپہلےدورکعت |
140 |
بعدازمغرب |
140 |
عشاء سےپہلے |
140 |
خانہ کعبہ میں زوال نہیں |
141 |
مسافر کی نماز |
142 |
نماز قصرکرناافضل ہے |
143 |
نماز قصر کتنےسفرمیں اداہوگی |
143 |
سفرمیں نوافل |
143 |
صلوۃ الخوف |
144 |
نماز تہجد |
145 |
فضیلت نماز تہجد |
146 |
نماز وتبر |
147 |
وتر نماز سنت ہے فرض نہیں |
147 |
دعائے قنوت قبل رکوع |
148 |
دعائے قنوت |
148 |
دعائےقنوت بعدازرکوع |
149 |
نماز میں حرکات وسکنات |
150 |
بچوں کو نماز پڑھتے ہوئے اٹھانا |
151 |
نماز میں اگر قبلہ سمت ہوتو دروازہ کھول دینا |
151 |
نماز میں ہلکا سا کھانسنا |
152 |
امامت نماز |
153 |
غلام اورنابینے کی امامت |
154 |
امامت فاسق وفاکر کی |
155 |
عورت کی امامت |
156 |
نابالغ بچہ کی امامت |
157 |
مسافر کی امامت اورمدت نماز قصر |
157 |
مسافر کی مقیم کی اقتدءمیں نماز |
158 |
امام اورمقتدی کی نماز میں اختلاف |
158 |
امام مقیم اورمقتدی متوضی |
159 |
امام ضامن ے |
161 |
رکوع کی رکعت |
168 |
مفتی اعظم سعودیہ عربیہ کافتوی |
169 |
آیات قرآنی کاجواب دینا |
171 |
آیات کاجواب |
171 |
آیات کاجواب قاری اروسامع امام مقتدی دنوں کودیناچاہیے |
177 |
مولانا عبدالستار صاحب کلانوری کافتوی |
180 |
عالم نبیل مولانا عبدالجلیل صاحب سامروری کافتوی |
181 |
حضرت مولانا عبدالجبار صاحب کھنڈیلوی کافتوی |
184 |
جناب مولانا احمد اللہ صاحب دہلوی کافتوی |
186 |
جناب مولانا محمدحسین صاحب بٹالوی ی کافتوی |
186 |
جناب مولانا عنایت اللہ صاحب وزیرآبادی کافتوی |
187 |
حضرت الامام العالم الربانی ابی محمد عبدالوہاب کافتوی |
187 |
اخی الفاضل ابوالخلیل عبدالجلیل کافتوی |
187 |
جناب مولانا عبدالتواب صاحب ملتانی کافتوی |
188 |
خاتمہ کتاب |
192 |