#1219

مصنف : ابو حمزہ عبد الخالق صدیقی

مشاہدات : 26388

اسلام کا نظام حقوق وفرائض

  • صفحات: 287
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 8610 (PKR)
(منگل 04 ستمبر 2012ء) ناشر : انصار السنہ پبلیکیشنز لاہور

دین اسلام کا عطا کردہ نظام حقوق فلسفہ و حکمت سے بھرپور ہے۔ یہی نظام، عدل و انصاف کا حامل ہے جو معاشرے کو حقیقی امن و آشتی کا گہوارہ بناتے ہوئے ایک فلاحی مملکت کی حقیقی بنیاد فراہم کرتا ہے۔ اسی کے پیش نظر ضرورت تھی کہ محمد رسول اللہﷺ کے نظام حقوق و فرائض کو موضوع تحریر بنایا جائے جو درحقیقت انسانی حقوق کا بے مثال عالمی چارٹر ہے اور جسے سب سے پہلا منشور انسانی حقوق ہونے کا شرف حاصل ہے۔ زیر نظر کتاب ’اسلام کا نظام حقوق و فرائض‘ میں ابوحمزہ عبدالخالق صدیقی اور حافظ حامد محمود الخضری نے اسی موضوع پر قلم اٹھایا ہے۔ کتاب 28 ابواب اور 288 صفحات پر مشتمل ہے جن میں سے کچھ ابواب محض ایک یا دو صفحات پر بھی محیط ہیں۔ ان ابواب میں اللہ تعالیٰ کے حقوق، نبی کریمﷺ کے حقوق، قرآن کریم، صحابہ کرام، اہل علم، والدین ، اولاد اور دیگر لوگوں کے حقوق پر مشتمل ہے۔ ایک اہم باب دنیا کا پہلا دستوری عہد و پیمان میثاق مدینہ کے عنوان سے ہے جو اہم اور لائق مطالعہ ہے۔ آخری باب انسانی حقوق کا عالمی چارٹر خطبہ حجۃ الوداع کے موضوع پر ہے، جو چھ صفحات پر مشتمل ہے۔ اس باب کی اہمیت کے پیش نظر اس کی مزید شرح و وضاحت کی ضرورت محسوس ہورہی ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تقریظ

 

13

مقدمہ

 

20

اللہ تعالیٰ کے حقوق

 

32

صرف اللہ تعالیٰ کی عبادت کرنا

 

32

صرف اللہ تعالیٰ کا مدد مانگنا

 

35

اللہ تعالیٰ سے امید رکھنا

 

43

اللہ تعالیٰ سے حیا کرنا

 

45

شیطان کی عبادت نہ کرنا

 

48

نماز کی پابندی کرنا

 

49

زکوۃ ادا کرنا

 

51

رمضان کے روزے رکھنا

 

53

شرک سے بچنا

 

86

اللہ تعالیٰ سے توبہ واستغفار کرنا

 

64

نبی کریم ﷺ کے حقوق

 

67

رسول اللہ ﷺ پر ایمان

 

67

اطاعت رسول ﷺ

 

76

اتباع رسول ﷺ

 

79

رسول اللہ ﷺ سے محبت

 

100

بارگاہ رسالت میں قربت کی راہ

 

109

درود نہ پڑھنے پر وعید

 

112

دین اسلام کے حقوق

 

115

نیکی کا حکم دینا اور برائی سے روکنا

 

115

دین اسلام پر حسب استطاعت عمل کرنا

 

116

قرآن حکیم کے حقوق

 

119

آداب تلاوت

 

125

صحابہ کرام ؓ کے حقوق

 

136

اہل علم کے حقوق

 

143

مسلمانوں کے حقوق

 

146

والدین کے حقوق

 

159

اولاد کے حقوق

 

170

حقوق زوجین

 

178

مساجد کے حقوق

 

193

بندے کے اللہ پر حقوق

 

195

ہمسایوں کے حقوق

 

197

قریبی رشتہ داروں کے حقوق

 

203

بہن بھائیوں کےحقوق

 

216

یتیموں کے حقوق

 

216

محتاجوں ،غربا اور مسکینوں کے حقوق

 

220

عمر رسیدہ لوگوں کےحقوق

 

222

معذوروں کے حقوق

 

228

حکمرانوں اور رعایا کے حقوق

 

232

خدام اور مزدوروں کے حقوق

 

233

مہمانوں کے حقوق

 

236

مسافروں کے حقوق

 

241

جان اور مال کےحقوق

 

243

اسلام میں اقلیتوں کے حقوق

 

255

جانوروں کے حقوق

 

272

دنیا کا پہلا دستوری عہد وپیمان میثاق مدینہ

 

275

انسانی حقوق کا عالمی چارٹر

 

282

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 67475
  • اس ہفتے کے قارئین 101303
  • اس ماہ کے قارئین 1718030
  • کل قارئین111039468
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست