#5851

مصنف : ابو صالحہ غلام رسول

مشاہدات : 5034

نماز میں کی جانے والی غلطیاں اور کوتاہیاں

  • صفحات: 112
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2800 (PKR)
(منگل 20 اگست 2019ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

نماز  انتہائی اہم ترین فریضہ اورا سلام کا   دوسرا رکن ِ عظیم ہے جوکہ بہت زیادہ اہمیت کا حامل  ہے ۔ کلمۂ توحید کے  اقرار کےبعد  سب سے پہلے  جو فریضہ  انسان  پر عائد ہوتا ہے وہ نماز ہی ہے ۔اسی سے ایک مومن اور کافر میں تمیز ہوتی  ہے ۔ بے نماز ی کافر اور دائرۂ اسلام سے خارج ہے ۔ قیامت کےدن  اعمال میں سب سے پہلے نماز ہی سے متعلق سوال  ہوگا۔ فرد ومعاشرہ کی اصلاح کے لیے  نماز ازحد ضروری ہے ۔ نماز فواحش ومنکرات سےانسان کو روکتی ہے ۔بچوں کی صحیح تربیت اسی وقت ممکن ہے جب ان کوبچپن ہی سےنماز کا پابند بنایا جائے ۔  قرآن  وحدیث میں  نماز کو بر وقت  اور باجماعت  اداکرنے  کی  بہت زیاد ہ تلقین کی گئی ہے  ۔نماز کی ادائیگی  اور  اس کی اہمیت اور فضلیت اس قد ر  اہم ہے   کہ  سفر وحضر  اور میدان ِجنگ اور بیماری میں بھی  نماز ادا کرنا ضروری  ہے ۔ رسول اکرم ﷺ کو نماز اس قدر محبوب تھی کہ آپﷺ نے اسے اپنی آنکھوں کی ٹھنڈنک قرار دیا ۔نماز مخلوق کے خالق سے رابطےکا مؤثر ترین ذریعہ ہے ۔نماز کی اہمیت  وفضیلت کے  متعلق بے شمار  احادیث ذخیرۂ  حدیث میں موجود  ہیں اور  بیسیوں اہل  علم نے  مختلف  انداز میں اس  موضوع پر  کتب تالیف کی ہیں ۔لیکن افسوس! آج امت مسلمہ اس اہم فریضے سے یکسر غافل ہے ۔ اس کے دل  ودماغ سے اس کی اہمیت ہی  نکل چکی ہے ۔مسجدیں سنسان او رویران ہیں اور بازاروں میں میلے لگے ہوئے ہیں ۔ ایک دور وہ تھا کہ منافق بھی ترکِ نماز کو اپنے لیےباعث ذلت سمجھتے تھے۔ آج کیا زمانہ آگیا ہے کہ  پکے مسلمان بھی اسے ترک کرتے ہوئے  اپنے ضمیر  میں کوئی خلش محسوس نہیں کرتے ۔ دوسری طرف نماز پڑھنے والوں کی سوچ بس اسی بات پر ختم ہوتی ہے کہ نماز پڑھنی ہے چاہے کیسی ہی ہو کسی وقت میں ہو  کسی جگہ ہو بس فرض ادا ہوجائے گا۔ لیکن حقیقت اس کے برعکس ہے ۔  کیونکہ اللہ عزوجل کے  ہاں وہی نماز قابل قبول  ہوگی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق  ادا کی جائے گی ۔او ر  ہمارے لیے  نبی اکرم ﷺکی  ذات گرامی  ہی اسوۂ حسنہ   ہے ۔انہیں کے طریقے  کےمطابق نماز ادا کی جائے گی تو  اللہ  کے ہاں مقبول   ہے  ۔ اسی لیے آپ ﷺ نے  فرمایا  صلو كما رأيتموني اصلي  ۔  سنت رسولﷺ اور طریقۂ نماز نبوی  سے ہٹ کر پڑھی گئی نماز کوشریعت سرے سے  نماز  شمار  ہی نہیں کرتی۔سنت  سے خالی نماز زندگی بھر بھی پڑھی جائے تب بھی کسی کام کی نہیں، اور نبئ اکرم ﷺ کے بتائے ہوئے طریقے کے مطابق دور کعتیں بھی ادا کرلی جائیں تو بخشش کا ذریعہ بن جاتی ہیں ۔ لہذا   ہر مسلمان کےلیے  رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری  ہے۔ زیر نظر کتابچہ’’ نماز میں کی جانے  والی غلطیاں اور کوتاہیاں‘‘ ابو صالحہ غلام رسول  کا مرتب شدہ ہے فاضل  مرتب نے  اس کتابچہ میں  تقریباًانسٹھ(59) غلطیوں کوتاہیوں کی نشاندہی کی ہے  جو جہالت  یافقہی جمود وتعصّب کانتیجہ ہیں۔نیز اس رسالہ  میں خشوع اور دیگر ان تمام امور کاتذکرہ  مختصر انداز سے کیا گیا ہے جو نماز میں نقص  وکمی اور اجر وثواب کو ضائع کردیتے ہیں  بلکہ بعض تو ایسے ہیں کہ  وہ نماز ہی ضائع کرنےکاباعث بن جاتے ہیں اس مختصر  کتاب کا مطالعہ نماز کی اصلاح کرنے میں بہت معاون ثابت ہوگا ۔اللہ تعالیٰ ہم سب کوان تمام غلطیوں کو تاہیوں سے بچنے کی توفیق عطافرمائے  تاکہ ہم نماز کاپورا ثواب حاصل کرسکیں۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

تقدیم از ابو عدنان

5

افتتاحیہ از ابو صالحہ

8

خشوع کا مفہوم

10

خشوع وخضوع سے نماز پڑھنے کی فضیلت

10

آمدم برسر مطلب

12

خود نماز پڑھنا مگر اہل خانہ کو تاکید نہ کرنا

12

نیت کا زبان سے ادا کرنا

13

عورت اور مرد کی نماز میں فرق کرنا

15

وضو کی غلطیاں بسم اللہ نہ پڑھنا

16

اعضاء ووضوء کا خشک چھوڑ دینا

16

خلاف نیت وضو کرنا

17

پانی کتنا استعمال کریں؟

19

ہاتھوں اور پاؤں کی انگلیوں کا خلال کرنا

19

مسواک کا استعمال کرنا

19

وضو کے بعد مسنون اذکار کا اہتمام نہ کرنا

19

بغیر سترہ اوراوٹ کے نماز پڑھنا

20

لباس کی زیب وزینت اختیار نہ کرنا

21

نماز کو غور وتدبر سے نہ پڑھنا

22

نماز غور وفکر سے پڑھنے کی ضرورت آخر کیوں؟

23

مسنون نماز معلوم مگر ادا نہ کرنا

24

سینے پر ہاتھ نہ باندھنا

24

امام کے پیچھے سورہ فاتحہ نہ پڑھنا

25

رفع الیدین نہ کرنا

26

آمین بلند آواز سے نہ کہنا

28

نماز کے آخری تشہد میں تورک نہ کرنا

28

اگلی صف کے لیے گردنیں پھلانگنا

28

جمعہ کے دن دیر سے مسجد میں آنا

29

با جماعت نماز ادا نہ  کرنا

30

باجماعت نماز سے ملنے کے لیے بھاگنا

31

صف بندی کے متعلق 5 غلطیاں

31

صحابہ کرام کا طرز عمل

33

صف بندی کے متعلق ہمارا طرز عمل کیا ہے.؟

33

سنت موکدہ کو ہمیشہ مسجد میں ادا کرنا

34

سنت موکدہ گھر میں کیوں ادا کریں؟

35

نماز میں سکون واطمینان کا نہ  ہونا

36

دوران نماز اعضاء اکا قبلہ رخ نہ ہونا

37

رکوع میں کمر سیدھی نہ کرنا

38

رکوع کیسے کیا جائے؟

38

با جماعت نماز کے ہوتے ہوئے سنت  اور نوافل ادا کرنا

39

رکوع میں جا کر ملنے والی رکعت کو شمار کرنا

40

رکوع کے بعد قومہ میں دعا نہ کرنا

40

قومہ اور جلسہ استراحت نہ کرنا

41

سجدہ میں انگلیوں کا زیادہ کھول کر رکھنا

42

سجد ہ میں کہنیوں کو زمین سے ملانا

42

سجدہ میں پاؤں کی ایڑیاں نہ ملانا

43

سجدہ میں ناک اور پاؤں کی انگلیاں زمین پر نہ ٹکانا

43

دو سجدوں کے درمیان دعا نہ کرنا

44

نقش ونگار والے کپڑوں میں نماز پڑھنا

44

کھانے کی موجودگی میں نماز پڑھنا

44

پیشاب یا پاخانہ کی حاجت نماز پڑھنا

45

نیند کے غلبے میں نماز پڑھنا

45

دوران نماز مختلف حرکات کرنا

46

اونچی آواز سے پڑ ھا کر دوسروں کو پریشان کرنا

47

دوران نماز آسمان کی طرف نگاہ اٹھانا

47

دوران نماز جمائی لینا

47

جانوروں کی مشابہت اختیار کرنا

46

انگلیوں کو ایک میں داخل کرنا

48

بالوں یا کپڑوں کو سمٹینا

49

نماز میں ٹخنے ڈھانپنا

49

لہسن پیاز کھا کر مسجد میں آنا

49

امام سے پہلے نماز کے ارکان ادا کرنا

50

نبی اکرمﷺ کی امامت میں صحابہ کرام کا طرز عمل

51

نماز ی کے آگے سے گزرنا

51

آخری تشہد میں مسنون دعا نہ کرنا

52

نماز کے بعد مسنون اذکار نہ کرنا

53

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54642
  • اس ہفتے کے قارئین 241718
  • اس ماہ کے قارئین 815765
  • کل قارئین110137203
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست