#5408

مصنف : نوید احمد

مشاہدات : 20261

اردو میں ذخیرہ الفاظ بڑھانے کے طریقے

  • صفحات: 96
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2400 (PKR)
(ہفتہ 28 اپریل 2018ء) ناشر : آر۔ ایس پیلشرز لاہور

ہم اپنی نسل نو کے لیے بہت سی توقعات رکھتے ہیں مگر ان توقعات پر پورا اترنے کے لیے ان کو وسائل مہیا نہیں کرتے۔ یہ بالکل اسی طرح ہے جیسے ہم کسی مصور کو رنگ دیے بغیرہ یہ کہیں کہ ہمیں ایک خوبصورت سی تصویر بنا دو۔ بھلا رنگوں کے بغیر تصویر کس طرح بن  سکتی ہے؟ بالکل اسی طرح الفاظ کے بغیر تحریر یا تقریر کیسے بن سکتی ہے؟۔ الفاظ کا ذخیرہ ہو تو تحریر یا تقریر بنتی ہے اور ان الفاظ کے استعمال میں کمال حاصل ہو تو الفاظ سے تصویر بھی بنائی جا سکتی ہے۔ہم اپنے طلباء سے بہت سی امیدیں رکھتے ہیں لیکن ہم انہیں وسائل نہ دیں تو وہ ہماری امیدیں پر پورا نہیں اتر سکیں گے مثلا ہم طلباء میں تحریر وتقریر کی قابلیت اور دسترس چاہتے ہیں تو انہیں وسائل دینا بھی ان کا حق ہے۔زیرِ تبصرہ کتاب خاص اسی موضوع پر ہے جس میں مصنف نے طلباء کے لیے الفاظ کا ذخیرہ مہیا کیا ہے کیونکہ الفاظ کے بغیر تحریروتقریر ناممکن سی بات ہے اور طلباء بولتے بولتے خاموش ہو جاتے ہیں تو وجہ پوچھی جائے تو جواب ملتا ہے کہ الفاظ ڈھونڈ رہے تو اس کتاب کے مطالعے سے اس بات کی کمی محسوس نہیں ہوگی کہ الفاظ ڈھونڈنے پڑیں گے۔ طلباء کے پاس الفاظ ہوں گے تو وہ ان کا استعمال بھی کریں گے بالکل اسی  طرح جیسے روپیہ پیسہ ہو تو اسے استعمال کرنے کے راستے اور ذرائع ملتے رہتے ہیں۔ اسی طرح الفاظ ہوں گے تو ان کے استعمال کے راستے اور ذرائع بھی ملتے جائیں گےاور بچوں میں اس کی قابلیت پیدا کرنے کے لیے اساتذہ کے لیے بھی مفید مشورے ہیں۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب’’ اردو میں ذخیرہ الفاظ بڑھانے کے طریقے ‘‘ نوید احمد کی تصنیف کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

پیش لفظ

6-7

قواعدوضوابط

8

علم ہجا

9

علمِ صرف

14

ذخیرہ الفاظ بڑھانے کا طریقہ نمبر۔1

14

مصوّتہ ’’ الف ‘‘کا استعمال

16

مصوّتہ ’’ الف‘‘ اور سا کن حروف کا استعمال

16

ساکن حروف اور مصؤتہ ’’الف‘‘ کا استعمال

19

مصوّتہ ’’و ‘‘  کا استعمال

21

مصوّتہ ’’و‘‘ اور ساکن حروف کا استعمال

22

ساکن حروف اور مصوّتہ ’’و‘‘ کا استعمال 

25

مصوّتہ ’’ی‘‘ یائے معروف (چھوڑی ) کا استعمال 

26

مصوّتہ ’’ی‘‘ اور ساکن حروف کا استعمال

28

ساکن حروف اور مصوّتہ ’’ی‘‘ کا استعمال

29

مصوّتہ ’’ے‘‘  یائے مجہول (بڑی ے) کا استعمال

32

مصوّتہ ’’ے‘‘ اور ساکن حروف کا استعمال

33

مصوّتہ ’’و‘‘ اور مصوّتہ ’’الف ‘‘کا استعمال

37

مصوّتہ ’’الف ‘‘ اور مصوّتہ ’’ی‘‘ کا استعمال

38

مصوّتہ ’’ی‘‘ اور مصوّتہ ’’الف‘‘ کا استعمال

40

مصوّتہ ’’الف ‘‘ اور مصوّتہ ’’ے‘‘ کا استعمال

42

مصوّتہ ’’ے‘‘ اور مصوّتہ ’’الف‘‘ کا استعمال

44

مصوّتہ ’’و‘‘ اور مصوّتہ ’’ی‘‘ کا استعمال

45

مصوّتہ ’’ی‘ اور مصوّتہ ’’و‘‘ کا استعمال

47

مصوّتہ ’’و ‘‘ اور مصوّتہ ’’ے‘‘ کا استعمال

49

مصوّتہ ’’ے ‘‘ اور مصوّتہ ’’و‘‘ کا استعمال

52

مصوّتہ ’’ی‘‘ اور مصوّتہ ’’ے‘‘ کا استعمال

54

مصوّتہ ’’ے ‘‘ اور مصوّتہ ’’ی‘‘ کا استعمال

55

ذخیرۂالفاظ بڑھانے کا طریقہ نمبر۔1

57

دو رحرفی الفاظ

57

تین حرفی الفاظ

62

چار حرفی الفاظ

65

فرہنگ

77

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 53617
  • اس ہفتے کے قارئین 87445
  • اس ماہ کے قارئین 1704172
  • کل قارئین111025610
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست