قادیانیت اسلام کے متوازی ایک ایسا مصنوعی مذہب ہے جس کا مقصد اسلام دشمن سامراجی طاقتوں کی سرپرستی میں اسلام کی بنیادوں کو متزلزل کرنا ہے۔قادیانیت کے یوم پیدائش سے لے کر آج تک اسلام اور قادیانیت میں جنگ جاری ہے یہ جنگ گلیوں ،بازاروں سے لے کر حکومت کے ایوانوں اور عدالت کے کمروں تک لڑی گئی اہل علم نے قادیانیوں کا ہر میدان میں تعاقب کیا تحریر و تقریر ، سیاست و قانون اور عدالت، الغرض ہر میدان میں انہیں شکستِ فاش دی۔ بےشمار لوگ ایسے بھی ہیں جو قادیانی مبلغین سے متاثر ہو کر مرتد ہو گئے تھے لیکن جب قادیانیت کا کفران پر واضح ہوا تو وہ قادیانیت پر لعنت بھیج کر دوبارہ کفر کے اندھیروں سے نکل کر اسلام کی روشنی میں آ چکے ہیں اللہ تعالیٰ انہیں استقامت عطا فرمائے ۔ زیرنظر کتاب ’’قادیانیت ‘‘علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ کی مرتب شدہ ہے یہ کتاب انہوں نے اپنے والد گرامی شہید ملت علامہ احسان الٰہی ظہیر رحمہ اللہ کی شہرہ آفاق کتاب القادیانیۃ سے اخذ کر کے مرتب کی ہے۔ علامہ حافظ ہشام الٰہی ظہیر حفظہ اللہ نے اس کتاب میں قادیانیوں کی نہایت مستند کتابوں کے حوالے دئیے ہیں اور ان کتابوں کی طرف رجوع کیا ہے جنہیں قادیانی تسلسل کے ساتھ شائع کر رہے ہیں جتنے بھی حوالہ جات دیے ہیں وہ اولین ایڈیشن کے ہیں ۔موجودہ ایڈیشن کتاب ہذا کا اضافہ شدہ جدید ایڈیشن ہے۔ اس ایڈیشن میں مولانا عبید اللہ لطیف نے بڑی جانفشانی اور محنت سے تصحیح و اضافہ کا کام کیا ہے جس سے کتاب کی افادیت دوچند ہو گئی ہے۔(م۔ا)
انتساب |
3 |
مقدمہ |
13 |
مقدمہ طبع ششم |
18 |
کچھ القادیانیت کتاب اور مصنف کے بارے میں |
19 |
قادیانیت کتاب کے مقدمے کا خلاصہ |
23 |
باب اول کیا قادیانی انگریزوں کے آلہ کار نہیں |
29 |
باب دوم مرزا غلام احمد کے انگریز کے حق میں کیے گئے کارہائے نمایاں |
31 |
باب سوم قادیانیوں اور مسلمانوں میں بنیادی فرق |
45 |
باب چہارم مرزا غلام احمد قادیانی کی جھوٹی پشین گوئیاں |
100 |
باب پنجم مرزا غلام احمد قادیانی کے گستاخانہ نظریات |
138 |
باب ششم مرزا غلام احمد قادیانی کے مختصر حالات زندگی |
172 |
باب ہفتم کیا مرزا مسیح موعود ہے ؟ |
221 |
باب ہشتم عقیدہ ختم نبوت اور اس میں قادیانی تاویلات و تحریفات |
254 |