#6076

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 3261

تمباکو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں

  • صفحات: 105
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2625 (PKR)
(منگل 28 اپریل 2020ء) ناشر : مکتبہ کتاب وسنت ریحان چیمہ ڈسکہ

تمباکو نوشی ہمار ے انسانی معاشرے کی ایک بڑی کمزوری ہے ، اس کے  کئی جسمانی وذہنی نقصانات  ہیں  لیکن اس کے باوجود  ایک  بڑے طبقہ میں  اس کا  استعمال  مدتوں سے مختلف شکلوں میں جاری ہے   تمباکو نوشی ،سگریٹ نوشی ان ممنوعات میں سے ہے جو خبیث، نقصان دہ اورگندی ہونے کی وجہ سے ناجائز ہیں۔ قرآنِ مجید میں اللہ تعالی کا ارشادہے:وَيُحِلُّ لَهُمُ الطَّيِّبَاتِ وَيُحَرِّمُ عَلَيْهِمُ الْخَبَآئِثَ. (الأعراف: 157) ’’ (نبی مکرم ﷺ) ان (اہلِ ایمان) کے لیے پاکیزہ صاف ستھری چیزیں حلال بتاتے ہيں اورخبائث کو حرام کرتے ہيں۔‘‘سگریٹ نوشی سے ہونے والے جانی و مالی نقصانات واضح ہیں حتی کہ سگریٹ بنانے والے بھی ہر ڈبی پر 'مضر صحت ہے' لکھ کر اس سے ہونے والے نقصانات کے بارے میں آگاہ کرتے ہیں۔ زیر نظر کتامب’’ تمباکو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں  ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر﷾(مترجم ومصنف کتب کثیرہ کی  متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس  سے  1989ء،1990ء میں     تمباکو نوشی  کے موضوع پر نشر ہونے   والی  ریڈیائی تقاریر کا مجموعہ ہے ۔جسے بعد ازاں   غلام مصطفی فاروق صاحب  نے کتابی صورت  مرتب کیا ہے۔مولانا منیر قمر ﷾ نےاس کتاب میں کتاب وسنت ، فقہاء اربعہ   کے اقوال اور کبار علمائے کرام کے فتاوی جات  کے علاوہ  تمباکو نوشی  کے بارے میں بعض سروے رپوٹس  کی روشنی میں  تمباکو نوشی  کے روحانی وجسمانی اور مادی نقصانات ومضمرات کو سہل انداز  میں پیش کیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ      مصنف  کی تمام دعوتی وتبلیغی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم از مولف

7

عرض مرتب

7

تمبا کو نوشی

11

تمبا کو نوشی کی بنیادی تاریخ

17

لفظ  تمبا کو وسگریٹ

17

تمبا کو نوشی غیر مسلم حکومتوں ،اداروں کی نظر میں

22

موجودہ دور میں انسداد  تمبا کو نوشی کی کوششیں

23

تمبا کو نوشی شریعت اسلامیہ کی نظر میں

25

حلال ومباح کہنے والوں کے دلائل

26

مختصر جائزہ

30

حرام کہنے والوں کے دلائل اور وجوہ تحریم

32

مختلف مکاتب فکر کے فقہاء وعلماء کی تصریحات

37

فقہائے احناف

37

پہلی وجہ

37

دوسری وجہ

37

تیسری وجہ

38

چوتھی وجہ

38

شیخ ابو الحسن عمر بن احمد مصری

38

فقہائے شافعیہ کی تحریمی تصریحات

41

کبیرہ گناہ

41

صغیرہ گناہ کبیرہ بن جانے کی پانچ وجوہات

42

شیخ محمد بن عجلان صدیقی

43

فقہاء مالکیہ

44

فقہاء حنابلہ

44

الشیخ عبداللہ بن محمد

45

الشیخ عبداللہ بن ناصر

46

الشیخ عبداللہ بن عبدالرحمٰن

46

الشیخ محمد حیات مدنی

47

الشیخ محمد بن ابراہیم

48

ڈاکٹر صالح بن عبدالعزیز آل منصور

49

قاضی شیخ علی بن قاسم العففیی

50

شیخ ابن باز کا فتویٰ

51

سترہ ممالک کے علماء کا متفقہ فتویٰ

52

علماء اہلحدیث

53

میاں نذیر حسین محدث دہلوی

54

مولانا علی محمد سعیدی

54

حقہ نوشی اور وضو

55

علماء دیوبند

56

مولانا خلیل الرحمٰن

57

تمبا کو نوشی اور عقل صریح

57

طبی نقصانات اور تمباکو کے نقصانات

58

مضر صحت

59

نیکوٹین

61

ٹار

62

تمبا کو نوشی کے بارے میں بعض سروے رپورٹس

63

ڈاکٹر دانیال ایچ کریں

63

ڈاکٹر ہیفن امرسن

63

فوری اثر

64

امریکی سرجیکل ایسوسی ایشن

64

امریکی ڈاکٹر

65

پروفیسر ڈیمونڈ یالمیر

65

ڈاکٹر حجر بن احمد

66

ایک مغربی ڈاکٹر

66

امریکی صدر ہو وور

67

ماہر تربیت ڈیوڈ سٹار جورڈن

67

کینسر کے علاوہ تمباکو سے پیدا ہونے والے امراض

68

غیر تمباکو نوشوں پر برے اثرات

71

نفسیاتی واجتماعی اضرار

74

اقتصادی ومالی اضرار

76

فطرت  سلینہ کا فیصلہ

77

مباح کہنے والوں کی آراء پر نظرثانی

78

شراب تمباکو اور دیگر منشیات کی تجارت وکاشت اور حاصل شدہ مال کی شرعی حیثیت

84

سوالات

84

جوابات

84

1۔ شراب

84

2۔ دیگر مخذرات ومنشیات

86

تمباکو خرید وفروخت

88

3۔ منشیات کی تجارت سے حاصل شدہ مال

88

4۔بھنگ وحشیش ،تمباکو اور پوست کی کاشت

90

چند دیگر منشیات

92

1۔ حشیش

92

2۔ کوکین

97

3۔ مارفین

97

4۔ ہیروئین

98

ایک وضاحت

100

5۔قات

101

حشیش کا استعمال بطور ہتھیار

101

منشیات کا کاروبار اور انسانی پستی

103

مصادر ومراجع

105

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 73014
  • اس ہفتے کے قارئین 106842
  • اس ماہ کے قارئین 1723569
  • کل قارئین111045007
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست