#5371

مصنف : مفتی سید حکیم شاہ بتکرامی

مشاہدات : 30556

آسان فقہی اصطلاحات اردو ترجمہ المصطلحات الفقہیہ

  • صفحات: 114
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2850 (PKR)
(اتوار 01 جولائی 2018ء) ناشر : اسلامی کتب خانہ کراچی

اسلام بنی نوع انسان کے لیے ہدایت کا آخری پیغام ہے جو ہر اعتبار سے محفوظ ہے۔ اس کے احکام وفرامین کا مستقل سر چشمہ قرآن مجید اور سنت مطہرہ ہے۔ فقہ الاحکام کا ذخیرہ عہد نبوی اور خلافت راشدہ میں حجاز کی حدود سے نکل کر افریقا اور ایشیاء کے متعدد اقالیم میں نو مسلم افراد اور اقوام کی ہمہ نوع رہنمائی کا فریضہ انجام دیتا دکھائی دیتا ہے۔بسا اوقات تمدن کے ارتقاء‘ مقامی عرف کے تقاضے اور حالات کے اقتضا سے ایسے مسائل بھی سامنے آتے ہیں کہ جن میں کوئی متعین نص موجود نہیں ہوتی۔ ایسی صورت میں فقیہ کتاب وسنت سے مستنیر حکمت‘ تدبر اور غور وفکر سے کام لیتے ہوئے ایسی قیاسی رائے ظاہر کرتا ہے جو نصوص کے مزاج سے ہم آہنگ ہوتی ہے۔اور اس موضوع پر بہت سی کتب منظر عام پر آچکی ہیں۔زیرِ تبصرہ کتاب بھی  اسی موضوع کے حوالے سے ہے جس میں  فقہی اصطلاحات کو بیان کیا گیا ہے یہ کتاب عربی زبان میں تھی جس کا افادۂ عام کے لیے اردو ترجمہ کیا گیا ہے اور یہ لفظی ترجمہ نہیں ہے  کہ ہر لفظ کا نیچے ترجمہ کیا ہو اور نہ ہی ایسا ترجمہ ہے کہ عبارت سے اس کا کوئی تعلق ہی نہ ہو بلکہ خیر الامور اوسطھا کے تحت دونوں جانبوں کی رعایت کی گئی ہے ۔اکثر مقامات پر اس کا توضیحی ترجمہ کیا گیا ہے اور اگر عبارت دقیق اور مغلق  تھی تو لفظی ترجمہ بھی کیا گیا ہے اور  اس میں مترجم نے ضمیمے میں چند اصطلاحات کا اضافہ بھی کیا ہے اور یہ کتاب کئی فقہی اصطلاحات کا مجموعہ ہے۔ کتاب کا اسلوب نہایت عمدہ‘سادہ اور عام فہم ہے۔ یہ کتاب اصلا عربی میں ’’المصطلحات الفقہیہ حسب ترتیب ابواب الفقہیہ‘‘ کے نام سے مفتی سید حکیم شاہ بتکرامی﷾ کی ہے جس کا اردو ترجمہ ’’ آسان فقہی اصطلاحات ‘‘مولانا عباد الرحمن  نے کیا ہے۔آپ تصنیف وتالیف کا عمدہ شوق رکھتے ہیں‘ اس کتاب کے علاوہ آپ کی درجنوں  کتب اور  بھی ہیں۔ دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مؤلف وجملہ معاونین ومساعدین کو اجر جزیل سے نوازے اور اس کتاب کو ان کی میزان میں حسنات کا ذخیرہ بنا دے اور اس کا نفع عام فرما دے۔(آمین)( ح۔م۔ا )

عناوین

صفحہ نمبر

انتساب

8

اجازت نامہ

9

کلمات تشجیع

11

تقریظ

13

حرف آغاز

14

مقدمہ

16

فقہ کی تعریف

16

فقہ کاموضوع

16

فقہ غرض وغایت

16

علم فقہ کی فضیلت

17

احکام تکلیفیہ

18

فرض

18

فرض کی دوقسمیں ہیں

18

فرض قطعی

18

فرض عملی

19

فرض عین

20

فرض کفایہ

20

واجب

20

سنت

20

پھرسنت کی دوقسمیں ہیں

21

سنت موکدہ

21

سنت غیر موکدہ

21

مندوب یامستحب

21

مباح

21

حرام

21

مکروہ

22

پھراسکی دوقسمیں ہیں

22

مکروہ تحریمی

22

مکروہ تنزیہی

22

طہارت

22

تیمم

23

مسح

23

حیض

24

انجاس

24

صلاۃ

25

آذان

25

شروط

25

وصف

26

الجماعۃ والامامۃ

26

یہ دوقسموں پرہے

26

قضاءالفوائت

26

اوقات

26

نوافل

27

سجودالسہو

27

صلاۃ المریض

27

سجودالتلاوۃ

28

صلاۃ المسافر

28

صلاۃ الجمعۃ

28

حاشیہ طحاوی میں ہے

29

صلاۃ العیدین

30

صلاۃ الکسوف

31

استقساء

32

قیام شہررمضان

32

صلاۃ الخوف

33

جنائز

34

الشہید

34

شہیدکی قسمیں

36

زکوۃ

36

زکوۃ الابل

37

زکوۃ البقر

37

زکو ۃ الغنم

38

زکوۃ الخیل

38

زکوۃ الفضہ

38

زکوۃ الذہب

39

زکوۃ العروض

39

زکوۃ الزروع والثمار

39

صدقۃ الفطر

40

صوم

41

اعتکاف

41

حج

41

افراد

41

قرآن

42

تمتع

42

جنایات

42

احصار

43

فوات

43

ہدی

43

ابواب البیوع

43

خیارالشرط

44

خیارالرؤیۃ

44

خیارالعیب

45

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 43367
  • اس ہفتے کے قارئین 77195
  • اس ماہ کے قارئین 1693922
  • کل قارئین111015360
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست