#5647

مصنف : عمر فاروق

مشاہدات : 6506

سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ سیرت النبی کے شاداب پھول جلد اول

  • صفحات: 689
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 17225 (PKR)
(جمعہ 21 دسمبر 2018ء) ناشر : جامعہ تدبر قرآن، لاہور

اس روئے ارض پر انسانی ہدایت کے لیے  حق تعالیٰ نے جن برگزیدہ بندوں کو منتخب فرمایا ہم انہیں انبیاء ورسل﷩ کی مقدس اصطلاح سے یاد رکرتے ہیں اس کائنات کے انسانِ اول اور پیغمبرِاول ایک ہی  شخصیت حضرت آدم ﷤ کی صورت میں فریضۂ ہدایت کےلیے مبعوث ہوئے ۔ اور پھر یہ کاروانِ رسالت مختلف صدیوں اور مختلف علاقوں میں انسانی ہدایت  کے فریضے ادا کرتے ہوئے پاکیزہ سیرتوں کی ایک کہکشاں ہمارے سامنے منور کردیتاہے ۔درخشندگی اور تابندگی کے اس ماحول میں ایک شخصیت خورشید جہاں تاب کی صورت میں زمانےاور زمین کی ظلمتوں کو مٹانے اورانسان کےلیے ہدایت کا آخری پیغام لے کر مبعوث ہوئی جسے محمد رسول اللہ ﷺ کہتے ہیں ۔ آج  انسانیت کےپاس آسمانی ہدایت کا یہی  ایک نمونہ باقی ہے۔ جسے  قرآن مجید نےاسوۂ حسنہ قراردیا اور اس اسوۂ حسنہ کےحامل کی سیرت سراج منیر بن کر ظلمت کدۂ عالم میں روشنی پھیلارہی ہے  ۔ رہبر  انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیے’’اسوۂ حسنہ‘‘ ہیں ۔حضرت  محمد ﷺ ہی اللہ  تعالیٰ کے بعد ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پوراسامان رکھتی ہے ۔  انسان کے لکھنے پڑھنے کی ابتدا سے اب تک کوئی انسان ایسا نہیں گزرا جس کے  سوانح وسیرت سے متعلق دنیا کی مختلف زبانوں میں جس قدر محمد رسول اللہ ﷺ کی سیرت کے متعلق لکھا جاچکا ہے اور لکھا جارہا ہے ۔اردو زبان  بھی  اس معاملے  میں کسی بھی زبان سے پیچھے نہیں رہی اس  میں حضورﷺ سے متعلق بہت کچھ لکھا گیا ہے ۔حضور اکرم ﷺ کی  ذات اقدس پر ابن اسحاق اورابن ہشام سے لے کر  گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد بھی  کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔یہ سب اس بات کا  بیّن  ثبوت  ہے کا انسانوں میں سے ایک انسان ایسا بھی تھا اور ہے کہ جس کی ذات کامل  واکمل پر جس قدر بھی لکھا جائے کم ہے  اور انسانیت اس کی  صفات ِ عالیہ پر جس قدر بھی فخر کرے   کم ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’  سیدنا محمد ﷺسیرت النبی  کے شاداب پھول‘‘ محترم جنا ب شیخ عمر فاروق کی    سیرت پاک پر ایک گراں قدر دستاویز ہے جو کہ دو جلدوں پر  مشتمل ہے جلد اول میں سیرت نبویﷺ کے مختلف واقعات  اور جلد دوم  رسول اللہ  ﷺ کی تعلیمات اور اسلامی طرزِ زندگی پر قرآن وسنت کی مبارک ہدایات پر مشتمل ہے۔اس کتاب کا انداز  سیرت کی دیگر کتابوں کی طرح تاریخی ترتیب وتسلسل  جیسا نہیں  ہے بلکہ اس میں سیرت کےتابناک اور درخشاں پہلوؤں کو اجاگر کیاگیا ہے جس سے یہ مجموعہ اسلامی تعلیمات کا ایک  حسین مرقع اور آپ ﷺ کے حسنِ اخلاق ورفعت کردار کا ایک پیکر جمیل بن گیا ہے۔اس کتاب کی  ایک خوبی یہ بھی ہےکہ اس میں  جابجا علامہ اقبال، مولانا حالی، اور حفیظ جالندھری اور دیگر اسلامی شعراء کے اشعار  نگینوں کی طرح جڑے ہوئے ہیں  جن سے کتاب کی افادیت اور اثر آفرینی دو چند ہوگئی ہے۔اللہ تعالیٰ مصنف کی  تمام مساعی حسنہ کو شرفِ قبولیت  سے نوازے ۔اور ان کے میزان حسنات میں اضافہ فرمائے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حرف اول

21

مقدمہ

33

تزکیہ نفس کرنےوالےرسولﷺ

49

مومنوں پر رؤوف اورحیم نبیﷺ

59

خلق عظیم ﷺ

68

رحمت للعالمین ﷺ

75

انسان کاملﷺ

82

خاتم النبیینﷺ

89

رسول رحمتﷺ

97

سراجا منیراﷺ

106

رہبرانسانیتﷺ

113

رسول اللہﷺ پر آغازوحی

123

مبلغ اعظم ﷺ

132

پیغمبرانسانیتﷺ

142

بےداغ سیرت وکراداکامالکﷺ

149

روشن ضمیررسولﷺ

156

دریتیم ﷺ

162

داعی الیﷺ

174

نڈرداعی الی اللہﷺ

184

عزیمت وصبرکےکوہ گراںﷺ

194

ہجرت نبویﷺ

203

صابررسولﷺ

213

صبروثبات کاداعیﷺ

220

جنات کی طرف رسولﷺ

228

دعوت عام دینےوالےرسولﷺ

236

دعوت رسول پر لبیک کہنےوالےصحابہ﷢

243

رسول اللہﷺکاسفرمعراج

254

جان نثاران رسولﷺ

262

آپﷺ کےساتھ جہادکرنےوالےصحابہ﷢

273

ہجرت نبویﷺ

279

اہل مدینہ کاایثار اوراستقبال

293

محسن انسانیت ﷺ

301

اسلام کانظام مساجد

308

اہل اسلام کی نماز

320

اہل اسلام کی نماز(ب)

329

اقامت صلوۃ(ج)

238

اقامت صلوۃ(و)

348

اذان اورآاداب مجلس رسولﷺ

366

قرآن حکیم رسول اللہﷺ کادائمی معجزہ

376

نبی امیﷺ

387

دعوت دین اوراس کاطریقہ کار

398

رسول اللہﷺاورتبلیغ دین(الف)

405

رسول اللہﷺ اورتبلیغ دین(ب،

415

داعی اللہ کی صفات

415

العلم

415

العمل

417

الاخلاص

419

الحلم

423

الاستقامة

426

التواضع

429

عفوودكزر

432

حق :كوئي

437

العفة

440

القناعة

448

الصبر

466

الصدق

473

حسن اخلاق

480

الحكمة

492

معرفة الله عزوجل

500

قوة البيان

512

رسول اللہﷺکاخطبہ تبوک

505

اتباع رسولﷺ اورحب الہیٰ

321

خدمت خلق

621

ایثار

624

حسن معاملہ

628

حسن خلق

629

کھانےپینےکےانداز

641

سونےجاگنےکےآداب

649

آداب لباس

655

آداب گفتگو

659

استقامت

663

اخلاص

664

صبروشکر

674

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84821
  • اس ہفتے کے قارئین 297576
  • اس ماہ کے قارئین 84821
  • کل قارئین113976821
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست