#5043

مصنف : حافظ ہشام الٰہی ظہیر

مشاہدات : 5568

قادیانیت (ہشام الٰہی ظہیر)

  • صفحات: 240
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 9600 (PKR)
(منگل 31 اکتوبر 2017ء) ناشر : ادارہ ترجمان القرآن والسنۃ، لاہور

بیسویں صدی عیسوی میں دو فتنوں نے شدت سے سر اٹھایا جن کو بنیادی طورپر انگریزی تھنک ٹینکوں نے تیار کیا اور مکمل طور پر انگریز ہی کے پروردہ تھے۔ ان میں پہلا فتنہ قادیانیت جو کہ ہندستان کی بستی قادیان سے پروان چڑھا اور دوسرا بہائیت جو کہ فارس سے پھلا پھولا، پہلا فتنہ زیادہ خطرناک تھا کیونکہ اس نے اسلام کا لبادہ اوڑھا ہوا تھا۔جبکہ دنیا بھر کے مسلمان خواہ ان کا تعلق کسی بھی نسل، خطے یا گٰروہ سے ہو۔ ان کا دل ہر وقت مکہ اور مدینہ کی یاد میں تڑپتا ہے۔اور سب مسلمانوں کی محبت کا محور ایک ہی ذات ہے جس کا نام نامی اور اسمِ گرامی حضرت محمد الرسول اللہ ﷺ ہے۔ زیرِ تبصرہ کتاب ’’قادیانیت‘‘ حافظ ہشام الہٰی ظہیرکی ہے ۔یہ کتاب ان کے والدِ محترم علامہ احسان الہٰی ظہیر کی شہرۂ آفاق کتاب ’’القادیانیت‘‘ سے ماخوذ ہے ۔ پاکستان اور ہندستان میں قادیانیت کے بارے میں جتنی بھی اردو کتابیں ’’رد قادیانیت‘‘ کے موضوع پر لکھی گئیں ان کا ماخذ اول علامہ شہید کی یہ کتاب ’’ القادیانیت‘‘ ہی ہے۔ جو کہ مرزا غلام احمد قادیانی کےافکار و نظریات اور جھوٹی نبوت کے رد میں تلوار کی مانند ہے ،مزید اس کتاب میں قادیانیت کی مستند کتابوں کے حوالے دیے گئے ہیں اور صرف ان کتابوں سے رجوع کیا گیا ہے جو کہ آج تک قادیانی چھاپتے آ رہے ہیں۔ہم اللہ رب العزت سے دعا گو ہیں کہ اللہ تعالیٰ علامہ شہید  اور ان کے بیٹے حافظ ہشام الہٰی ظہیر کے لئے صدقہ جاریہ بنائے۔ آمین۔ (دعا: پ،ر،ر)

فہرست کمپوز ہورہی ہے.

اس مصنف کی دیگر تصانیف

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 7604
  • اس ہفتے کے قارئین 279137
  • اس ماہ کے قارئین 853184
  • کل قارئین110174622
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست