#2005

مصنف : ڈاکٹر ملک غلام مرتضی

مشاہدات : 6691

اسلام اور محمد ﷺ پر بہتانات

  • صفحات: 98
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(پیر 06 اکتوبر 2014ء) ناشر : زیب تعلیمی ٹرسٹ لاہور

دشمنان اسلام ہمیشہ سے اسلام اور نبی کریم ﷺ پر  طرح طرح کے بہتانات لگاتے چلے آئے ہیں،اور سورج پر تھوکنے جیسی قبیح حرکت کی کوششیں کرتے رہے ہیں۔لیکن اللہ تعالی کے فضل وکرم سے ان کی تھونکیں انہی کے چہروں پر گرتی رہیں اور اسلام ہر دانگ چہار عالم پھیلتا چلا گیا اور اپنی روشن تعلیمات کے سبب مسلسل پھیلتا جا رہا ہے۔والحمد للہ علی ذلک۔انسائیکلو پیڈیا برٹینیکا مغربی دنیا کا ایک معروف ترین معلوماتی انسائیکلو پیڈیا ہے ،لیکن اس میں جس طرح اسلام اور نبی کریم کی غلط تصویر کشی کی گئی ہے،وہ ان کے تعصب اور اسلام دشمنی کا بڑا واضح اور کھلا ثبوت ہے۔اسی انسائیکلو پیڈیا کے دو ابواب "اسلام" اور "محمد ﷺ" میں  علمی خیانت اور بد دیانتی کا ایک ریکارڈ قائم کر دیا ہے۔زیر تبصرہ کتاب " انسائیکلوپیڈیا بریٹینیکا  میں اسلام اور  محمد ﷺ پر بہتانات " پروفیسر ڈاکٹر ملک غلام مرتضی پی ایچ ڈی استاذ جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ کی تصنیف ہے ،جس میں انہوں نے انسائیکلو پیڈیا کے ان دو ابواب میں موجود جہالت،بغض اور اسلام دشمنی پر مبنی 24 اعتراضات ،الزامات اور غلط بیانیوں کا مدلل جواب دیا ہے۔تاکہ حق کے متلاشی ،غیر جانبدار ،غیر متعصب،معقول اور اہل علم ہونے کے دعویدار  ان کی علمی دیانت تلاش حق اور علمی معیار کے کرشمے دیکھ سکیں۔اللہ تعالی دفاع اسلام کے سلسلے میں انجام دی جانے والی ان کی ان خدمات کو اپنی بارگاہ میں قبول فرمائے۔آمین(راسخ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

تعارف

 

6

الزامات اور غلط بیانیاں ایک نظر میں

 

10

حصہ اول : جہل مرکب

 

حج اور احرام کے بارے میں

 

18

روزوں سے رخصت

 

19

کیا احادیث نبویہ دوسری صدی ہجری میں احاطہ تحریر میں لائی گئیں

 

21

کیا احادیث نبویہ تاریخی طور پر ناقابل اعتماد اور غیر اہم ہیں ؟

 

28

کیا رسول اکرم ﷺ کی اقامت گاہ آپ کی وفات کے بعد مسجد نبوی بن گئی ؟

 

54

کیا خواتین کے پردے کا عمل حضور اکرم ﷺ کے انتقال کے بہت عراق میں شروع ہوا؟

 

55

کیا اسلام ہندوؤں اور زرتشتیوں کو اہل کتاب میں شمار کرنا ہے ؟

 

57

حصہ دوم : بددیانتی کی انتہا

 

 

کیا اسلام کا تصور خدا یہوی و مسیحی روایت اور زمانہ جاہلیت سے ماخوذ ہے ؟

 

59

معجزات :کیا رسول اللہ ﷺ کے پاس سوائے قرآن کریم کے ا ور کوئی معجزہ نہ تھا؟

 

61

اسلامی اسلوب اور معجزات: کیا رسول اکرمﷺ کےمعجزات محض فرض ہیں ؟

 

64

حضرت محمدﷺ اور حضرت آدم ﷤ دونوں کے بارے میں دو بیہودہ تصاویر

 

66

جہاد: کیا جہاد کے تصور میں بعد کے زمانے میں کچھ ترمیم کی گئی ہے ؟

 

68

اشکال اسلام: اسلام کی مختلف صورتیں ، فرقہ بندیاں اور اختلافات

 

69

کیا سات امام درجے میں نبی اکرمﷺ سے بلند تر ہیں ؟

 

70

کیا قادیانی مسلمان ہیں ؟

 

71

مقالہ نگار کا مسلمانوں کے سواہ اعظم ، اہل سنت و الجماعت کے ساتھ خاص بغض

 

72

کیا اسلام کی رو سے اکثریت معصوم عن الخطا ہے ؟

 

74

خدا کے محافظ ہاتھ سے کیا مراد ہے ؟

 

76

کیا فری میسن تحریک اسلام کی ایک شاخ ہے ؟

 

77

عدل اور کثرت ازدواج : کیا قرآن کریم کی رو شے عد ل ناممکنات میں سے ہے ؟

 

78

کیا نبی ﷺ نے مدینہ منورہ کو ہجرت کی یا وہ فرار ہو گئے ؟

 

82

کیا رسول اللہﷺ اور اہل ایمان کو مکہ مکرمہ میں کوئی ایذاء نہیں دی گئی ہے ؟کیا مسلمانوں کی ہجرت حبشہ صرف مالی اورعسکری اسباب کے تحت تھی ؟

 

83

نظام اسلام : کثرت ازدواج اور اختلاط انساب کی طرف رہنمائی کرتا ہے ؟ یعنی اس بات کی طرف عمداً لے جاتا ہے کہ ایک عورت کےبیک وقت ایک سے زیادہ خاوند ہوں ؟

 

85

اس بارے میں چند اہم سوالات

 

 

الف:کثرت ازدواج اور اختلاط انساب کی ابتدا اور تاریخ آج کل دنیا میں ان کا وجود کس کس جگہ ہے ؟

 

 

ب:کیا عالم اسلام کے اندر کثرت ازدواج :ایک بیوی کے کئی شوہر ہونا اور اختلاط انساب عملاً پایا جاتا ہے ؟

 

 

ج: اسلام نے اس مسئلے کا کس طرح علاج کیا ہے ؟

 

 

عیسائی علماء کے بارے میں مقالہ نگار کا ایک غیر ارادی اعتراف جرم

 

93

اختتام

 

94

کتابیات

 

96

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 93701
  • اس ہفتے کے قارئین 306456
  • اس ماہ کے قارئین 93701
  • کل قارئین113985701
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست