#3532

مصنف : غلام احمد حریری

مشاہدات : 6391

عربی اردو بول چال ( غلام احمد حریری )

  • صفحات: 275
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 6875 (PKR)
(جمعرات 17 مارچ 2016ء) ناشر : مکتبہ القریش اردو بازار لاہور

اللہ تعالی کاکلام اور  نبی کریم ﷺکی احادیث مبارکہ عربی زبان میں  ہیں اسی وجہ  سے اسلام اور مسلمانوں سے  عربی کا رشتہ مضبوط ومستحکم ہے  عربی اسلام کی سرکاری زبان ہے ۔شریعت اسلامی  کے بنیادی مآخد اسی زبان میں ہیں  لہذا قرآن وسنت اور  شریعتِ اسلامیہ پر عبور حاصل  کرنےکا واحد ذریعہ عربی زبان ہے۔  اس لحاظ سے عربی سیکھنا اور  سکھانا   امت مسلمہ  کا اولین فریضہ ہے ۔ لیکن مسلمانوں کی اکثریت  عربی زبان   سے  ناواقف ہے   جس کی  وجہ سے    وہ    فرمان الٰہی اور  فرمان نبوی ﷺ کو سمجھنے سے  قاصر ہیں ۔ حتی کہ  تعلیم  حاصل کرنے  والے لوگوں کی  اکثریت سکول ،کالجز ،یونیورسٹیوں  کے  نصاب میں شامل   اسلامیات کے   اسباق کو  بھی  بذات خود  پڑھنے پڑھانے سے    قا صر ہے  ۔دنيا كي سب  سے بڑی اسلامی مملکت پاکستان دنیا کے نقشے پر اس لیے  جلوہ گر ہوئی تھی کہ اس کے ذریعے اسلامی اقدار اور دینی شعائر کا  احیاء ہوگا۔ اسلامی تہذیب وثقافت کا بول بالا ہوگا اور قرآن کی زبان سرزمین پاک میں زند ہ وتابندہ  ہوگی۔مگر زبان قرآن کی بے بسی  وبے کسی  کہ ارض پاکستان میں اس مقام پر پہنچ گئی ہے کہ دور غلامی میں بھی نہ پہنچی تھی۔علماء  ومدارس کی  اپنی حدتک عربی زبان کی نشرواشاعت کے لیے  کوششیں وکاوشیں قابل ذکر ہیں  ۔لیکن سرکاری طور پر حکومت کی طرف کماحقہ جدوجہد نہیں کی گئی۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عربی اردو بول چال‘‘ معروف مترجم  کتب کثیرہ مولانا غلام احمد حریری ﷫کی  تصنیف ہے ۔مصنف  موصوف نے  بڑے آسان فہم  انداز میں اسے مرتب کیا  ۔طلبہ وطالبات اس کا مطالعہ کر کے آسانی سے عربی زبان  بولنے اور سمجھنے کی مہارت حاصل کرسکتے ہیں ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عربی زبان کی ضرورت و اہمیت

3

قرآن کی زبان

6

عربی کی جامعیت

8

درس ا

13

اقسام کلمہ

15

نکرہ و معرفہ

16

زیر تکمیل

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84890
  • اس ہفتے کے قارئین 297645
  • اس ماہ کے قارئین 84890
  • کل قارئین113976890
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست