#3615

مصنف : محمد رفیق بلند شہری

مشاہدات : 9176

مشہور محدثین کرام

  • صفحات: 139
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3475 (PKR)
(جمعرات 14 اپریل 2016ء) ناشر : مکی دارالکتب لاہور

خدمت ِحدیث وسنت ایک عظیم الشان اور بابرکت کام ہے۔ جس میں  ہر مسلمان کو کسی نہ کسی سطح پر ضرور حصہ ڈالنا چاہیے ،تاکہ اس کا شمار کل قیامت کےدن خدامِ سنت نبوی میں سے ہو۔اور یہ ایک ایسا اعزاز ہے کہ جس کی قدر وقیمت کااندازہ اللہ تعالیٰ کے حضور پیش ہونے پر ہی ہوسکتا ہے۔ احادیثِ رسول ﷺ کو محفوظ کرنے کے لیے کئی پہلوؤں اور اعتبارات سے اہل علم نے خدمات انجام دی ہیں۔ تدوینِ حدیث کا آغاز عہد نبوی سے ہوا او ر صحابہ وتابعین کے دور میں پروان چڑھا ۔ ائمہ محدثین کےدور میں خوب پھلا پھولا ۔مختلف ائمہ محدثین نے احادیث کے کئی مجموعے مرتب کئے۔محدثین کرام نے احادیث کی جمع وتدوین تک ہی اپنی مساعی کو محدود نہیں رکھا ،بلکہ فنی حیثیت سے ان کی جانچ پڑتال بھی کی ،اور اس کے اصول بھی مرتب فرمائے۔اس کے ساتھ ساتھ ہی انہوں نے کتب حدیث کو بھی مختلف طبقات میں تقسیم کر دیا اور اس کی خاص اصطلاحات مقرر کر دیں۔ علم کی دنیا میں حفاظت حدیث ایک ایسا عظیم کارنامہ ہت جسے اغیار بھی خراجِ عقیدت پیش کرتے ہیں۔ مشہور مستشرق پروفیسر مارگریتھ کا یہ اعتراف کہ"علم حدیث پر مسلمانوں کا فخر کرنا بجا ہے" بلا سبب نہیں۔ مستشرق گولڈ زیہرنے علماء حدیث کی خدما ت کا اعتراف ان الفاظ میں کیاہے:"محدثین نے دنیائے اسلام کے ایک کنارے سے دوسرے کنارے تک اندلس سے وسطِ ایشیاء تک کی خاک چھانی اور شہر شہر ، گاؤں گاؤں ،چپہ چپہ کا پیدل سفر کیا تا کہ حدیثیں جمع کریں اور اپنے شاگردوں میں پھیلائیں ، بلا شبہ" رجال"بہت زیادہ سفر کرنے والے اور" جوال"بہت زیادہ گھومنے والے جیسے القاب کے یہی لوگ مستحق ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "مشہور محدثین کرام"محترم مولانا محمد رفیق بلند شہری صاحب کی تصنیف ہے ۔جس میں انہوں نے انہی محدثین کرام کی سوانح   حیات ،ان کی خدمات اور تصنیفات وغیرہ کو تفصیل سے جمع  فرما  دیا ہے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

مشہور  محدثین کرا م

 

صحیح بخاری شریف کے مصنف امام عبداللہ بن اسمعیل

 

امام بخاری 

5

ابو الحسین مسلم

 

بن الحجاج القشیری

 

جامع مسلم شریف کے حالات

28

ابوداؤد

 

ابوداؤد سلیمان بن اشعث جستانی 

 

جامع صحیح ابوداؤد کے حالات

39

ترمذی

 

ابوعیسی محمد بن عیسی الترمذی

46

نسائی

 

ابوعبدالرحمان احمد شعیب

51

ابن ماجہ

 

ابوعبداللہ بن یزید ین ماجہ

60

امام مالک

 

ابو عبداللہ مالک بن انس اصبحی المحمیری جامع مولطا

63

اما م شافعی

 

ابو عبداللہ محمد بن ادریس الشافعی

84

امام حنبل

 

ابوعبداللہ احمد بن محمد حنبل

105

اما م داری

 

ابومحمد عبداللہ بن عبدالرحمان داری

125

امام دارقطنی

 

ابوالحسن علی بن عمرالدار قطنی

127

امام بہیقی

 

ابو بکر احمد بن حسین بہقی

129

امام عبدرے

 

ابو الحسن زرین بن معاویہ

131

اما م شیبانی

 

ابو عبداللہ محمد بن الحسن بن فرقد

132

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 50481
  • اس ہفتے کے قارئین 237557
  • اس ماہ کے قارئین 811604
  • کل قارئین110133042
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست