#7287

مصنف : محمد رفیق طاہر

مشاہدات : 1745

تکفیر و خروج اور عصر حاضر کی خارجی تحریکیں

  • صفحات: 235
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9400 (PKR)
(ہفتہ 04 مئی 2024ء) ناشر : مکتبہ بیت السلام الریاض0000

بنیادی طور پر کوئی بھی مسلمان جب تک وہ علانیہ طور پر دین پر عمل پیرا ہو تو اسے مسلمان ہی سمجھا جائے گا، تا آنکہ شرعی دلائل کی رو سے اس کا دائرہ اسلام سے خارج ہونا ثابت ہو جائے۔ کیونکہ کسی کو کافر یا فاسق قرار دینا ہمارے اختیار میں نہیں ہے، بلکہ یہ اختیار اللہ اور اس کے رسول ﷺ کے پاس ہے کیونکہ کسی کو کافر یا فاسق قرار دینا ان شرعی احکام سے تعلق رکھتا ہے جن کی بنیاد کتاب و سنت ہوتی ہے، اسی لئے اس معاملے میں انتہائی احتیاط سے کام لینا ضروری ہے اور صرف اسی کو کافر یا فاسق کہا جائے گا جس کے کافر یا فاسق ہونے کے متعلق کتاب و سنت میں دلائل موجود ہیں۔ زیر نظر کتاب ’’تکفیر و خروج اور عصر حاضر کی خارجی تحریکیں‘‘ مولانا محمد رفیق طاہر حفظہ اللہ کے فتنۂ تکفیر سے متعلق ان کے سات مضامین کا مجموعہ ہے۔ پہلے چار مضامین میں انہوں نے اس میں تکفیر و خروج سے متعلق شرعی تعلیمات کو بیان کیا ہے اور موجودہ دور کی بعض خارجی تحریکوں کی حقیقت حال بیان کرتے ہوئے ان کے شبہات اور اشکالات کا نہایت عمدہ پیرائے میں علمی جائزہ لیا ہے۔ جبکہ آخری تین رسائل عصرِ حاضر کی معروف خارجی تحریک داعش اور ان کے افکار و نظریات کی تردید پر مشتمل ہیں جن میں داعش کی حقیقت اور ان کے گمراہ کن عقائد پر روشنی ڈالی گئی ہے۔(م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

حرف چند

 

11

پیش لفظ

 

13

کافر کون

 

19

مقدمہ

 

19

تکفیر کی اقسام

 

23

تکفیر سے متعلق چندمسائل

 

32

کیا غیر مسلم حکمران کی مدد کرنے والا مسلمان حکمران کافر ہے؟

 

45

خارجی کون

 

81

فکر خوارج کا آغاز

 

84

خوارج کے متعلق نبوی پشین گوئیاں

 

89

خوارج کا حکم

 

101

خوارج کے خلاف جہاد کرنے کا حکم

 

108

اولین خوارج کے حالات

 

110

خوارج کے خلاف جہاد کے کچھ حالات

 

118

خوارج کے بارے میں ائمہ دین کی آرا

 

125

خاتمہ

 

129

کیا پاکستانی حکمران اور عدلیہ کافر ہے؟

 

133

مقدمہ

 

133

خلاف شریعت فیصلہ کرنے والوں کا حکم

 

137

تکفیری دلائل کا علمی محاکمہ

 

143

خاتمہ

 

152

خودکش دھماکے شریعت کے میزان میں

 

155

مقدمہ

 

155

خون مسلم کی حرمت

 

160

تکفیری دلائل کا علمی محاکمہ

 

163

داعش کی حقیقت

 

185

داعش کیسے معرض وجود میں آئی

 

190

داعش یا خوارج

 

198

سلفیت اور داعشیت

 

205

داعش کا تسلط اور اسلامی خلافت ( مکالمہ)

 

215

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 63240
  • اس ہفتے کے قارئین 97068
  • اس ماہ کے قارئین 1713795
  • کل قارئین111035233
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست