بند ہ مومن خطاکار تو ہے ہی ،لیکن اسلامی تعلیمات کے مطابق بہترین خطا کار وہ ہوتا ہے جو اپنی خطاؤں کو اللہ تعالیٰ سے معاف کروانے کے لیے ہر دم فکر مند رہتاہے اور اس کے لیے عملی طور پر جدوجہد بھی کرتا ہے تاکہ اس کے گناہ مٹ جائیں او راللہ اس پر راضی ہوجائے ۔مومن جب اپنی خطاؤں کی طرف دیکھتا ہے او ردوسری طرف اسے اللہ کے عذاب کا ڈر بھی ہوتاہے تو وہ اللہ تعالیٰ کی طرف رجوع کرتا ہے او ر ان نیک اعمال کو بجا لاتا ہے جو اس کے گناہوں کاکفارہ بن جاتے ہیں ،کیونکہ نیک اعمال ہی وہ چیز ہیں جنہیں اخلاص ومحبت کے ساتھ سرانجام دیا جائے تواللہ تعالیٰ ان کے ذریعے خطا کار انسان کی خطاؤں کو معاف فرمادیتا ہے فرمان الٰہی ہے ( ان الحسنات یذهبن السیات) (هود:114)زيرنظر کتاب ’’بخشش کی راہیں ‘‘ اسی موضو ع کے متعلق آیات واحادیث کا گراں قدر مجموعہ ہے، جس میں مسلم معاشرہ میں سرزد ہونے والے گناہوں کی نشاندہی کرنے کے ساتھ ساتھ توبہ او راعمال صالحہ کے ذریعے انہیں معاف کروانے کا حل بھی پیش کیا گیا ہے۔ فاضل مصنف نے پچاس کے قریب ایسے اعمال ذکر کئے ہیں جو کتاب وسنت کی روشنی میں گناہوں کاکفارہ بن سکتے ہیں۔ اس کتاب کی خوبی یہ ہے کہ یہ قرآن وسنت کے دلائل سے مزین ہے اوراپنے موضوع کے اعتبار سے بہت اہم ہے ۔ عوام وخواص کے لیے یکساں مفید ہے۔ اسے ہر دردمند مسلمان کے پاس ہونا چاہیے۔ اللہ تعالیٰ مصنف کی اس کوشش کو دنیا میں شرف قبولیت سے نوازے اور ان کے لیے سرمایہ آخرت بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
تقریظ |
|
11 |
پیش لفظ |
|
17 |
ارکان اسلام |
|
31 |
مکفرات الذنوب |
|
41 |
التوبہ |
|
46 |
الوضوء |
|
46 |
مسجد کی طرف نماز کے لیے جانا |
|
50 |
اذان کے بعد دعا |
|
57 |
فرض نماز |
|
59 |
جمعۃ المبارک کی نماز |
|
62 |
رات کا قیام |
|
63 |
نماز کے بعد ذکر |
|
73 |
مال کی زکوۃ اور صدقہ و خیرات |
|
77 |
فرضی و نفلی روزے |
|
80 |
حج و عمرہ |
|
82 |
علم سیکھنا |
|
85 |
قرآن مجید کی تلاوت |
|
89 |
تقویٰ اختیار کرنا |
|
96 |
اللہ تعالیٰ کے ڈر سے رونا |
|
103 |
اللہ تعالیٰ کے لیے محبت کرنا |
|
109 |
والدین کی تابعداری |
|
117 |
اخلاق حسنہ |
|
124 |
بچپن میں اولاد کا فوت ہونا |
|
133 |
زبان کی آفتوں سے بچنا |
|
141 |
شرم و حیا کا ہونا |
|
159 |
متفرق اعمال حسنہ کا بیان |
|
168 |
قرآنی دعائیں |
|
189 |
جنت اور اس کی حقیقت |
|
200 |
جنت کی جانی قیمت |
|
213 |
جنت کی مالی قیمت |
|
221 |
کبیرہ گناہ |
|
235 |
بدفال اور بدشگونی لینا شرک ہے |
|
242 |
چوری کرنا |
|
244 |
ناحق قتل کرنا |
|
250 |
غیراللہ کی قسم کھانا |
|
254 |
زکوۃ ادا نہ کرنا |
|
259 |
سود خوری |
|
269 |
ناپ تول میں کمی کرنا |
|
276 |
خود کشی کرنا |
|
284 |
ماہ رمضان میں جان بوجھ کر روزہ ترک کردینا |
|
292 |
غیبت کرنا |
|
296 |
بیوی کا اپنے خاوند کی نافرمانی کرنا |
|
300 |
عورتوں کا بے پردہ اور بن سنور کر نکلنا |
|
305 |
مفاسد اور خرابیاں |
|
308 |
صغیرہ گناہ |
|
309 |
المراجع المصادر |
|
319 |