#5285

مصنف : ڈاکٹر جمال الدین فالح الکیلانی

مشاہدات : 6976

جدید صحافتی انگریزی اردو لغت

  • صفحات: 516
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 10320 (PKR)
(ہفتہ 17 فروری 2018ء) ناشر : دار الباز پبلشنگ

ذرائع ابلاغ کی موجودہ برق رفتار ترقی نے دنیا کو ورطۂ حیرت میں ڈال رکھا ہے۔ ذرائع ابلاغ کے ساتھ ساتھ دیگر شعبہ ہائے زندگی میں ہونے والی اس زبر دست ترقی کے باعث نت نئے تصورات پر مبنی جدید اصطلاحات وضع ہو رہی ہیں۔ ان اصطلاحات کی بڑی تعداد مغرب میں تشکیل پاتی ہیں اور پھر ایسی جدید اصطلاحات کا ترجمہ نہ ہونے کے باعث جلد ہی دنیا بھر میں مروج ہو جاتی ہیں۔انگریزی سے ترجمہ کی اہمیت جتنی آج ہے پہلے محسوس نہیں کی گئی تھی۔ انگریزی ہماری معلومات‘ ہمارے خیالات اور ہمارے اظہار جذبات کا منبع ہے۔ رسالوں‘ اخباروں‘ ریڈیو اور ٹیلی وژن پر انگریزی متن کو اردو کا جامہ پہنا کر پیش کیا جاتا ہے۔ ہمارے جیسے ترقی پذیر ممالک میں بہت کم لوگوں کو ان اصطلاحات کے سیاق وسباق سے آشنائی حاصل ہو پاتی ہے۔ ایک عرصہ سے ایک لغت کی ضرورت محسوس ہو رہی تھی جس میں ایسی اصطلاحات کو یکجا گیا گیا ہو۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں مصنف نے انگریزی اصطلاحات کو بہت سادہ اور عام فہم زبان میں اردو زبان کے قالب میں ڈھالا ہے اور ایسا محسوس ہوتا ہے کہ یہ اصطلاحات اردو زبان ہی کی ہیں۔ اس میں صرف انگریزی اصطلاحات کے اردو مترادفات ہی نہیں دیے بلکہ ان اصطلاحات کی بڑی سلیس انداز میں تشریح بھی کر دی گئی ہے۔ اس میں برصغیر کے سماجی دھاروں‘ تاریخی حوالوں اور اردو کی بعض دلچسپ ضرب الامثال کے جھلک بھی ہیں۔ اردو ترجمہ میں مروجہ اردو کا خیال رکھا گیا ہے اور عربی اور فارسی تراکیب سے حتی الامکان گریز کرنے کی کوشش کی گئی ہے اور نئے الفاظ گھڑنے کی بجائے باوثوق لغت کی کتب سے الفاظ اکٹھے کیے گئے ہیں اور اردو ہندسے ہی استعمال کیے گئے ہیں یہ کتاب’’ جدید صحافتی انگریزی اردو لغت ‘‘ سید راشد اشرف کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں کتب اور بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 58726
  • اس ہفتے کے قارئین 587868
  • اس ماہ کے قارئین 375113
  • کل قارئین114267113
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست