اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول سیدنا آدم فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے ۔حضرت محمد ﷺ ہی اللہ تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ سیرت النبی ﷺ کی ابتدائی کتب عربی زبان میں لکھی گئیں پھر فارسی اور دیگرزبانوں میں یہ بابِ سعادت کھلا ۔ مگر اس ضمن میں جو ذخیرۂ سیرت اردوو زبان میں لکھا اور پیش کیا گیا اس کی مثال اور نظیر عربی کےعلاوہ کسی دوسری زبان میں دکھائی نہیں دیتی۔اردو زبان کی بعض امہات الکتب ایسی ہیں کہ جن کی نظیر خود عربی زبان کے ذخیرے میں مفقود ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالم اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا جاتاہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات ومحاضرات پیش کرتے ہیں۔ پاکستان میں بھی سالانہ قومی سیرت کانفرنس کاانعقاد کیا جاتا ہے جس میں اہل علم اورمضمون نگار خواتین وحضرات اپنے مقالات پیش کرتے ہیں ۔ جن کوبعد میں کتابی صورت میں شائع کیا جاتا ہے۔ اوراسی طرح بعض علماء کرام نے سیرت النبی کو خطبات کی صورت میں بیان کیا اور پھر اسے خطبات سیرت کےنام مرتب بھی کیا ہے۔ زیر نظر کتاب ’’سیرت النبی ﷺ پر خطبات ‘‘مولانا ابو محمد عزیر یونس السلفی المدنی ﷾ (فاضل مدینہ یونیورسنی،سابق مدرس جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ) کےان لیکچرز کا مجموعہ ہے ۔جو انہوں نے 2015ء میں ڈیفنس ،لاہور کے ایک اسلامک سنٹر میں ایک ورکشاپ بعنواں’’ ثلاثة أيام مع النبي المصطفىٰ ’’ تین دن نبی مصطفیٰﷺ کےساتھ‘‘ میں پیش کیے ۔مولانا عزیر یونس صاحب نے ان تین دنوں میں رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے مختلف پہلوؤں پر روشنی ڈالی اورعوام الناس کو کتاب وسنت کے منہج سے متعارف کرایا۔سیرت النبی پر اس منفرد ورکشاپ کو بہت پسند کیاگیاکثیر تعداد میں لوگ حاضر ہوئے اور آن لائن بھی احباب نے اسے سنا کئی احباب نےاسے کتابی شکل میں لانے کا اصرار کیا تو موصوف نے اس میں مزید کچھ اضافے کر کے اسے مرتب کردیا ۔فاضل مرتب نے اس میں رسول اللہ ﷺ کی حیات ِطیبہ، صحابہ کرام اور اہل بیت کے حوالے سے کتاب وسنت کے منہج کو اجاگر کرنے کی کوشش کی ہے اور اس میں صحیح احادیث اور صحیح واقعات کو نقل کیا ہے تاکہ علماء وواعظین سیرت نبوی میں جو ثابت ہے اسے عوام الناس کو بیان کریں اور جو غیر ثابت ہےاس سے گریز کریں ۔اللہ تعالیٰ مولانا عزیر یونس صاحب کی اس عظیم کاوش کو شرف ِقبولیت سے نوازے اور اسے عامۃ الناس کے لیے نفع بخش بنائے اور مرتب کے لیے صدقہ جاریہ بنائے۔ (آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
7 |
نبیﷺ کے حقوق |
10 |
پہلا حق: آپﷺ پر ایمان لانا |
11 |
دوسراحق: آپﷺ کی پیروی کرنا |
15 |
تیسرا حق: آپﷺ سے محبت کرنا |
19 |
چوتھا حق: آپﷺ کی ذات طیبہ کا دفاع کرنا |
23 |
پانچواں حق: آپﷺ کے دین کی حفاظت کرنا |
28 |
چھٹا حق: آپﷺ کی عزت وتوقیر کرنا |
33 |
ساتواں حق: آپﷺ پر درود وسلام پڑھنا |
36 |
آٹھواں حق: آپﷺ کےدوستوں سے محبت اور دشمنوں سے نفرت کرنا |
46 |
نواں حق: آپﷺ کے اہل بیت اور اصحاب سےمحبت کرنا |
54 |
اہل بیت کے فضائل |
54 |
صحابہ کرام کے فضائل |
66 |
صحابہ کرام اور اہل بیت کی آپس میں محبت |
87 |
صحابہ کرام کی اہل بیت سےمحبت |
89 |
اہل بیت کی صحابہ کرام سے محبت |
97 |
دسواں حق: آپﷺ کی ذات کے بارے افراط وتفریط |
102 |
آداب رسولﷺ |
118 |
فضائل النبیﷺ |
134 |
خصائص رسولﷺ |
144 |
تعظیم سنت در حقیقت تعظیم رسول ﷺ ہے |
158 |
رسول اللہﷺ کی اپنی امت سے محبت |
186 |
صحابہ کرام کی رسول اللہﷺ سےمحبت |
200 |
جس نے سنت کی حفاظت کی اللہ سے اس کی حفاظت کی |
213 |
معجزات رسولﷺ |
225 |
رسول اللہﷺ کے اسمائے گرامی |
242 |
حلیہ مبارک اور جسمانی کیفیت |
258 |
رسول ﷺ کا گھرانہ |
269 |
رسول اللہﷺ کی اولاد |
293 |
رسول اللہﷺ کی ازدواجی زندگی |
318 |
ایک دن رسول اللہﷺ کے ساتھ |
332 |
رسول اللہﷺ کی چند مبارک راتیں |
343 |
رسول اللہﷺ کی شجاعت وبہادری |
360 |
رسول اللہﷺ کی سخاوت |
378 |
رسول اللہﷺ کی تواضع وانکساری |
398 |
رسول اللہﷺ کا زہد دورع |
414 |
رسول اللہﷺ خشیت الٰہی |
429 |
رسول اللہﷺ کا اخلاق |
444 |
رسول اللہﷺ کا حلم وبردباری عفوو درگزر |
460 |
رسول اللہﷺ کا ہنسی مزاح |
473 |
رسول اللہﷺ کی بچوں سے شفقت |
490 |
رسول اللہﷺ کا صبر |
508 |
رسول اللہﷺ کی شرم وحیاء |
527 |
رسول اللہﷺ کا عدل وانصاف |
541 |
رسول اللہﷺ بحیثیت معلم |
559 |
رسول اللہﷺ کی صداقت |
575 |
رسول اللہﷺ کی وفات |
592 |