#2242

مصنف : محمد حسین یعقوب

مشاہدات : 5300

ہم توبہ کیوں نہیں کرتے

  • صفحات: 146
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2920 (PKR)
(جمعہ 23 جنوری 2015ء) ناشر : دار الابلاغ، لاہور

انسان   کی خصلت  ہے کہ  وہ  نسیان  سے محفوظ نہیں رہ سکتا۔ اس کے تحت  وہ دانستہ یا نادانستہ گناہ کر بیٹھتا ہے ۔ بہترین انسان وہ ہے جسے  گناہ کے بعد یہ احساس ہو جائے  کہ اس سے غلطی ہوگئی ہے ۔ اگر اس نے  توبہ نہ کی تویہ غلطی اس کے خالق ومالک کو اس سے ناراض کردے گی۔ اس سےاپنے  معبود ومالک   کی ناراضگی  کسی صورت بھی برداشت نہیں ہوتی۔ اسی لیے وہ فوری طور پر اللہ  کریم  کے دربار میں  حاضر ہوکر گڑگڑاتا ہے اور وہ آئندہ ایسے گناہ نہ کرنے  کا پکا عزم کرتےہوئے  توبہ کرتا ہے کہ اے  مالک الملک اس مرتبہ معاف کردے  آئندہ میں ایسا کبھی نہ کروں گا۔گناہ کے بعد ایسے  احساسات اور پھر توبہ کے لیے پشیمانی وندامت پر مبنی یہ عمل  ایک خوش نصیب انسان کےحصہ میں آتا ہے۔ جب کہ اس جہاںمیں  کئی ایسے بدنصیب سیاہ کار بھی ہیں جن کوزندگی بھر یہ احساس نہیں ہوتا کہ ان کا مالک ان سے ناراض ہوچکا ہے اور وہ  ہیں کہ دن رات گناہ کرتے چلےجاتےہیں اور رات کوگہری نیند سوتے ہیں یا مزید گناہوں پر مبنی  اعمال میں مصروف رہ کر گزار دیتے ہیں۔جبکہ اللہ کریم  اس وقت پہلے آسمان پر آکر دنیا والوں کوآواز دیتا ہے کہ: اے  دنیاوالو! ہےکوئی  جو مجھ سے اپنے گناہوں کی  مغفرت طلب کرے ... ہے  کوئی توبہ کرنے  والا میں اسے  ا پنی  رحمت سے بخش دوں...؟زیر تبصرہ کتاب ’’ہم توبہ کیوں نہیں کرتے ؟‘‘ میں  اسی حقیقت کوزیر  بحث لایاگیا ہے ۔یہ کتاب توبہ سے  محروم رہ جانے والے  بدنصیبوں کا نصیحت آموزاو ر فکر انگیز تذکرہ  ہے ۔امید  ہے کہ یہ کتا ب دلوں میں خشیت الٰہی  پیدا کر کے  آنکھوں سے گرم آنسوبہاکر اللہ  کے دربار میں گڑگراکر توبہ کرنےکی  توفیق کاباعث بنے گے ۔یہ  کتاب جناب  محمد حسین یعقوب  صاحب کی تصنیف ہے ۔ اس عربی کتاب کو اردو قالب  میں  ڈھالنے  کا فریضہ جناب  محترم ابو حمزہ ظفر اقبال  صاحب نے  انجام دیا ہے  ۔اور محترم  محمد طاہر نقاش صاحب  نے اس موضوع کے متعلقہ   مضامین کو اس میں شامل کرکے   طباعت کے عمدہ معیار پر شائع کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ جزائے خیر عطافرمائےمحترم   محمد طاہر نقاش ﷾ کو اور ان کے علم وعمل ،کاروبار میں برکت او ران کو صحت وتندرستی والی زندگی عطائے  فرمائے  کہ انہوں نے   اپنے ادارے’’ دار الابلاغ‘‘ کی تمام مطبوعات  مجلس التحقیق الاسلامی   کی لائبریری اور کتاب وسنت  ویب سائٹ پر پبلش کرنے کے لیے   ہدیۃً عنائت کی ہیں (آمین) (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

ہم توبہ کیوں نہیں کرتے

 

11

حرف مولف

 

11

حرف تمنا

 

12

توبہ میں اتنی تاخیر کیوں

 

21

توبہ کے راستے میں حائل رکاوٹیں

 

43

گناہ کی چاہت

 

43

توبہ کو بوجھ سمجھنا اور ثابت قدم نہ رہنا

 

50

حیلے بہانے

 

59

عطاء ہونے والی نعمتوں سے دھوکا

 

61

توبہ کے گلدستہ میں کون کونسے پھول ہونے چاہئیں

 

77

اللہ سبحانہ وتعالیٰ کی تعظیم کیسے کی جائے گی

 

80

اللہ کریم کی توقیر کی علامات

 

88

موجودہ دور کے لوگوں کی حالت

 

89

اپنے نفس کی معرفت

 

102

گناہ سے بچنے کے لیے صبر کا حصول

 

117

توبہ نہ کرنے کی وجوہات

 

131

توبہ نصیب ہونے کے نتیجے میں حسن خاتمہ کی علامات

 

140

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 100597
  • اس ہفتے کے قارئین 313352
  • اس ماہ کے قارئین 100597
  • کل قارئین113992597
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست