درس عربی زبان کا لفظ ہے جس کامطلب پڑھنا اس کی جمع دروس ہے ۔ قرآن کریم میں اس لفظ کے متعلقات مختلف مقامات پر آئے ہیں ۔ارشاد بار تعالیٰ ہے: اَمْ لَكُمْ كِتٰبٌ فِيْهِ تَدْرُسُوْنَ (القلم:37) ’’کیا تمہارے لیے کوئی کتاب ہے جس میں سے تم پڑھتے ہو ؟‘‘ ہمارے عرف میں درس سے مراد وہ عظ وبیان ہے جو عموماً علماء کرام نمازوں کےبعد مختصر وقت کے لیے نمازیوں کی خیر خواہی کے لیے ارشاد فرماتے ہیں ۔ وعظ ودرس کے ذریعے انسانیت کی اصلاح انبیاء کی پاکیزہ سنت ہے ۔ نبی اکرمﷺ بسا اوقات نمازوں کےبعد صحابہ کرام کی طرف متوجہ ہوکر درس ارشاد فرمایا کرتے تھے ۔آپﷺ کے بعد صحابہ کرام تابعین عظام اور علماء امت نے اس سنت پر خوب عمل کیا ۔علماء کرام کے دروس پر مشتمل کئی کتب شائع ہوچکی ہیں جن سے استفادہ کر کے خطباء حضرات ، علماء کرام بالخصوص ابتدائی طلباء اچھے مستند خطیب بن سکتے ہیں ۔ زیر تبصرہ کتاب ’’ زادالطلباء والواعظین (پیغامات)‘ عالم باعمل فاضل نوجوان قا ری عبد الرشید اسلم حفظہ اللہ (آف فیروز وٹواں ضلع شیخوپورہ ) کی طلباء ، خطباء ، واعظین ، دعاۃ کے لیے ایک منفرد کاوش ہے ۔فاضل مرتب نے اس کتاب میں آیات قرآنیہ واحادیث صحیحہ کی سے قرآنی ونبوی پیغامات کو خطیبانہ انداز میں میں باحوالہ مرتب کیا ہے۔خطبات مرتب کرنے کا یہ ایک منفرد انداز۔اس سے قبل کسی نےاس انداز میں خطبات مرتب نہیں کیے ۔یہ کتاب منتخب انبیاء عظام وصحابہ کرام کے اوصاف حمیدہ کے نکھر نکھرے پہلوؤں سےاخذشدہ پیغامات آیات قرآنیہ واحادیث صحیحہ کی روشنی میں طلباء کے لیے گرانقدر وبیش قیمت تحفہ ہے۔ فضلیۃ الشیخ علامہ عبد اللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ اس کتاب کے متعلق فرماتے ہیں : کہ یہ ایک انتہائی قابل قدر اور لائق تحسین کاوش ہے ۔ جس سے عوام الناس خاصے مستفید ہوں گے۔مگر ابتدائی طلبہ کے لیے ایک مفید نصاب ثابت ہوسکتا ہے ۔ جس پر ارباب مدارس وجامعات کی توجہ درکار ہے۔اللہ تعالیٰ فاضل نوجوان عالم باعمل قاری عبد الرشید اسلم ﷾ (مصنف کتاب ہذا) کی تحقیقی وتصنیفی، تدریسی وتعلیمی اور دعوتی جہودکو قبول فرمائے اور ان کے علم وعمل اضافہ فرمائے ۔ فاضل مصنف عظیم اسلامی سکالر فضیلۃ الشیخ قاری صہیب احمد میر محمدی ﷾ (فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ومدینہ یونیورسٹی ) کے نامور شاگرد اورکلیۃ القرآن والتربیۃ الاسلامیہ،بنگہ بلوچاں کے فاضل ہیں قاری صاحب کے ہی زیر اشراف بنگہ بلوچاں ومیر محمد میں تدریسی ودعوتی خدمات انجام دے رہے ہیں۔اللہ تعالیٰ مصنف کے زور ِقلم وبیان میں مزید اضافہ کرے (آمین) (م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مختلف شیوخ کی نظر میں |
7 |
تقریظ مولانا عبد الخالق صادق |
9 |
تقریظ مبشر احمد ربانی |
14 |
تقریظ عمر فاروق سعیدی |
16 |
تقریظ عبد الباسط فہیم |
17 |
عرض مولف |
19 |
قرآن مجید کا پیغام امت مسلمہ کے نام |
21 |
رسول اللہ کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
43 |
رسول اللہ کا پیغام امت مسلمہ کی بیٹی کے نام |
57 |
سیرت مصطفی کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
69 |
سیرت نوح کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
88 |
سیرت ابراہیم کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
102 |
سیرت یوسف کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
117 |
سیرت موسی کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
130 |
سیرت عیسیٰ کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
145 |
وفاۃ نبوی کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
153 |
سیرت صدیق کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
169 |
سیرت فاروق کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
194 |
سیرت ذو النورین کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
214 |
سیرت حیدر کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
228 |
سیرت حسن و حسین کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
251 |
سیرت صحابہ کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
267 |
مسجد کا پیغام امت مسلمہ کے نام |
279 |
یوم جمعہ کا پیغام امت مسلمہ کے نام |
293 |
ماہ رمضان کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
310 |
دور حاضر کا پیغام میرے اور آپ کے نام |
317 |