#3273

مصنف : محمد مغیرہ

مشاہدات : 9349

حیات سیدنا مسیح علیہ السلام

  • صفحات: 68
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1360 (PKR)
(منگل 02 فروری 2016ء) ناشر : تحریک تحفظ ختم نبوت مجلس احرار اسلام پاکستان

سیدنا عیسی  کو زندہ آسمان پر اٹھانے اور پھر قرب قیامت ان کے نزول کا عقیدہ قرآن مجید اور صحیح احادیث سے  ثابت ہے،مگر قادیانیوں کا عقیدہ ہے کہ جب یہود نے سیدنا عیسی  کو صلیب دے کر قتل کرنے کی کوشش کی تو قرآن نے جو فرمایا کہ "اللہ نےانہیں اپنی طرف بلند کردیا "وہ حقیقت میں انہیں بلند نہیں کیا گیا تھا بلکہ انکے درجات بلند کردیے گئے تھے۔اس جگہ پر درجات کے بلند ی کا یہ فائدہ ہوا کہ صلیب پر وہ زندہ رہےاوریہود کو شبہ لگ گیا کہ وہ وفات پاچکے ہیں اور وہ انہیں چھوڑ کر چلے گئے۔سیدنا عیسی  پھر کسی اور علاقہ میں چلے گئے وہاں تقریبا نصف صدی حیات رہے پھر طبعی وفات پائی اور انکی قبر کشمیر میں ہے، اب ایک نیا مسیح پیدا ہونا تھا جو کہ ایک محبوط الحواس بھینگے میٹرک فیل دجال و کذاب مرزاقادیانی کی شکل میں پیدا ہوا ہے۔ ہمارے نزدیک مرز ا قادیانی نے تو محض عیسی ؑ کی سیٹ خالی دیکھ کر خود کو مسیح کہلوانے کے لیے قرآن سے عیسی کی وفات کا عقیدہ اور اسکی قبر کے قصے گھڑے ہیں۔ زیر تبصرہ کتاب "حیات سیدنا مسیح  " محترم  مولانا محمد مغیرہ صاحب مرکزی ناظم تبلیغ مجلس احرار اسلام پاکستان کی کاوش ہے جس میں انہوں نے مرزا قادیانی کی طرف سے وفات مسیح  کے باطل عقیدے پر پیش کردہ تیس آیات کا مکمل ومدلل جواب دیتے ہوئے سیدنا عیسی  کی زندگی کے حوالے سے وارد قرآنی آیات اور احادیث نبویہ کو ایک جگہ جمع فرما دیا ہے۔اللہ تعالی سے دعا ہے کہ وہ مولف موصوف کی اس محنت کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔آمین(راسخ)

عناوین

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

1

حیات سیدنا مسیح علیہ السلام

6

مرزا قادیانی کی طرف سے وفات مسیح کے باطل عقیدے پر پیش کردہ تین آیات کا مکمل و مدلل جواب

6

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 103530
  • اس ہفتے کے قارئین 316285
  • اس ماہ کے قارئین 103530
  • کل قارئین113995530
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست