#6107

مصنف : اکرم ضیاءالعمری

مشاہدات : 8555

سیرت رحمت عالم صلی اللہ علیہ وسلم

  • صفحات: 674
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16850 (PKR)
(جمعہ 29 مئی 2020ء) ناشر : نشریات لاہور

اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ سیرت رحمت عالمﷺ ‘‘ ڈاکٹر ضیاء العمری کی سیرت النبی پر مستند عربی تصنیف  السيرة النبوية الصححية  کا اردوترجمہ  ہے ۔یہ کتاب  مصنف کے عالم عرب میں  مختلف یونیورسٹیوں میں تیس سالہ  تدریس وتحقیق  کا نچوڑ ہے ۔ یہ کتاب  اپنے  منہج اور اسلوب کےاعتبار سےعربی زبان میں سیرت کی ایک منفرد ومستند کتاب ہے  جو اپنے منہج سیرت،اسلوبِ تحقیق،واقعاتی صحت واستناد، حدیث وتاریخ میں تطبیق، مستشرقین کے اعتراضات کی  مدلل تردید اور محدثانہ سیرت نگاری کاایک جامع شاہکار ہے اور ایک ایسا آئینہ سیرت ہے جس میں اسلامی تصور کی خصوصیات، دعوت وعزیمت کی حقیقی روداد، مدنی معاشرے کی تشکیل اور ریاستِ مدینہ کے آئینی وثیقہ جات،تاریخ یہود فقہی احکام اوران کی قانون سازی کی تاریخ اور اسوہ حسنہ کی علمی وعملی تفصیلات کوتحقیقی میزان میں تول کر پیش گیا۔عربی زبان کے ممتاز مترجم جناب خدابخش کلیار﷾  کے سلیس ترجمہ ، حواشی  وتعلیقات کےالتزام نے اس کتاب کوطالبان ِسیرت کے لیے  ایک حوالے کی کتاب بنادیا ہے ۔ اللہ تعالیٰ مؤلف ومترجم کی اس عمدہ کاوش کو قبول فرمائے اور ان کے میزان حسنات  میں  اضافہ کا ذریعہ بنائے ۔ آمین(م۔ا)

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 37749
  • اس ہفتے کے قارئین 224825
  • اس ماہ کے قارئین 798872
  • کل قارئین110120310
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست