#5814

مصنف : پروفیسر مفتی عروج قادری

مشاہدات : 13427

زکوٰۃ عشر فطرانہ اور صدقات احکام سنتیں اور مسائل

  • صفحات: 68
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1700 (PKR)
(پیر 24 جون 2019ء) ناشر : مکتبہ قرآن و حدیث کراچی

دینِ اسلام کا جمال وکمال یہ  ہے کہ یہ ایسے ارکان واحکام پر مشتمل ہے جن کا تعلق ایک طرف خالق ِکائنات اور دوسری جانب مخلوق کےساتھ استوار کیا گیا ہے یعنی اسلام کےپانچ ارکان میں  یہ ایک ایسا رکن اور فریضہ ہے  جس کا  تعلق حقوق اللہ  اور حقوق العباد سے  ہے ۔ دین  فرد کی انفرادیت  کا تحفظ کرتے ہوئے اجتماعی زندگی کوہر حال میں قائم رکھنے  کاحکم دیتاہے۔اس کے بنیادی ارکان  میں کوئی ایسا رکن نہیں جس میں انفرادیت  کے ساتھ اجتماعی زندگی  کو فراموش کیا گیا ہو۔انہی  بینادی ارکان ِخمسہ میں سے  ایک  اہم رکن زکوٰۃ ہے۔عربی زبان میں  لفظ  ’’زکاۃ‘‘ پاکیزگی ،بڑھوتری اور برکت کے معنوں میں استعمال ہوتا ہے۔جبکہ شریعت  میں  زکاۃ ایک  مخصوص مال کے مخصوص حصہ کو کہا جاتا ہے جو مخصوص لوگوں کو دیا جاتا ہے ۔اور اسے   زکاۃ اس لیے کہاجاتا ہے کہ اس سے دینے والے کا تزکیہ نفس ہوتا ہے اور اس کا مال پاک اور بابرکت ہوجاتا ہے۔ نماز کے بعد دین اسلام کا اہم ترین حکم ادائیگی زکاۃ ہے ۔اس کی ادائیگی فر ض ہے اور   دینِ اسلام  کے ان پانچ بنیادی ارکان میں سے ایک ہے جن پر دین قائم ہے۔زکاۃ ادا کرنےکے بے شمار فوائد اور ادا نہ کرنے کے  نقصانات  ہیں ۔قرآن مجید اور احادیث نبویہ میں  تفصیل سے اس کے احکام  ومسائل بیان ہوئے ۔جو شخص اس کی فرضیت سےانکار کرے وہ  یقینا کافر اور واجب القتل ہے  ۔یہی وجہ کہ  خلیفہ اول حضرت ابو بکر صدیق﷜ نے  مانعین ِزکاۃ کے خلاف اعلان ِجنگ کیا۔اور جو شخص زکاۃ کی فرضیت کا تو قائل ہو لیکن اسے ادا نہ کرتا ہو  اسے درد ناک عذاب میں  مبتلا  کیا جائے گا۔جس کی  وضاحت سورہ توبہ کی ایت 34۔35 اور صحیح بخاری شریف کی حدیث نمبر1403 میں موجود ہے ۔ اردو عربی زبان میں  زکوٰۃ کے  احکام ومسائل کےحوالے سے  بیسیوں  کتب موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’زکوٰۃ عشر،فطرہ اورصدقات‘‘ پروفیسر مفتی عروج قادری کی مرتب شدہ ہے  موصوف  نے اس  موضوع کے متعلق 255؍ سے زائد صحیح احادیث کو   مع تخریج  ومکمل حوالہ جات کے ساتھ اس کتاب میں جمع کردیا ہے ۔ مرتب  نے اس  مجموعہ میں نہ  توکوئی ضعیف حدیث  پیش کی  ہے اور نہ ہی  اختلافی امور ۔ہر حدیث کے ساتھ راوی کا نام اور کتابوں کے حوالے بھی موجود ہیں ۔اور امت مسلمہ کی یکجہتی کی کوشش میں مرتب نے  دیوبندی، بریلوی، اوراہل حدیث  تینوں مکاتب فکر کے نامور اور جید مدارس اور علماء  کے تصدیق نامے بھی لگا دئیے ہیں ۔ مرتب نےکتاب وسنت سائٹ پر پبلش کرنے کےلیے یہ کتاب  پی ڈی ایف فارمیٹ  میں ادارے کو عنائت کی ہے ۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

دیباچہ

7

زکوٰۃ کے احکام اور مسائل

9

زکوۃ میں غنی، صحتمند اور کمانے کے قابل شخص کا کوئی حصہ نہیں ہے(حدیث نبویﷺ)

9

قرآن ہمیں خرچ کرنے کے بنیادی اصول سکھاتا ہے

10

احادیث میں صدقات اور زکوۃ کی فضیلت

10

غریب کا صدقہ

11

بہترین چیزوں میں سے دینے کاحکم

12

اہمیت کے اعتبار سےنبیﷺ کی بتائی ہوئی رشتوں کی ترتیب

13

ابتداء اپنےگھر والوں پر خرچ کرنے سے کرو۔(حدیث)

14

بہترین صدقہ وہ ہے جو اپنی ضرورت پوری ہونے کے بعد دیا جائے

15

کسی کو کچھ دے کر احسان نہ جتلاؤ

15

چھپا کر دو تاکہ لینے والے کی عزت نفس قائم رہے

16

انسان کا مال تو وہی ہے جواس نے آگے بھیج دیا(حدیث

16

زکوۃ ادا نہ کرنے کی وعید

17

وہ اموال جن پر زکوۃ فرض ہے

17

ہماری عام بحث اور سونے چاندی کی شرح زکو

18

آج کے دور کی کرنسی میں زکوۃ کا حساب

18

کیا زکوۃ کا نصاب معلوم کرنے کےلیے تو لے کو گرام میں بدل کر حساب کیاجا سکتا ہے؟

19

سونے اور چاندی کے نصاب میں لاکھوں روپئے کافرق

20

پھر ہم زکوۃ کا حساب کس نصاب سے کریں؟

20

نبیﷺ نے زکوۃ کے احکام باقاعدہ تحریر کروائے تھے

22

عورت کے زیور کی زکوۃ

23

اموال تجارت کی زکوۃ کا نظام آج کے سلز ٹیکس اور آڈٹ کی طرح ہے لیکن اسکا مقصد ضرور تمندوں تک ان کا حصہ پہنچا دینا ہے

27

جس جگہ کی زکوۃ ہوا سے وہیں تقسیم کر دینے کاحکم

30

زکوۃ میں حساب سے بڑھ کر ادائیگی

30

جائیداد کی زکوۃ

30

قرض پر دئیے گئے مال کی زکوۃ

33

مقروض کی زکوۃ

33

اگر کسی قرضدار کے پاس سونا چاندی بقدر نصاب ہیں لیکن وہ انہیں بیچنا نہیں چاہتا تو وکیا کرے

34

ذاتی استعمال کی چیزوں اور وقف اموال پر کوئی زکوۃ نہیں ہے

34

جانوروں اور مویشوں کی زکوۃ

35

معدینیات اور زمین سے حاصل ہونے والی اشیاء میں سے بعض پر خمس کا حکم ہے اور بعض پر زکوۃ کا

36

نا بالغ بچوں کے مال کی زکوۃ

36

جہیز حج یا گھر کی تعمیر کے لیے جمع کردہ مال پر زکوۃ

37

فوت شدہ آدمی کے مال کی زکوۃ

37

کیا زکوۃ میں صرف روپیہ پیسہ ہی دینا ضروری ہے؟

38

عمدہ مال دینے کا حکم

38

آپ زکوۃ کی ادائیگی کب کریں؟

39

پیشگی زکوۃ ادا کرنے کی اجازت

39

مشکوک یا حرام کمائی سےخرچ کرنا

40

عورت اپنے گھر کے مردوں کی کمائی میں سے کتنا خرچ کر سکتی ہے

40

اگر امدنی میں حرام شامل ہو جائے توکیاکریں

42

کیا کوئی امیر آدمی زکوۃ کا مال استعمال کر سکتا ہے؟

42

کیا زکوۃ یا صدقات میں دیا ہوا مال وابس خرید ا جا سکتا ہے؟

42

قرآن سفید پوش اور عزت دار کوڈھونڈ کر زکوۃ دینے کا حکم دیتا ہے مانگنے والوں میں بانٹنے اور مہذب بھکاریوں کو پالنے کا نہیں

43

اسلام نے بھیک مانگنے کو حرام قرار دیتے ہوئے لوگوں کو ان کے پاؤں پر کھڑا کرنے کا حکم دیتا ہے

45

قرآن نے زکوۃ کی کل آٹھ مدیں بتائی ہیں

48

جنہیں دینا زیادہ افضل ہے

52

جنہیں زکوۃ نہیں دی جا سکتی

53

آپ کی زکوۃ کے حقیقی مستحقین

56

دینی اور دنیاوی لحاظ سے زکوۃ کے مقاصد

57

اللہ کے پاس ہماری ادا کردہ زکوۃ کی قبولیت کی شرط

57

زرعی پیدا وار کا عشر

59

فطرہ یا صدقہ فطر

60

نبیﷺ فطرے میں کیا چیزیں ادا فرماتے تھے

61

نبیﷺ کے دور کے صاع کا وزن آج کتنا بنتا ہے

62

نبیﷺ کےد ور میں فطرہ ادا کرنے کا وقت اور حکمت

62

فطرہ کسے دیا جا سکتا ہے

62

ہمارے روز مرہ کھانوں میں شامل حرام چیزوں کی فہرست

 

دیار غیر میں رہے والے مسلمانوں کی تیار کردہ ویب سائٹس

63

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52981
  • اس ہفتے کے قارئین 240057
  • اس ماہ کے قارئین 814104
  • کل قارئین110135542
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست