#1120

مصنف : شاہ ولی اللہ محدث دہلوی

مشاہدات : 58190

حجۃ اللہ البالغہ

  • صفحات: 635
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19050 (PKR)
(بدھ 05 ستمبر 2012ء) ناشر : کتب خانہ شان اسلام لاہور

شاہ ولی اللہ دہلوی برصغیر کی جانی مانی علمی شخصیت ہیں۔ شاہ صاحب بنیادی طور پر حنفی المسلک تھے۔ وہ دور برصغیر میں تقلیدی جمود کا دور تھا اور فقہ حنفی کو حکومتی سرپرستی حاصل تھی۔شاہ ولی اللہ جیسے ماہر فقہ نے اسی مکتبہ فکر میں پرورش پائی تھی۔ لیکن جب آپ  حج کے لیے مکہ گئے تو وہاں سے عرب شیوخ سے درس حدیث لیا یہیں سے آپ کی طبیعت میں تفہیم دین بارے تقلیدی جمود کے خلاف تحریک اٹھی۔ وہاں سے تشریف لاکر سب سے پہلے آپ نے برصغیر کے عوام کو اپنی تحریروں سے یہ بات سمجھادی کہ دین کسی ایک فقہ میں بند نہیں بلکہ چاروں اماموں کے پاس ہے۔ یہ جامد تقلید کے خلاف برصغیر میں باضابطہ پہلی کوشش تھی۔ اس کے بعد شاہ صاحب نے  ساری زندگی قرآن و سنت کو عام کرنے کے لیے وقف کردی۔ پیش نظر کتاب ’حجۃ اللہ البالغۃ‘ بھی موصوف ہی کی مشہور و معروف تالیف ہے جس میں آپ نے نہایت شرح و بسط کے ساتھ احکام شرع کی حکمتوں اور مصلحتوں پر روشنی ڈالی ہے۔یہ کتاب انسانوں کے شخصی اور اجتماعی مسائل، اخلاقیات،  سماجیات او راقتصادیات کی روشنی میں فلاح انسانیت کی عظیم دستاویز کا خلاصہ ہے۔ اردو ترجمہ کرنے کے فرائض مولانا خلیل احمد بن مولانا سراج احمد نے ادا کیے ہیں۔ یہ اردو ترجمہ خاصا پرانا ہے اس لیے بہت سارے ایسے الفاظ استعمال کیے گئے ہیں جو موجودہ اردو کتب میں متروک ہو چکے ہیں۔ اور کتابت بھی ہاتھ سے کی گئی ہے جس کی وجہ سے کتاب کا مطالعہ کرنا قدرے مشکل ہو گیا ہے۔ کتاب کی افادیت کی پیش نظر اس کو جدید اسلوب میں شائع کرنے کی ضرورت ہے۔(ع۔م)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

دیباچہ

 

1

مقدمہ

 

5

باب1۔خدا کی صفت ابداع خلق

 

16

اختلاف پیدائش کا بیان

 

38

سیاست مدنی کے بیان میں

 

64

توحید کے بیان میں

 

89

حکمتوں اور علتوں کے اسرار کے بیان میں

 

144

کتب حدیث کے طبقوں کے بیان میں

 

203

طہارت کا بیان

 

267

نماز کی فضیلت کا بیان

 

290

جمعہ کا بیان

 

341

مناسک کا بیان

 

387

فرائض کا بیان

 

480

عدت کا بیان

 

514

جہاد کا بیان

 

553

کھانے کے آداب کا بیان

 

575

خواب کا بیان

 

591

آداب صحبت کا بیان

 

593

مختلف ابواب

 

603

سیرت کابیان

 

614

المناقب

 

619

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 1318
  • اس ہفتے کے قارئین 50330
  • اس ماہ کے قارئین 2122247
  • کل قارئین113729575
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست