نکاح دراصل میاں بیوی کے درمیان وفاداری او رمحبت کے ساتھ زندگی گزرانے کا ایک عہدو پیمان ہوتا ہے ۔ نیز نسل نو کی تربیت کی ذمہ داری بھی نکاح کے ذریعہ میاں بیوی دونوں پر عائد ہوتی ہے لیکن اگر نکاح کے بعد میاں بیوی دونوں میں سے کوئی ایک یا دونوں ہی یہ محسوس کریں کہ ان کی ازدواجی زندگی سکون وا طمینان کے ساتھ بسر نہیں ہوسکتی او رایک دوسرے سے جدائی کے بغیر کوئی چارہ نہیں تو اسلام انہیں ایسی بے سکونی وبے ا طمینانی او رنفرت کی زندگی گزارنے پر مجبور نہیں کرتا بلکہ مرد کو طلاق او ر عورت کو خلع کاحق دے کرایک دوسرے سے جدائی اختیار کر لینے کی اجازت دیتا ہے ۔لیکن اس کے لیے بھی اسلام کی حدود قیود اور واضح تعلیمات موجود ہیں۔طلاق چونکہ ایک نہایت اہم اور نازک معاملہ ہے اس لیے ضروری ہے کہ پوری طرح غور وفکر کے بعد اس کا فیصلہ کیا جائے ۔زیر نظر کتاب’’پاکستانی معاشرے میں مطلقہ خواتین کے سماجی وقانونی مسائل شرعی تناظر میں تجزیاتی مطالعہ‘‘ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کے ڈاکٹریٹ کے اس تحقیقی مقالہ کی کتابی صورت ہے جسے انہوں نے جامعہ پنجاب میں پیش کر کے پی ایچ ڈی کی ڈگری حاصل کی ۔مصنفہ نے اپنی اس تحقیقی تصنیف میں پاکستان کی سماجی ؍معاشرتی صورت حال کا جائزہ لیتے ہوئے طلاق کے اسباب ونتائج کا تجزیہ پیش کیا ہے ۔ڈاکٹر سیدہ سعدیہ کی یہ تحقیقی کتاب ایک ایسا آئینہ ہے جو معاشرہ کی موجودہ صورت حال کا بہترین عکاس ہے۔انہوں نےاس کتاب میں خاندانی نظام کی اہمیت ، پاکستان میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت اور طلاق میں اضافے کے اسباب پر مدلل روشنی ڈالی ہے۔کتاب کےآخر میں مصنفہ نے اصلاح معاشرے کے لیے گراں قدر تجاویز پیش کی ہیں ۔ اللہ تعالیٰ اس کتاب کو عوام الناس کےلیے نفع بخش بنائے ا ور ہم سب کو اسلام کےمطابق ازدواجی زندگی خوشگوار بنانے کی توفیق عطا فرمائے (آمین)(م۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
انتساب |
|
حرف آغاز |
|
حرف چند |
|
حرف سخن |
|
پیش لفظ |
|
باب اول:پاکستان کاخاندانی نظام ومعاشرےمیں خواتین کی حیثیت |
1 |
خاندان کی اہمیت |
3 |
پاکستان کےخاندانی نظام کاپس منظر |
4 |
پاکستان کاخاندانی نظام |
9 |
پاکستانی معاشرے میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت |
29 |
پاکستانی معاشرے میں خواتین کی سماجی حیثیت |
31 |
منفی رسوم ورواج اورتہذیبی وثقافتی اختلاط کےنتائج |
36 |
پاکستان میں عورتوں کی قانونی حیثیت وحقوق |
48 |
پاکستان میں خواتین کی سماجی وقانونی حیثیت۔تجزیاتی مطالعہ |
58 |
سفارشات |
61 |
باب دوم:پاکستانی معاشرے میں طلاق کےاسباب |
63 |
پاکستانی معاشرےمیں شرح طلاق |
64 |
پاکستانی معاشرے میں طلاق کےاسباب |
70 |
سماجی وقانونی ماہرین کےنزدیک طلاق کی شرح میں اضافہ کےاسباب |
137 |
باب سوم:پاکستانی مطلقہ خواتین کےسماجی وقانونی مسائل |
142 |
پاکستانی مطلقہ خواتین کودرپیش سماجی مسائل |
144 |
پاکستانی مطلقہ خواتین کےقانونی مسائل |
162 |
باب چہارم :اسلام کاقانون طلاق۔تجزیاتی مطالعہ |
177 |
اسلام کاقانون طلاق(مختصرجائزہ) |
178 |
خلع |
202 |
آداب طلاق |
208 |
ایک مجلس کی تین طلاقیں۔تجزیاتی مطالعہ |
214 |
تجاویز وسفارشات |
256 |
باب پنجم:پاکستان کےعائلی قوانی کاشرعی قوانی کی روشنی میں تجزیاتی مطالعہ |
258 |
پاکستان کےعائلی قوانین کاپس منظر |
259 |
پاکستان میں عائلی قوانین کانفاذ |
260 |
پاکستان معاشرہ میں تعداد ازواج حقیقی صورتحال |
275 |
تنسیخ نکاح کی وجوہات |
296 |
پاکستان کی عدالتی صورتحال اورمقدمات خلع وتنسیخ نکاح |
313 |
یک طرفہ عدالتی خلع کی شرعی حیثیت |
319 |
باب ششم:مطلقہ خواتین کےمسائل کےحل کےلئےمجوزہ اقدامات |
327 |
خاندانی سطح پراصلاح احوال |
328 |
دینی ومذہبی پہلوؤوں سےاصلاح کی کوشش |
372 |
مختلف سماجی اداروں کی جانب سے اصلاحی تدابیر |
382 |
قانونی وحکومتی سطح پرصورت حال کی بہتری کےلئے حکمت عملی |
389 |
نتائج تحقیق |
395 |
انفرادی سطح پرزوجین کاذاتی کردار |
398 |
سماجی سطح پرمسائل کےذمہ داران |
399 |
تجاویز سفارشات |
407 |
سماجی مسائل کےحل کےلئےتجاویز سفارشات |
407 |
دینی طبقات کےحوالے سے تجاویز سفارشات |
409 |
قانونی مسائل کےحل کےلئے تجاویز وسفارشات |
413 |
مصادرومراجع |
419 |