#7164

مصنف : ابو عدنان محمد منیر قمر

مشاہدات : 1975

مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی جدید ایڈیشن

  • صفحات: 497
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 19880 (PKR)
(اتوار 29 اکتوبر 2023ء) ناشر : توحید پبلیکیشنز، بنگلور

نماز دینِ اسلام کا دوسرا رکنِ عظیم ہے۔ قرآن و حدیث میں نماز کو بروقت اور باجماعت ادا کرنے کی بہت زیادہ تلقین کی گئی ہے۔ نماز کی ادائیگی اور اس کی اہمیت و فضلیت اس قدر اہم ہے کہ سفر و حضر، میدانِ جنگ اور بیماری کی حالت میں بھی نماز ادا کرنا ضروری ہے۔ نماز کی اہمیت و فضیلت کے متعلق بے شمار احادیث ذخیرۂ حدیث میں موجود ہیں اور بیسیوں اہل علم نے مختلف انداز میں اس پر کتب تالیف کی ہیں۔ نماز کی ادائیگی کا طریقہ جاننا ہر مسلمان مرد و زن کے لیے ازحد ضروری ہے، کیونکہ اللہ عزوجل کے ہاں وہی نماز قابل قبول ہو گی جو رسول اللہ ﷺ کے طریقے کے مطابق ادا کی جائے گی اسی لیے آپ ﷺ نے فرمایا "صلو كما رأيتموني اصلي" لہذا ہر مسلمان کے لیے رسول للہ ﷺ کے طریقۂ نماز کو جاننا بہت ضروری ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ مختصر فقہ الصلاۃ نماز نبوی ‘‘ابو عدنان محمد منیر قمر حفظہ اللہ کی ان تقاریر کا مجموعہ ہے جو انہوں نے متحدہ عرب امارات کی ریاست ام القیوین کے ریڈیو اسٹیشن کی اردو سروس سے نماز کے بارے میں روزانہ نشر ہونے والے پروگرام ’’ دین و دنیا‘‘میں تقریباً 786 نشتوں میں پیش کیے۔ بعد ازاں مولانا حافظ ارشاد الحق (فاضل مدینہ یونیورسٹی) نے انہیں بڑی محنت سے مرتب کیا ہے۔ اس کتاب میں استقبال قبلہ سے لے کر سلام پھیرنے تک کے مسائلِ نماز کو صحیح و حسن اجادیث کی روشنی میں نبی کریمﷺ کی نماز کی صحیح کیفیت اور اس کا مسنون طریقہ پوری تفصیل کے ساتھ بیان کر دیا گیا ہے۔ یاد رہے اس سے قبل یہ کتاب 3؍ ضخیم جلدوں میں بھی شائع ہو چکی ہے۔ (م۔ا)

عرض مولف

27

طہارت کے مسائل و احکام

31

حیض و نفاس اور استحاضہ کے بعض احکام

36

مصنوعی اعضاء کی صورت میں

43

وضوء سے قبل چند امور

46

طریقہ تیمم

53

اوقات الصلوٰۃ

62

طویل الاوقات علاقوں میں نماز

68

نماز کا مسنون طریقہ اور اس کے احکام و مسائل

73

نماز نبویﷺ اور ہماری نماز

73

استقبال قبلہ

79

قیام

87

سترہ

91

نماز میں صف بندی اور پاؤں کی کیفیت

96

نیت اور اس کا حکم

101

نماز کی مسنون کیفیت اور اس کی ترکیب و ترتیب

117

تکبیر تحریمہ اللہ اکبر

123

ہاتھ باندھنا

135

دعائے استفتاح یا ثنا کا حکم

153

تعوذ اعوذ باللہ پڑھنا

157

قراءت سورۃ الفاتحہ

174

آمین

188

سورۃ الفاتحہ کے بعد کوئی سورت یا کسی سورت کی کچھ آیات پڑھنا

195

تکبیرات انتقال

237

مسئلہ رفع الیدین

240

رکوع اور اس کا حکم

251

قومہ

262

سجدہ

273

کیفیت سجود

280

سجدے سے متعلق بعض دیگر مسائل

294

جلسہ بین السجدتین

306

جلسہ استراحت

311

دوسری رکعت

319

قعدہ اولیٰ میں درود شریف

345

قعدہ ثانیہ میں درود شریف

388

قعدہ اخیرہ کی دعائیں

393

سجدہ سہو

415

صلوٰۃ السفر یا نماز قصر

424

صلٰوۃ الخوف

463

نماز کے بعد مسنون اذکار و دعائیں

475

اوقات قبولیت آداب دعا و شرائط قبولیت

475

مصادر و مراجع

489

اس مصنف کی دیگر تصانیف

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52484
  • اس ہفتے کے قارئین 239560
  • اس ماہ کے قارئین 813607
  • کل قارئین110135045
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست