#831.01

مصنف : خلیل الرحمن چشتی

مشاہدات : 24773

قواعد زبان قرآن (نیو ایڈیشن) - جلد2

  • صفحات: 842
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 25260 (PKR)
(جمعرات 26 جنوری 2012ء) ناشر : المکتبہ السلفیہ شیش محل روڈ، لاہور

’’قواعد زبان قرآن ‘‘کا چھٹا اور نیا ایڈیشن پیش خدمت ہے اور یہ قلمی کتابت پر مشتمل پہلا ایڈیشن ہے جو دو ضخیم جلدوں میں مکتبہ سلفیہ لاہور سے مطبوع ہے۔ قرآن مجید کے مفہوم تک رسائی کے لیے عربی دانی ضروری ہے اور جن لوگوں کی مادری زبان عربی نہیں ہے ان کے لیے عربی زبان سیکھنا خاصا مشقت طلب کام ہے ۔عربی زبان وادب میں قواعد کی غیرمعمولی حیثیت کے پیش نظر محترم خلیل الرحمن چشتی صاحب نے ’’قواعد زبان قرآن‘‘کو مرتب کیا ہے ۔یہ کتاب دراصل مولانا حمید الدین فراہی کی کتاب ’’اسباق النحو‘‘ کی تسہیل ہے ’’اسباق النحو‘‘گوکہ نہایت مفید کتاب ہے۔لیکن اس کو ایسے شخص کے لیے سمجھنا انتہائی مشکل ہے جو عربی زبان سے واقفیت حاصل کرنا چاہتا ہو مگر وہ نہ تو عربی مدارس کے مروجہ نظام تعلیم سے مستفید ہوا ہو اور نہ اس زبان کی معمولی شد بد رکھتا ہو ۔اس مشکل کو مدنظر رکھتے ہوئے موصوف نے مولانا فراہی کی کتاب کو نہایت سہل انداز میں ترتیب دیا ہے اور جابجا قرآنی مثالوں کے ذریعے عربی زبان کے اصول وقواعد سمجھانے کی کامیاب کوشش کی ہے ۔اس کتاب میں ایسا طریقہ اپنایا گیا ہے کہ تعلیم یافتہ طبقہ بہت حد تک اسے بغیر استاد کے پڑھ بھی سکے اور سمجھ بھی سکے۔ اس کتاب کی ایک نمایاں خصوصیت یہ ہے کہ اس میں تمام قواعد عربیہ کی مثالیں قرآن کریم سے پیش کی گئی ہیں ۔اس پر مستزاد یہ کہ مثالوں کی کثرت، مختلف مشقوں کے التزام ، مختلف نحوی اصطلاحات کا انگریزی زبان میں متبادل تحریر کرنے سے یہ کتاب انگریزی دان طبقے کے لیے بھی عربی زبان سیکھنے میں آسانی اور دلچسپی کا بہترین مظہر ہے ۔بہر حال موصوف کی یہ کوشش لائق تحسین ہے کہ انہوں نے گویا عربی قواعد پر ایک انسائیکلوپیڈیا تیار کردیا ہے جو عام طور پر سب کے لیے اور خاص طور پر جدید تعلیم یافتہ طبقے کے لیے سہولت اور مسرت کا باعث ہے۔(آ۔ہ)

 

عناوین

 

صفحہ نمبر

ابتدائیہ

 

12

تقریظ

 

22

مولانا ڈاکٹر سہیل حسن صاحب

 

25

حافظ محمد ادریس صاحب

 

27

ڈاکٹر انیس احمد صاحب

 

30

مولانا حافظ محمد امیر نواز صاحب

 

32

ڈاکٹر اسرار احمد صاحب

 

34

تعریفات

 

36

چوبیسواں باب۔اسم

 

40

پچیسواں باب۔اسم غیر منصرف کی قسمیں

 

63

چھبیسواں باب۔توابع

 

89

ستائیسواں باب۔منصوبات

 

137

اٹھائیسواں باب۔اسمائے اعداد او رمعدودات

 

168

انتیسواں باب۔اسم تصغیر

 

199

تیسواں باب۔مخذوفات

 

240

اکتیسواں باب۔جملوں کی مختلف اعرابی حالتیں

 

295

بتیسواں باب۔فاعل کی تقدیم لازم

 

347

تینتیسواں باب۔فعل

 

369

چونتیسواں باب۔باب افعال ،خاصیات،مثالیں اور مشق

 

397

پینتیسواں باب۔باب  افعلال،خاصیات،مثالیں اور مشق

 

521

چھتیسواں باب۔فعل مثال کی مختلف صورتیں اور ان کی مشق

 

535

سینتیسواں باب۔رباعی مجرد اور رباعی مزید

 

581

اڑھتیسواں باب۔افعال مدح وذم

 

597

انتالیسواں باب۔کتاب الحروف

 

635

چالیسواں باب۔ہمزہ،اجل،الا،الاّ،الاّ،الیٰ

 

661

تحفۃ  الاعراب

 

794

انگریزی مترادفات

 

803

کتابیات،مشہور علمائے نحو،ہدایات،آخری بات

 

822

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80046
  • اس ہفتے کے قارئین 113874
  • اس ماہ کے قارئین 1730601
  • کل قارئین111052039
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست