#2562

مصنف : عبد العزیز بن عبد اللہ بن باز

مشاہدات : 4845

التحذیر من البدع ( ابن باز)

  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1000 (PKR)
(جمعہ 22 مئی 2015ء) ناشر : الادارۃ السلفیہ للترجمہ والتالیف فیصل آباد

اللہ تعالی نے جن وانس کو صر ف اپنی عبادت کے لیے پیدا کیا ہے ۔جیسا کہ ارشاد باری تعالیٰ ہے : وَمَا خَلَقْتُ الْجِنَّ وَالْإِنْسَ إِلَّا لِيَعْبُدُونِ (الذاریات:56) ’’میں نے  جنوں اور انسانوں کو محض اس لیے  پیدا کیا وہ  صرف میری عبادت کریں‘‘ لیکن عبادت کےلیے    اللہ تعالیٰ   نے  زندگی کا کو ئی خاص زمانہ یا سال کا کوئی مہینہ  یا ہفتے کا کو ئی  خاص  دن  یا کوئی خاص رات متعین  نہیں کی  کہ بس اسی میں اللہ تعالیٰ کی  عبادت کی جائے اور باقی زمانہ عبادت سے  غفلت میں گزار دیا جائے بلکہ انسان کی تخلیق  کا اصل  مقصد ہی یہ ہے کہ وہ اللہ تعالیٰ کی عبادت کرے ۔ سن بلوغ سے لے کر زندگی کے آخری دم تک   اسے ہر لمحہ عبادت  میں  گزارنا چاہیے ۔ لیکن اس وقت   مسلمانوں کی اکثریت اللہ تعالیٰ کی عبادت سے غافل ہے  اور بعض مسلمانوں  نے  سال  کے  مختلف مہینوں میں صرف مخصوص دنوں کو  ہی عبادت کےلیے خاص کررکھا ہے اور ان میں  طرح طرح کی   عبادات کو  دین   میں شامل کر رکھا ہے  جن کا کتاب وسنت سے   کوئی ثبوت نہیں ہے  ۔اور جس کا ثبوت کتاب اللہ  اور سنت رسول  ﷺ سے  نہ ملتا ہو وہ بدعت  ہے اور ہر بدعت گمراہی  ہے   بدعت اور شرک ایسے جرم ہیں جو توبہ کے  بغیر معاف نہیں ہوتے ۔ شرک تو لیے  کہ مشرک اللہ کے علاوہ کسی اور کو مالک الملک کی وحدانیت کےبرابر لانے کی ناکام کوشش کرتا ہے اور بدعت اس لیے کہ بدعتی اپنے عمل سےیہ تاثر دیتا ہے کہ دین نامکمل تھا اور اس نے دین میں یہ اضافہ کر کے اسے مکمل کیا ہے ۔یعنی  شریعت سازی کی مساعی ناتمام کادوسرا نام بدعت ہے ۔  اس  وقت بدعات وخرافات  اور علماء سوء نے پورے  دین کو  اپنی  لپیٹ میں لے رکھا ہے ۔وقت کے  راہبوں ،صوفیوں،  نفس پرستوں او رنام نہاد دعوتِ اسلامی کے دعوے داروں نے  قال اللہ وقال الرسول کے مقابلے میں اپنے خود ساختہ افکار وخیالات اور   طرح طرح کی بدعات وخرافات  نے اسلام کے صاف وشفاف چہرے کو داغدار بنا دیا ہے جس سے  اسلام کی اصل  شکل گم ہوتی جارہی ہے ۔اور مسلمانوں کی اکثریت ان بدعات کو عین اسلام سمجھتی  ہے۔دن کی بدعات  الگ  ہیں ، ہفتے کی بدعات الگ ،مہینے کی بدعات الگ،عبادات کی بدعات الگ ،ولادت اور فوتگی کے موقع پر بدعات الگ غرض کہ ہر ہر موقع کی بدعات الگ الگ ایجاد کررکھی ہیں۔انہی بدعات   میں  سے معراج  کی رات کی بدعات ،  ربیع الاول میں  ودلات رسول  ﷺ کے سلسلے میں کی جانے بدعات اور ماہ شعبان میں شب برات  کے  سلسلے میں   من گھڑت  موضوع احادیث کو   سامنے رکھتے ہوئے  کی  جانے والی بدعات ہیں۔ زیر نظر کتابچہ ’’التحذیر من البدع‘‘ سعودی عرب کے  مفتی اعظم  شیخ   ابن باز ﷫ کےرد بدعات کے موضوع پر ایک عربی  کتابچہ کا اردو ترجمہ ہے ۔  شیخ ﷫ نے  اس کتابچہ  میں  نبی کریم ﷺ  کی ولادت کے سلسلے میں کی جانے بدعات ، معراج  کی رات خاص اہتمام کا  حکم ، شعبان کی پندرھویں رات کو لوگوں کا عبادت کے لیے اکٹھا ہونا،  ایک جھوٹے وصیت نامے کی حقیقت  جیسے موضوعات کا   آیات قرآنی اوراحادیث نبویہ کی روشنی میں  جائزہ  لیا ہے  ا ور  ثابت کیا کہ ان کا  قرآن وحدیث سے  کوئی ثبوت نہیں  یہ ساری بدعات ہیں  جو گمراہی وضلالت پر مبنی ہیں۔ اللہ   تعالیٰ شیخ مرحوم  اورمترجم کی  کاوش کو قبول فرمائے اور اس کتابچہ کو عوام الناس کی اصلاح  کا ذریعہ بنائے (آمین) (م۔ا)
 

عناوین

 

صفحہ نمبر

پیش لفظ

 

2

معراج کی رات خاص اہتمام کا حکم

 

15

شعبان کی پندرہویں رات کو لوگوں کا عبادت کے لیے اکٹھا ہونا

 

21

الرسالۃ الرابعہ

 

36

منشوراتنا

 

50

 

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 4875
  • اس ہفتے کے قارئین 321264
  • اس ماہ کے قارئین 108509
  • کل قارئین114000509
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست