#5631

مصنف : حافظ نثار مصطفٰی

مشاہدات : 7589

صحابہ کرام ؓ کے نعتیہ کلام کے محاسن و خصوصیات

  • صفحات: 222
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 5550 (PKR)
(منگل 20 نومبر 2018ء) ناشر : جامع مسجد محمدی اہلحدیث سیالکوٹ

امام الانبیاء محمد رسول اللہﷺکی محبت جزو ایمان ہے اس کےبغیر ایمان کاتصور بھی نہیں کیا جاسکتا محبت کےجذبات شعرونظم کے پیکر میں ڈھلتے ہیں تو انہیں نعت کہا جاتا ہے۔عربی زبان میں نعت کے لیے لفظ "مدحِ رسول" استعمال ہوتا ہے۔ رسول اکرم ﷺ کی مدح وستائش اور آپ ﷺ کے اوصاف کریمہ کابیان باعث شادابی ایمان ہے ۔محبت رسول ﷺ سوز وگداز ،ادب واحترام ، سنجیدگی ومانت ، حقیقت نگاری اور حفظ مرابت ،سچی اور حقیقی نعت گوئی کے عناصر ترکیبی ہیں ۔ حفظ مراتب سےمراد یہ ہےکہ نعت کہنے والا اللہ اور بندے میں یعنی خالق اور مخلوق میں فرق وامتیاز کو ہر  حال میں ملحوظ رکھے ورنہ وہ الحاد، شر ک  میں مبتلا ہوجائے گا۔ اسلام کی ابتدائی تاریخ میں کئی صحابہ کرام نے نعتیں لکھیں ہنوز یہ سلسلہ جاری و ساری ہے۔ اصحاب النبی ﷺ  میں حسان بن ثابت ؓپہلے نعت گو شاعر اور نعت خواں تھے۔سیدنا حسان بن ثابت کا نعتیہ کلام ’’ دیوان  حسان ‘‘ کے نام سے مدون شکل میں موجود ہے جس کا اردو ترجمہ بھی ہوچکا ہے ۔اس کے  علاوہ  بھی کئی نعتیہ مجموعے موجود ہیں لیکن اکثرمیں مبالغہ آرائی اور شرک کی آمیزش    ہے  زیر تبصرہ کتاب’’صحابہ کرام﷢   کے نعتیہ کلام کے محاسن وخصوصیات اوراس میں موجود نقوش سیرت‘‘  جناب ڈاکٹڑ  حافظ نثار مصطفیٰ ( ایم فل علوم اسلامیہ۔ خطیب جامع مسجد محمدی اہلحدیث اُگو کی سیالکوٹ) کی مرتب شدہ ہے۔ فاضل مرتب نے اس کتاب کو  چار ابواب میں  تقسیم کیا ہے ۔باب اول   صحابہ کرام ﷢کے نعتیہ کلام کے محاسن وخصوصیات کے متعلق ہے ۔ باب دوم  مدّاح  رسول ﷺ سیدنا حسان بن ثابت  کے تعارف اور ان کے نعتیہ اشعار میں موجود نقوش سیرت پر  مشتمل ہے  ۔باب سوم میں  صحابہ  کرام ﷢ کے نعتیہ کلام کی روشنی میں  اخلاقیات  اور شمائل وخصائل نبی ﷺ میں صحابہ  کرام ﷢ کے نعتیہ کلام میں موجود نقوش سیرت کو بیان کیا  گیا ہے اور چوتھے باب میں  صحابہ کرام ﷢ کی ان نعتوں کوپیش کیا گیا ہے جو انہوں نے  نبی کریم ﷺ کی رحلت کےموقع پر کہیں۔فاضل مصنف  نے  ’’ صحابہ کرام   کا نعتیہ کلام  بطور ماخذ سیرت طیبہ‘ کے عنوان  سے بھی ایک کتاب مرتب کی ہے جو کہ  کتاب وسنت سائٹ پر موجود ہے  ۔ اللہ تعالیٰ   مصنف کی اس کاوش کو شرف ِقبولیت سے نوازے ۔(آمین) (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

فہرست مضامین

2

اظہارتشکر

11

عرض ناشر

13

سیدنا حسان بن ثابت ﷜ کی نعت گوئی میں خصوصیت اورمقام ومرتبہ

14

حرفے چند

15

تلخیص

 

مقدمہ: تعارف،اہمیت وضرورت، صحابہ کرام﷢ کےنعتیہ کلام کی شرعی حیثیت ،مقاصد تحقیق

21

باب اول:صحابہ کرام﷢ کے نعتیہ کلام کےمحاسن وخصوصیات

25

اسلامی دور اورجاہلی دور میں فرق

26

جاہلی شاعری پر اسلام کےمعنوی لحاظ سےاثرات

27

عہد جاہلی کی شاعری پر اسلام کےفنی لحاظ سےاثرات

27

عہد رسات مآب میں دائرہ شاعری کی تنگی

30

نبویﷺ کی شاعری کےنمونے

31

خلاصۃ البحث

36

حوالہ جات

38

فصل دوم: صحابہ کرام﷢ کےنعتیہ کلام کےمحاسن وخصوصیات

41

صحابہ کرام﷢ کی نعتیہ شاعری(نعتیہ کلام)کاماخذوحی تھا

41

صحابہ کرام﷢ کانعتیہ کلام سیرت طیبہ کاماخذ بننےکامتاہل ہے

41

صحابہ کرام﷢ کانعتیہ کلام سیرت طیبہ کےنقوش سےمزین ہے

42

صحابہ کرام﷢ کانعتیہ کلام کانعیتہ کلام حکمت سےلبریزہے

43

صحابہ کرام﷢ کانعتیہ کلام کانعتیہ کلام تکلف، تصنع اورشاعرانہ پیچیدگیوں سےمنزہ ہے

43

پیارے نبی کریمﷺ کی نعت کےلیے استعمال کی گئی چند آسان تراکیب

44

سچے جذبات کاعکاس نعتیہ شاعری(نعتیہ کلام)

51

صحابہ کرام﷢ کانعتیہ کلام عہد حاضرکی نعتیہ شاعری کےلیےمشعرراہ

57

حوالہ جات

59

مداح رسول اللہﷺ سیدناحسان بن ثابت﷜ کاتعارف

65

با ب دوم: مداح رسول سیدنا حسان بن ثابت﷜ کےنعتیہ اشعار میں موجودہ نقوش

69

سیدناحسان﷜ کےنعتیہ اشعار کی روشنی میں پیارے رسول کریمﷺ بطور:بعدازخدابزرگ توئی قصہ مختصر

70

باب سوم: صحابہ کرام﷢ کےنعتیہ کلام کی روشنی میں پیارےنبی کریمﷺ کاخلق عظیم

123

تعارف

124

پیارےنبی کریمﷺ پاکیزہ خلاق کےمالک تھے

124

امانت ودیانت رسول کریمﷺ

127

صداقت رسول ﷺ

130

ذات رسولﷺ بطورملجاومادہ

135

یتیموں کاوالی

138

ذات رسولﷺ سرچشمہ انصاف وصداقت ونجات

139

شفاعت رسولﷺ

141

مشاورت

142

قبائل کاشیروشکر کرنےوالا

142

بارعیب شخصیت

143

ایفائے عہد

143

صروحلم رسولﷺ

145

خطارکار سےدرگزرکرنےوالے

146

محسن انسانیت

150

حلم وعلم

151

خیرخواہ وانسانیت

151

سخاوت

152

معاونت الہیٰ کی بدلوت سربستہ رازوں سےآگاہی

155

صحیح رائے کےمالک

155

بہترین عادات کےحامل

156

رسول کریمﷺ کی دعوتی زندگی

156

دعوت رسولﷺ سازی دنیا میں چھائےگی

158

نورہدایت

158

نتائج تحقیق

160

حوالہ جات

162

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 99601
  • اس ہفتے کے قارئین 312356
  • اس ماہ کے قارئین 99601
  • کل قارئین113991601
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست