#833

مصنف : محمد نور حسین قاسمی

مشاہدات : 32586

مسائل النحو والصرف

  • صفحات: 299
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8970 (PKR)
(جمعہ 03 فروری 2012ء) ناشر : دارالاشاعت اردوبازارکراچی

علوم صرفیہ ونحویہ کی اہمیت کے لیے یہ بات ہی کافی ہے کہ یہ علوم ،قرآن وحدیث پر مبنی بے مثال اور عظیم المرتبت محل کی بنیادیں اور اساسیں ہیں ۔زیر نظر کتاب ’’مسائل النحو والصرف‘‘ مولانا نور حسین قاسمی کی تالیف لطیف ہے جو علوم صرفیہ ونحویہ پر مشتمل سینکڑوں کتب کا خلاصہ اور نچوڑ ہے اس میں علم نحو وصرف سے متعلق ایسے فوائد نافعہ ، قواعد مہمہ اور فرائد منثورہ پنہاں ہیں جو نہایت سود مند ہونے کے باوجود تمام کتب میں با آسانی دستیاب نہیں ہیں اس میں بہت سارے وہ اصول وضوابط اور ادبی وفنی اصطلاحات ونوادرات مندرج ہیں جن کا مکمل مگر جامع تعارف عام کتابوں میں مشکل سے ملتا ہے ۔اس میں بعض ایسے ادبی لطائف وظرائف ، فنی حقائق و دقائق ، قابل قدر نکات وصلات اور بعض مشکل عربی عبارات کی تشریحات وتوضیحات ہیں جو دیگر کتب میں باآسانی دستیاب نہیں ہوتی ہیں۔ کتاب میں موجود ہر مضمون وبحث کا مستند حوالہ مکتوب ہونے کے ساتھ عربی عبارات واصطلاحات کا اردو ترجمہ بھی ہے تاکہ ہر طالب علم اس سے استفادہ کرسکے ۔نیز کتاب میں ایک بحث ’’الف سے یا‘‘ تک بھی ہے جس میں ہر حرف سے متعلق ضروری اور نادر الوجود اسرار ورموز کا خزانہ ہے جو بلاشبہ سرمایہ گراں مایہ ہے ۔یہ کتاب درحقیقت مختلف النوع علوم وفنون کا کشکول ، پوشیدہ دفائن وخزائن کا نچوڑ اور نایاب وکمیاب علمی وتحقیقی مضامین ومباحث سے بھرپور ہے جو ہر طالب علم کی معلومات میں بے بہا اضافہ کرتی ہے ۔متذکرہ بالا امتیازات کی بنا پر یہ فیصلہ کرنا مشکل نہیں ہے کہ قابل مصنف کی یہ علمی کاوش علوم دینیہ اور علوم صرفیہ ونحویہ کے طالبین اور شائقین کیلئے جامع راہنما اور مشعل راہ ثابت ہوگی۔(آ۔ہ)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

230

رائے گرامی شیخ الحدیث اشرف المدارس

 

24

نقوش وتاثرات

 

25

اہم گذارش

 

26

اظہار تشکر وامتنان

 

27

مقدمۃ الکتاب

 

28

بحث اسم

 

30

علم نحو کے موضوع

 

39

لفظ اس اور صفت کی تعریف

 

42

کل اسمائے مشقتات

 

49

بحث اسمائے اشارہ

 

62

ظرف کی چار قسمیں

 

73

بحث اسم موصولہ وصلہ

 

85

بحث اسمائے ستہ مکبرہ

 

97

الف لام حرفی کی چار قسمیں ہیں

 

107

بحث فعل

 

137

مقدمہ علم صرف

 

143

علم الصرف کی لغوی تعریف

 

143

علم الصرف کی اصطلاحی تعریف

 

143

فعل کی دوقسمیں ہیں

 

145

اعراب مضارع

 

153

بحث اسم فاعل

 

159

اسم فاعل اور مبالغہ میں فرق

 

167

واحد کی تین قسمیں

 

183

ابدال،تعلیل اور قلب میں فرق

 

197

بحث حرف

 

220

حرف کی لغوی تعریف

 

220

حرف کی اصطلاحی تعریف

 

220

حرف کی وجہ تسمیہ

 

220

حروف غیر عاملہ کی سترہ قسمیں ہیں

 

229

حروف عاملہ

 

235

بحث حروف مشبہ بالفعل

 

251

سین کے اقسام

 

261

مراجع ومصادر کتب

 

292

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63073
  • اس ہفتے کے قارئین 96901
  • اس ماہ کے قارئین 1713628
  • کل قارئین111035066
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست