#5604.01

مصنف : قاری عبد الرشید اسلم

مشاہدات : 4603

زاد الطلباء و الواعظین جلد دوم

  • صفحات: 306
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 7650 (PKR)
(اتوار 30 جون 2019ء) ناشر : ابو حمزہ لائبریری فیروز وٹواں تحصیل و ضلع شیخوپورہ

درس عربی زبان کا  لفظ ہے جس کامطلب پڑھنا ہےاس کی جمع دروس ہے ۔ قرآن  کریم میں اس لفظ کے متعلقات  مختلف مقامات پر آئے ہیں ۔ارشاد بار تعالیٰ  ہے: اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِيْهِ تَدْرُسُوْنَ  (القلم:37) کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے  جس میں سے تم پڑھتے ہو ؟ہمارے عرف میں  درس سے مراد  وہ عظ وبیان ہے جو عموماً علماء کرام نمازوں کےبعد مختصر وقت کے لیے نمازیوں کی خیر خواہی کے لیے ارشاد فرماتے ہیں ۔ وعظ ودرس کے  ذریعے  انسانیت کی اصلاح انبیاء  ﷩ کی پاکیزہ سنت ہے ۔ نبی اکرمﷺ بسا اوقات نمازوں کےبعد صحابہ کرام ﷢ کی طرف متوجہ ہوکر درس ارشاد فرمایا کرتے  تھے ۔آپﷺ کے بعد صحابہ کرام ﷜ تابعین عظام اور علماء امت نے اس سنت پر خوب عمل کیا ۔علماء کرام  کے دروس پر مشتمل کئی کتب شائع ہوچکی ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ زادالطلباء والواعظین جلد2‘‘ قاری عبد الرشید اسلم ﷾ (آف فیروز وٹواں ضلع شیخوپورہ) کی  طلباء ، خطباء ، واعظین ، دعاۃ کے لیے ایک منفرد  کاوش ہے ۔فاضل مرتب نے  اس کتاب میں صحیح احادیث کا مستند بہ ذخیرہ نوخیز طلباء کے لیے مرتب  کیا ہے۔یہ  مجموعہ  اگرچہ  شعبہ حفظ کے طلباء   کےلیے مرتب کیا گیا ہےتاکہ  شعبہ  حفظ کے  طلباء ایک بہترین پختہ حافظ اور اچھے قاری بننے کے ساتھ ساتھ بہترین  خطیب کی صورت میں سامنے آئیں لیکن  طلباء ،  معلّمین، خطباء ، واعظین ، دعاۃ اس کتاب سے یکساں مستفید ہوسکتے ہیں۔ یہ مجموعہ   تقاریر انتہائی مفید  ، کارآمداورخاصے کی چیز ہےاور  ایک قابل  قدر و لائق تحسین  کاوش ہے   ۔ اس مجموعہ  کو سامنے رکھتے ہوئے نو نہالوں کو القاء درس کی تربیت دینا بہت ہی فائد مند اور نتیجہ خیز ثابت ہوگاجس سے  مستقبل میں قوم کو ایسے دعاۃ میسر آسکتے ہیں  جو سلفی خطوط پر  اصلاح وارشاد کے تقاضوں کو پوراکر  سکیں۔ زیر تبصرہ کتاب مؤلف کامرتب کردہ دوسرا مجموعہ ہے جو کہ پچیس اہم موضوعات پر مشتمل ہے ۔ پہلی جلد بھی پچیس  موضوعات پر مشتمل تھی ۔ موضوعات کا بہترین انتخاب، موضوع کے مطابق نصوص کی حسن ترتیب، دلکش اور انتہائی سہل وعام فہم اسلوب گزارش ، عناوین میں جاذبیت پیدا کرنےکے لیے  استفہامیہ اسلوب ، ناصحانہ اورتاثیر میں ڈوبا ہوا طرز تحریر   کتاب ہذا کی امتیازی خصوصیات ہیں ۔مولف کتاب    عظیم اسلامی سکالر فضیلۃ الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی ﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ  ،لاہور ومدینہ یونیورسٹی ) کے نامور شاگرد اورکلیۃ القرآن  والتربیۃ الاسلامیہ،بنگہ بلوچاں کے  فاضل ہیں قاری صاحب کے ہی  زیر اشراف  بنگہ بلوچاں  ومیر محمد میں تدریسی ودعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف  کے زور ِقلم وبیان میں مزید اضافہ کرے اور مصنف کی اس  منفرد کاوش  کو شرفِ قبولیت سے نوازے  اور اسے مؤلف کے لیے  آخرت میں ذریعہ نجات بنائے  ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

مختلف شیوخ کی نظر میں

7

تقریظ

25

چند لفظ

27

تقریر کے سبق کے متعلقہ گزارشات

31

1)ہدایت سے محرومی کے اسباب

31

2)کامل ایمان سے محرومی کے اسباب

47

3) قلب سلیم سے محرومی کے اسباب

55

4) محبت الہیٰ سے محرومی کے اسباب(1)

66

5)محبت الہٰی سے محرومی کے اسباب(2)

78

6) محبت الہٰی سے محرومی کے اسباب(3)

91

7) رضائے الہٰی سے محرومی کے اسباب

98

8) محبت مصطفی سے محرومی کے اسباب(1)

109

9) محبت مصطفی سے محرومی کے اسباب(2)

124

10) محبت مصطفی سے محرومی کے اسباب(3)

133

11)نظر رحمت سے محرومی  کے اسباب

141

12)بخشش سے محرومی کے اسباب

152

13)خیر کثی سے محرومی کے اسباب

160

14)نفع بخش علم سے محرومی کے اسباب

174

15)برکت سے محرومی کے اسباب

184

16)نیکی کے اجر سے محرومی کے اسباب

193

17)نماز کی قبولیت سے محرومی کے اسباب

204

18)دعا کی قبولیت سے محرومی کے اسباب

216

19)فرشتوں کی دعا سے محرومی اوران کی لعنت کے اسباب

225

20)امن سے محرومی کےاسباب

235

21)عزت سے محرومی کےاسباب

241

22)نجات سے  محرومی کےاسباب

254

23)شفاعت سے محرومی کےاسباب

263

24)جنت کی خوشبو سے محرومی کےاسباب

271

25)جنت کے داخلے سے  محرومی کےاسباب

278

المصادر والمراجع

290

اہم مسائل

298

اس کتاب کی دیگر جلدیں

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60268
  • اس ہفتے کے قارئین 247344
  • اس ماہ کے قارئین 821391
  • کل قارئین110142829
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست