اللہ تعالیٰ نے قرآن مجید کو بندوں کی رشد و ہدایت کے لیے نازل فرمایا ہے۔یہ اللہ تعالیٰ کی طرف سے نازل کیا جانے والا ایسا کلام ہے جس کے ایک ایک حرف کی تلاوت پر دس دس نیکیاں ملتی ہیں۔اور قرآن مجید کی درست تلاوت اسی وقت ہی ممکن ہو سکتی ہے، جب اسے علم تجوید کے قواعد و ضوابط اور اصول و آداب کے ساتھ پڑھا جائے۔ اللہ تعالیٰ نے قرآن کریم کو ترتیل کے ساتھ پڑھنے کا حکم دیا ہے ۔لہٰذا قرآن کریم کو اسی طرح پڑھا جائے جس طرح اسے پڑھنے کا حق ہے۔اور ہر مسلمان کے لیے ضروری ہے کہ وہ علمِ تجوید کے بنیادی قواعد سے آگاہی حاصل کرے۔ زیر نظر کتاب ’’قرآن کریم اور تجوید کی تدریس میں مہارت‘‘ فضیلۃ الشیخ جمال بن ابراہیم القرش حفظہ اللہ کی کتاب مهارات تدريس القرآن الكريم و التجويد کا اردو ترجمہ ہے شیخ القراء قاری محمد ابراہیم میر محمدی حفظہ اللہ کی حسب فرمائش محترم جناب الشیخ محمد اقبال خلجی صاحب نے اسے اردو دان طبقہ کے لیے اردو زبان میں ڈھالا ہے ۔فاضل مصنف نے اس کتاب میں قرآن کریم کی تعلیم کے فضائل ،قرآن کریم کی تدریس کے عمومی اہداف،قرآن کریم کی تلاوت کے آداب،نبی کریم ﷺ تک متصل سند کے حامل، پختہ اور ماہر استاد سے قرآن سیکھنے کی اہمیت اور نمایاں ترین تربیتی امور کے شرعی دلائل کو پیش کیا ہے۔(م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
|
5 |
قرآن کریم کی تدریس کے فضائل |
|
7 |
معلم قرآن کے لیے ہدایات |
|
25 |
کلاس کی کامیاب مینجمنٹ |
|
110 |
کلاس کی مشکلات کے اسباب اور ان کا حل |
|
119 |
سبق کی تمہیدکی مہارت |
|
128 |
ترغیب کی مہارت |
|
150 |
دوران کلاس سوال کرنے کی مہارت |
|
168 |
تعلیمی وسائل کا استعمال |
|
185 |
طلبہ کے انفرادی فرق کو ملحوظ خاطر رکھنا |
|
198 |
طلبہ کے تعلیمی ذوق و شوق کو بڑھانا |
|
207 |
تعلیم و تربیت کے اہداف |
|
211 |
حفظ وتدریس کے طریقے |
|
227 |
اسباق کا خطہ بنانا |
|
244 |
تقویم |
|
251 |
موضوع پیپر |
|
258 |
پیپر بنانےکا طریقہ |
|
273 |
قرآن کریم کا تشخیصی جائزہ |
|
281 |
قرآن کریم کی تدریس کے دوران فنی مہارت کی چند صورتیں |
|
290 |