#3296

مصنف : عبد المعید سلفی

مشاہدات : 3710

عقیدۃ المؤمن

  • صفحات: 150
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5250 (PKR)
(اتوار 17 جنوری 2016ء) ناشر : ادارۃ البحوث الاسلامیہ، بنارس

اسلام ایک سچا مذہب ہے جو قیامت تک کے آنے والے لوگوں کے لیے رہنما ہے چاہے کسی مذہب کے ماننے والے ہو اور جو اسلام کی تعلیمات کو ماننے کے ساتھ ساتھ نبی محمدﷺ کےآخری نبی ہونے اور قرآن کو اللہ کی کلام ہونے پر ایمان رکھے باقی ایمان کی تمام بنیادی چیزوں پر ایمان لائے اللہ اور اس کے رسول ﷺ کی اطاعت میں زندگی بسر کرے وہی کامیاب و کامران ہو گا ورنہ قیامت کے روز ناکام و نامراد ہو گا یہ ہی ایک مومن کا عقیدہ ہے -سچے مومن کی علامات ومنہج اور عقیدے کی پہچان حضور اکرم ﷺکی اس حدیث مبارکہ سے ہو گی کہ آپﷺ نے فرمایا: میں تم میں دو چیزیں چھوڑ کر جا رہا ہو جب تک ان دونوں کو تھامے رکھوں گے ہر گز گمراہ نہیں ہو گے ‘‘معلوم ہوا کہ   حقیقی مومن وہی ہو سکتا ہے جو صرف اور صرف قرآن و سنت پر عمل کرنے والا ہو۔ تقلید شخصی وشرک و بدعت ‘ تشبیہ و تمثیل‘ تکییف و تاویل ‘تحریف و تنکیر ‘غلو ‘اشتباہ ‘ شبہات ومنکرات اور منہیات سے بچ کر عقیدہ توحید خالص و اطاعت رسول ﷺ کی فرمابرداری میں زندگی کے جملہ پہلوں کو بسر کرے وہی محشر کے روزسرخ روع ہوگا ان شاء اللہ۔ اسی طرح نبی اکرم ﷺ نے فرمایا: جو حق پر قائم رہنے کے لیے اسی راستہ کو اختیار کرے گا جس پر میں (محمدﷺ)اور میرے صحابہ چل رہے ہیں اور جو اس سے ہٹ کر اپنی مرضی کا دین بنا لےگا وہ گمراہی کی دلدل میں پھنستا ہوا حق سے دوری اختیار کرتا چلا جائے گا : ناکامی اس کا مقدر بنتی چلی جائے گی۔ جیسا کہ   باطل فرقے (جہمیہ ‘معتزلہ ‘روافض‘خوارج وغیرہ )ہیں ۔عقائد کے متعلق جتنی بھی کتب لکھی گئیں یا لکھی جا رہی ہیں سب میں ایمان کی تشریع کی گئی ہے۔ زیر تبصرہ کتاب ’’عقیدۃ المومن ‘‘ نواب صدیق الحسن خاں کی کتاب ’’فتح الباب لعقائد اولی الالباب ‘‘کی تلخیص و ترتیب ہے۔ تلخیص وترتیب کا یہ اہم کام جناب عبد المعید عبد الجلیل سلفی صاحب نے انجام دیا ہے۔ اس کتاب میں عقیدے کے متعلق ہر بحث کو دلائل کی دنیا میں ثابت کیا گیا ہے اور جس جگہ اہل علم کے درمیان اختلاف پایا گیا وہاں راجع قول کی نشان دہی کتاب و سنت‘صحابہ و تابعین کے اقوال کی روشنی میں پیش کر دی گئی ہے۔ کیونکہ وہ اولین مخاطبین میں سے ہیں۔ یہ کتاب آٹھ ابواب پر مشتمل ہے ۔اس میں پہلا باب اللہ تعالیٰ کے نام اور تمام صفات پر مشتمل ہے دوسرا باب اسماء الہی کی تقسیم وتعداد اورمسئلہ روئیت پر مشتمل ہے۔ تیسرا باب بندو کے تمام افعال کی تخلیق و خالق حقیقی کے متعلق ہے۔ چوتھا باب کتب الہی یوم آخرت ‘ملائکہ ‘اور انبیاء و رسل کے بھیجے جانےکی حکمت و مصلحت پر مشتمل ہے ۔پانچواں باب ایمان کی اقسام و علامات و ایمان سے خارج کر دینے والے اعمال کے متعلق ہے۔ چھٹا باب مختلف عقائد اور اللہ تعالیٰ سے کیے ہوئے پختہ وعدے وگمراہی کے اسباب ا و رکفریہ کاموں کے ساتھ کامیاب جماعت   کے متعلق بحث پر مشتمل ہے۔ ساتواں باب امامت و خلافت کی بحث پر مشتمل ہے۔ آٹھواں باب سلف صالحین کے سیرت و کردار اور عقائدپر مشتمل ہے۔ اس کتاب   کی افادیت کے پیش نظر   ادارۃ البحوث الاسلامیہ جامعہ سلفیہ بنارس نے اکتوبر 1986میں اشاعت کی سعادت حاصل کی ۔اللہ تعالیٰ اس کتاب کو سلفی صاحب اور نواب صدیق الحسن صاحب﷫کے لیے صدقہ جاریہ بنائے اس کتاب کو راہ حق کی پہچان کا ذریعہ بناتے ہوئےشرف قبولیت سے نوازے۔

اس کتاب کی فہرست موجود نہیں ہے۔

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 66538
  • اس ہفتے کے قارئین 100366
  • اس ماہ کے قارئین 1717093
  • کل قارئین111038531
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست