#4746

مصنف : صاحبزادہ برق التوحید

مشاہدات : 6854

آفتاب بخارا

  • صفحات: 220
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5500 (PKR)
(جمعرات 07 ستمبر 2017ء) ناشر : بیت التوحید دار السلام ٹوبہ ٹیک سنگھ

مالک ارض وسما نے جب انسان کو منصب خلافت دے کر زمین پر اتارا تواس کی رہنمائی کے لیے ایک مکمل ضابطۂ حیات سے بھی نوازا۔ شروع سے لے کر آج تک یہ دین‘ دین اسلام ہی ہے جو انسان کے لیے ضابطۂ حیات ہے۔ اس کی تعلیمات کو روئے زمین پر پھیلانے کے لیے اللہ تعالیٰ نے حضرت آدمؑ سے لے کر حضرت محمدﷺ تک کم وبیش ایک لاکھ چوبیس ہزار پیغمبروں کو مبعوث فرمایا اور اس سب کو یہی فریضہ سونپا کہ وہ خالق ومخلوق کے ما بین عبودیت کا حقیقی رشتہ استوار کریں۔ انبیاء کے بعد چونکہ شریعت محمدی قیامت تک کے لیے تھی اس لیے نبیﷺ کے بعد امت محمدیہ کے علماء نے اس فریضے کی ترویج کی۔ ان عظیم شخصیات میں سے ایک محمد بن اسماعیل البخاری  بھی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب  میں  امام بخاری کی حیات زندگی اور ان کی صحیح کی خصوصیات  وکارناموں اور ان کے زہد وتقوی اور تلامذہ  کا تذکرہ ہے اور یہ بات نہایت ضروری ہے کہ آج کے دور کے علم حاصل کرنے والے طلباء کے سامنے اپنے اسلاف کی زندگی ہو اور وہ بھی ان کی طرح محنت ولگن سے علم حاصل کریں اور امام بخاری کا اہل علم کے ہاں کیا مقام ومرتبہ ہے؟ اس بات کو واضح کیا گیا ہے۔ یہ کتاب’’ آفتاب بخارا ‘‘ صاحبزادہ برق التوحیدی کی مرتب کردہ ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

تقاریظ

12

سخن ہائے گفتنی

28

کلمۃ المولف

40

الامام محمد بن اسماعیل بخاری﷫

46

تنبیہ

46

فائدہ

47

ولادت

48

سن رشد اورتعلیم

49

اسفارعلمیہ

52

واقعہ بصرہ

53

سفرکوفہ

54

سفربغداد

54

سفرشام

55

سفرمصر

55

حقیقت حال

56

تقوی زہد

58

خودداری

60

سادگی وقناعت

61

ورزش

62

صفائی

62

عبادت وریاضت

63

رحمدلی

64

ادب

65

بےتکلفی

66

غیبت سےاجتناب

68

احترام حدیث

69

فراست

70

سعۃ الحفظ

72

معرفت العلل

79

تبیہ

81

تعظیم الامام

83

ثناءالاقران

87

رباعیات بخاری

90

تنبیہ

95

امام صاحب کاذوق ادب

96

امام صاحب اورامام زھلی کےدرمیان اختلاف

97

رجوعہ الی بخارا

101

وفات سےپہلے

102

تاریخ وفات

103

وفات کےبعد

103

مختصر مگرجامع

104

ازدواجی زندگی

105

شیوخ وتلامذہ

106

فوائد

108

روحانی اولاد

109

تصنیفات

110

الجامع الصحیح ،اسم الکتاب اوراس کی توضیح

120

الجامع

121

المسند

121

اول من صنف المسند

122

الصحیح

124

اول من صنف الصحیح

124

کتاب الآثار

133

المختصر

135

امور سنن وایام

136

سبب تالیف

137

فائدہ

140

انداز تالیف

140

موضوع کتاب

142

الصحیح کی مقبولیت

145

شروط البخاری فی الصحیح

147

فائدہ

149

کتاب البخاری اصح الکتاب

149

الصحیح اوراس کےناقدین

152

طعن فی الرجال

158

تراجم الصحیح

163

فائدہ

165

فقہ البخاری

169

کیاامام بخاری مقلد تھے؟

197

تعلیقات بخاری

186

تنبیہ

198

عودالی المقصود

191

اعادۃ الحدیث وتقطیعہ

192

تقطیع

194

الصحیح کی فنی حیثیت

194

خبرالصحیح یفید القطعیۃ

196

ترتیب الصحیح

197

الصحیح کےنسخے

204

عددمرویات

207

فائدہ

209

الصحیح پر کتابیں

211

کتب علمی المولف

215

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45281
  • اس ہفتے کے قارئین 45281
  • اس ماہ کے قارئین 2117198
  • کل قارئین113724526
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست