#2278

مصنف : قاری محمد کرامت علی جونپوری

مشاہدات : 7329

ہندی شرح جزری

  • صفحات: 151
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6040 (PKR)
(بدھ 04 فروری 2015ء) ناشر : قرآءت اکیڈمی لاہور

اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایاہے۔،یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی  ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجویدکے قواعد وضوابط اوراصول وآداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہرمسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔فن تجوید پر عربی زبان میں بے شمار کتب موجود ہیں۔جن میں سے مقدمہ جزریہ ایک معروف اور مصدر کی حیثیت رکھنے والی عظیم الشان منظوم کتاب ہے،جو علم تجوید وقراءات کے امام علامہ جزری ﷫کی تصنیف ہے۔اس کتاب کی اہمیت وفضیلت کے پیش نظر متعدد اہل علم نے اس کی شاندار شروحات لکھی ہیں۔زیر تبصرہ کتاب " ھندی شرح جزری "بھی مقدمہ جزریہ کی ایک مفصل شرح ہے جواستاذ القراء والمجودین مولانا قاری محمد کرامت علی جونپوری﷫ کی کاوش ہے۔جو ان کی سالہا سال کی محنت وکوشش اور عرصہ دراز کی تحقیق وجستجو کا نتیجہ ہے۔اور شائقین علم تجوید کے لئے ایک نادر تحفہ ہے۔ تجوید وقراءات کے ہر طالب علم کو اس کا ضرور مطالعہ کرنا چاہئے۔اللہ تعالی مولف کی اس کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

3

حالات حضرت شارحؒ

4

حرف آغاز

8

آغاز شرح

10

حرفوں کے مخارج کا بیان

13

دانتوں کا بیان

17

صفات کا بیان

23

نقشہ صفات حروف

37

باب معرفۃ التجوید

39

تلاوت کے تین مراتب

41

لحن کا بیان

44

حروف کی عملی ادائگی کے قواعد کا باب

53

باب الراءات

58

باب اللامات

63

باب الاستعلاء ولاطباق

64

باب الادغا

68

باب فی الفرق بین الظاء والضاد

73

باب التحزیرات

83

باب احکام النون والمیم

 

المشدد تین والممیم الساکنۃ

85

باب المدات

96

باب معرفۃ الوقف والابتداء

105

وقف کی تین اقسام

107

باب معرفۃ المقطوع والموصول

112

باب ہاء التانیث التی رسمت تاء

127

باب ہمزۃ الوصل

136

باب الروم والاشمام

137

خاتمۃ الکتاب

141

تلاوت قرآن کے آداب

143

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 62543
  • اس ہفتے کے قارئین 96371
  • اس ماہ کے قارئین 1713098
  • کل قارئین111034536
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست