#6159

مصنف : حافظ صلاح الدین یوسف

مشاہدات : 10129

مولانا امین احسن اصلاحی اپنے حدیثی وتفسیری نظریات کی روشنی میں

  • صفحات: 632
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 15800 (PKR)
(جمعہ 28 اگست 2020ء) ناشر : المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر، کراچی

مولانا امین احسن اصلاحی(1904ء۔1947ء)  اعظم گڑھ کے ایک گاؤں موضع بمہور میں پیداہوئے۔موصوف مدرسہ فراہی کے ایک جلیل القدر عالم دین، مفسر قرآن اور ممتاز ریسرچ سکالر تھے آپ امام حمید الدین فراہی کے آخری عمر کے تلمیذ خاص اور ان کے افکار ونظریات کے ارتقا کی پہلی کرن ثابت ہوئے۔مولانا امین احسن اصلاحی کی ابتدائی تعلیم وتربیت گاؤں کے دو مکتبوں میں ہوئی سرکاری مکتب میں مولوی بشیر احمد جبکہ دینی مکتب میں مولوی فصیح احمد ان کے استاد تھے یہاں سے آپ نے قرآن مجید اور فارسی کی تعلیم حاصل کی۔دس سال کی عمر میں  مدرستہ الاصلاح سرائے میر میں داخل ہوئے یہاں آٹھ سال تعلیم حاصل کی  ۔اس عرصے میں آپ نے عربی زبان،قرآن، حدیث،فقہ اور کلامی علوم کی تحصیل کی ،اردو ،فارسی ،انگریزی اور بالخصوص عربی میں اس قدر دسترس حاصل کی کہ آئندہ کے تحقیق وتدبر کی راہیں خود طے کرسکیں مولانا امین احسن اصلاحی دوران تعلیم ایک ذہین اور قابل طالب علم کی حیثیت سے نمایاں رہے۔مدرسہ سے فارغ ہوتے ہی صحافت سے منسلک ہوگئے۔1925ء میں مولانا اصلاحی صحافت کو خیر باد کہہ کر حمید الدین فراہی کی خواہش پر علوم قرآن میں تخصص کی غرض سے ہمہ وقت مدرستہ الاصلاح سے وابستہ ہو گئے، مدرسہ میں تدریسی فرائض کی بجا آوری کے ساتھ ساتھ دیگر اساتذہ کے ساتھ مولانا فراہی سے درس قرآن لینے لگے آپ نے مولانا فراہی سے صرف علوم تفسیر ہی نہیں پڑھے بلکہ استاد کے طریقہ تفسیر میں مہارت بھی حاصل کی ،عربی شاعری کی مشکلات میں ان سے مدد لینے کے ساتھ ساتھ سیاسیات اور فلسفہ کی بعض کتب بھی ان سے پڑھیں۔مولانا فراہی کی محنتوں کا نتیجہ تھا کہ مولانا امین احسن اصلاحی نے’’تدبر قرآن ‘‘ کےنام سے  ایک ایسی تفسیر لکھی جو حقیقی معنوں میں فکر فراہی کی غماز ہے،مولانا  اصلاحی صاحب نےاپنے استاد فراہی صاحب سے متأثر ہوکر انکار حدیث کے نظریے کو اختیار کیا۔مولانا فکری تضاد اور انتشار کا شکار تھے ان کی تصانیف اس پر شاہد ہیں۔مولانااصلاحی نے فکرفراہی کواپنی تفسیرتدبرقرآن اور دیگر کتب کے واسطے سے انہیں عامۃ الناس میں پھیلانے کی بھر پور کوشش کی ۔بہت سے جید علماء نے  مولانا اصلاحی  کےتفسیری تفردات اور ان کی فکری گمراہیوں کو واضح کیا  ہےجن میں عصر حاضر کی نامور شخصیت مفسرقرآن حافظ صلاح الدین یوسف صاحب سرفہرست ہیں ۔زیر نظر کتاب’’مولانا امین احسن اصلاحی اپنے حدیثی وتفسیری نظریات کی روشنی میں ‘‘مفسر قرآن  مصنف کتب  کثیرہ   حافظ صلاح الدین یوسف  ﷾ کی  تصنیف ہے اور المدینہ اسلامک ریسرچ سنٹر،کراچی کے دفاع حدیث  انسائیکلوپیڈیا کی پہلی  جلد ہے۔اس کتاب میں حافظ صاحب نے مولانا اصلاحی کےافکار کابھر پور علمی انداز میں تعاقب کیا ہے  ،مولانا اصلاحی نےاپنا قلم کس بے رحمی سے استعمال کیا ہے، مقدس ہستیوں خصوصاً صحابہ اور راویانِ حدیث پر کس انداز سے قلم چلایا ہےیہ سب ناقابل بیان اور دل آزار ہے وہ سب کتاب ہذاکے مطالعہ سے واضح ہوگا اور اس حوالے سے مولانا اصلاحی کے چہرے پر پڑا دبیز پردہ ہٹ جائے گا اور اصل چہرہ سامنے آجائے گا۔حافظ صاحب  نے مولانا اصلاحی صاحب کی شرح’’ صحیح بخاری‘‘  اور تفسیر’’ تدبر قرآن‘‘ میں موجودمیں اصلاحی صاحب کی تمام انحرافات اور گمراہیوں کااس کتاب میں  تفصیل سے اور مدلل انداز میں جائزہ لیا ہے۔مولانا اصلاحی کےجمہور علماء امت سے مختلف  حدیثی وتفسیری  نظریات اور گمراہ کن اثرات سے واقفیت کے لیے اس کتاب کا مطالعہ از حدمفید ہے ۔اللہ تعالیٰ حافظ صاحب کی تحقیقی وتصنیفی ، دعوتی  اور صحافتی خدمات کو  قبول فرمائے اور انہیں صحت وتندروستی والی زندگی دے ۔(آمین)(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض ناشر

27

مقدمہ ازفضیلۃ الشیخ علامہ عبداللہ ناصر رحمانی حفظہ اللہ

32

عرض مؤلف

37

دومثالوں سے مذکورہ نکتے کی وضاحت

44

اہل علم سے گزارش

48

تحسین وشکریہ

49

اہل علم کےلئے خوش خبری

50

تمہیدی مباحث :مسلّمات اسلامیہ سے انکاروانحراف کی راہ

51

حدیث رسول کااستخفاف اورانکار

53

حدِرجم اوراحادیثِ رجم کاانکار

54

مولانا اصلاحی کےنظریہ رجم کی مدلل تردید

58

اصلاحی نظریہ رجم،شرعی عدالت کی گمراہی کاذریعہ بنا

59

فکرفراہی کی بنیادی کجی

60

مزید مسلمات کاانکار

68

انکار حدیث کامطلب کیااورمنکرحدیث کامصداق کون؟

71

سوال:انکار حدیث کامطلب اورمنکرحدیث کامصداق کون ہے؟اوراس کا جواب

71

دین میں صرف 27سنتیں ہیں،ایک منکر حدیث کادعویٰ

72

ذخیرہ احادیث غیر محفوظ اورمشکوک ہے،ایک اورمنکرحدیث کادعوی

73

انکار حدیث کامطلب اوراس کامصداق

73

غلام احمد پرویز کااسلام

74

ایک اورمنکر حدیث کااسلام

75

اصلاحی صاحب کارویّہ،منکرین حدیث ہی کی ہم نوائی

77

مسلمہ اصطلاحات کے مفہوم میں تبدیلی،ان کاانکار ہے

78

سنت اورحدیث ،اہل سنت کی مسلمہ اصطلاح ہے

79

حصہ اول:حدیث اورآئمہ حدیث پرمولانااصلاحی کی کرم فرمائیاں

80

حدیث کی استنادی حیثیت کےبارے میں چند اہم مباحث

83

’سنت وحدیث‘کااصطلاحی مفہوم

86

مسلمہ اصطلاحات کامفہوم بدلناسخت گمراہی ہے

87

حدیث وسنت کاخودساختہ مفہوم اوراس کے خطرناک مضمرات

88

چند فحول علمائے حدیث کی احادیث کےبارے میں اہم صراحتیں

91

1۔حافظ عبداللہ محدث روپڑی رحمہ اللہ

91

2۔مولاناعبدالغفار حسن رحمہ اللہ

93

مراتب یقین

93

اخبارآحادکی قسمیں

96

شریعت میں گمان غالب قابل اعتمار ہے!

97

خبرواحدکایقینی پہلو

97

توابع اورشواہد کامطلب

98

چندشبہات اوران جائزہ:صحیح اورحسن حدیث کی قسمیں

99

چند شبہات

99

ایک لاکھ روایات سے انتخاب کامطلب

99

روایت بالمعنی

100

3۔شیخ الحدیث مولانا محمد اسمعیل سلفی رحمہ اللہ

103

تواتر کی قطعیت

103

ظن کیاہے؟

104

حدیث کی ظنیت کامفہوم

105

یقین ہےکہاں؟

108

یقین اوراس کے اسباب ودواعی کیاہیں؟

108

’’خبرواحد‘‘

109

خبرکےمراتب اورمخبرکےاوصاف

110

فقہ کےاصول میں اعتزال اثرات

110

ظن اوراس کامفہوم

113

زمانہ نبوت میں اس ظن کاحیثیت

115

تحصیل صدقات کانظام

116

ایک نفسیاتی جائزہ

116

ایک اورجائزہ

117

ظن سے گھبراہٹ

118

4۔حافظ عبدالسلام بن محمد بھٹوی حفظہ اللہ

120

کیاحدیث کو محض غلطی کےامکان کی بناپرردّ کیاجاسکتاہے؟

120

کیااحادیث سے علم قطعی حاصل نہیں ہوتا؟

122

اصلاحی صاحب کی حدیث  پرکرم فرمائیاں

127

’’مبادی تدبرحدیث‘‘فضول سی کتاب کیوں ہے؟

127

برصغیر پاک وہند کاخطرناک ترین منکرحدیث

128

مولانااصلاحی کی حدیث دشمنی،یاانکارحدیث کےناقابل تردید دلائل وشواہد

129

1۔تضادفکریاانتشار فکر

129

2۔راویانِ حدیث کے جزوی اخلاف کو بڑھابڑھا کرپیش کرنا

130

محدثین کاطریقہ جمع وتطبیق

131

حدیث کےگریز کرنےوالے اپنوں اوربیگانوں کارویہ

132

منکرین حدیث کارویہ

134

3۔حدیث وسنت میں تفریق کااختراعی نظریہ

135

4۔صحیح احادیث مردوداورمنکرروایات مقبول

142

5۔صحیح بخاری کی عظمت کو گھٹانا

142

6۔روایات میں تشکیک پیداکرنا

142

7۔روایت بالمعنی کاہوّا

146

کبھی حمایت،کبھی اعتراض

146

8۔حدیث کےترجمے یامفہوم میں اپنی طرف سے اضافہ

149

9۔حدیث کی بے توقیری اوررادیانِ حدیث پرتہمت

150

10۔امام بخاری پرحرف گیری

152

دعوے اورعمل میں تضاد

156

ایک اورڈینگ اور’’صحیح‘‘کی روایت کاانکار

158

11۔صحیح بخاری حدیث کی نہیں ،فقہ کی کتاب ہے

158

امام بخاری کی حدیث سے استنباط کاحق نہیں

159

امام بخاری کی فقہ صرف’’فقہ الحدیث‘‘ہے

161

امام صاحب کی خداداد فقاہت اصلاحی صاحب جیسے لوگوں کےلئے سوہان روح ہے

162

12۔محدثین ،شارحین اورراویان حدیث پراعتراضات

163

قرآن کی عظمت وصداقت کےمنکرین کارویہ

167

حضرات شیعہ کانظریہ حفاظت قرآن اوراصلاحی صاحب کانظریہ حدیث،اصل میں دونوں ایک ہیں

169

اصلاحی تفسیر کی بنیادکون سا’’نظم‘‘ہے؟ایک اہم سوال

170

اگراحادیث غیر محفوظ ہیں توقرآن بھی غیر محفوظ قرارپاتاہے

170

’’ستیارتھ پرکاش میں قرآن کریم پراعتراضات کی ایک جھلک

171

13۔صحیح بخاری مرتب کتاب نہیں ہے

174

14۔امام زہری طعن وتشنیع کےخصوصی ہدف

175

امام زہری کےخلاف اصلاحی صاحب کے ژاژخائی یاگل افشانیاں

177

خبرواحد کاہوا،دراصل انکارحدیث کاایک بڑاحربہ ہے

179

امام زہری کےبارے میں اصلاحی صاحب کی مزید لن ترانیاں

180

’’خلاف قرآن ‘‘کانظریہ

185

فہم قرآن میں اختلاف کی ایک قابل تقلید مثال

185

منکرین حدیث کارویہ

188

ایک مثال

189

کیاامام زہری رافضی تھے؟

190

امام زہری کے خلاف مزید’’گل افشانیاں‘‘

191

امام زہری کی عظمت کردارکی دومثالیں

191

امام زہری ،اصلاحی صاحب کی عقابی نظر میں

193

اوراج کامطلب

195

ابن شہاب کے ساتھ امام بخاری پربھی رگڑا

195

واقعہ افک کی روایت میں امام زہری پراتہامات کی بارش

197

روایات افک کےبارے میں مذکورہ اتہامات وہفوات کی حقیقت

198

اصلاحی صاحب کادوسراافتراء

202

تیسرا اورچوتھا افتراء

203

امام زہری پرمزید گولہ باری

208

عہد نبوت میں جمع قرآن کی کیفیت

214

عہد صدیقی میں جمع قرآن

216

حفاظت کاوعدہ الہی حدیث کو بھی مستلزم ہے

219

اصلاحی صاحب کااعتراف حقیقت اورچند سوالات

224

واقعہ افک کوزہری کاگھڑاہواواقعہ باورکرانےکی سعی مذموم

226

امام زہری کی شخصیت ،کیاامام زہری شیعہ یاان کے ایجنٹ تھے؟

229

امام زہری کی بابت آئمہ اعلام کی آراء

230

اسانید حدیث میں امام زہری کامقام

231

امام زہری کے اساتذہ وتلامذہ

232

شیعہ مصنفین کی تردید اورنفی

232

صحیحین میں شیعیت سے متہم راویوں کی تعداد

232

15۔احادیث کو ظنی اورخبرآحادقراردےکرردکرنا

235

احادیث آحاد اوردین میں ان کی اہمیت

236

خبرآحاد کی ظنیت کاتصور،یونان کےبےدین حکماءکی ایجادہے

236

امام ابن تیمیہ رحمہ اللہ کی صراحتیں

237

خلاصہ مباحث

245

کیااحادیث ،ظنی یعنی مشکوک ہیں؟اصلاحی صاحب کے مغالطات وشبہات کاجائزہ

246

تبصرہ برتضادات اصلاحی

248

قرآن کریم پرظلم عظیم

249

حدیث قرآن پرحاکم ہے،کامطلب

251

حدیث کے دشمن اورا سکا بیگانہ کون ہیں اور’’اپنے ‘‘کون؟

254

اگر احادیث قرآن ہی سے ماخوذہیں تووہ محفوظ اورحجت کیوں نہیں؟

255

صحیح احادیث کی صحت کامعیار کیاہے؟وضاحت فرمائی جائے

256

خبرآحادکےبغیر چارہ نہیں،اصلاحی صاحب کااعتراف ،یاایک بڑاتضاد

258

خلاصہ بحث

260

پہلا سہارا،یاانکارحدیث کاپہلا چوردروازہ

261

دوسرا سہارا،یاانکار حدیث کادوسرا چوردروازہ

263

حد رجم کی احادیث اوردیگر صحیح احادیث قرآن کےکس طرح خلاف ہیں؟

263

احادیث کےخلاف قرآن ہونے کےدعوے کی بنیاد،ایک بے بنیادشہبے پرہے

264

خودساختہ نظریات کے حامل فن کار،قرآن ،حدیث،اسلام اورامت پرظلم کررہےہیں

266

’’خلاف قرآن ‘‘کے خوش نماعنوان سے احادیث کاردہرگمراہ فرقے کاشیوہ رہاہے

268

اصلاحی صاحب کا دوسرا بڑاتضاد

272

16۔تفسیر قرآن میں حدیث کے بجائے لغت سے استدلال

275

اصلاحی صاحب کارویہ ،منکرین حدیث ہی کی ہم نوائی

277

اصلاحی صاحب کے منکرحدیث ہونے کےسولہ دلائل اوردیگر مباحث کاخلاصہ

279

متفقِ علیہ احادیث جو اصلاحی ’’درایت‘‘کی رُو سے مردود قرار پائی ہیں

285

1۔حد رجم کی متفق علیہ اورمتواترروایات کاانکار

285

2۔رہن(گروی رکھنے)کی روایات کاانکار

286

3۔مہر نبوت والی حدیث کاانکار

290

4۔5۔عذاب قبرکاانکاراوردوشاخیں گاڑنےوالی حدیث کاانکار

290

6۔حدیث قرطاس کاانکار

292

7۔انگلیوں سے پانی نکلنے کے معجزے کو برکت سے تعبیر کرنا،نیز اس کی روایت میں تردید

293

8۔حدیث شفاعت کاانکار

296

9۔جہنم سے اہل ایمان کے خروج کاانکار

296

10۔کجھوروں میں برکت والے معجزے کاانکار

298

11۔ایک اورمعجزےکی معجزانہ حیثیت کاانکار

299

12۔مدینہ،مکّے کی طرح حرم نہیں ہے

300

13۔سیدہ عائشہ رضی اللہ عنہا کی کم سنی کاانکار

301

14۔غارمیں پناہ لینے اوراپنے اپنے عمل کے واسطے سے دعا کرنے والوں کاواقعہ

301

15۔16۔دوآیات کی وضاحت میں وارددواحادیث میں اشکال

302

17۔بکریاں چرانے والی حدیث کاانکار

302

18۔دعائے استسقاءکےلئے سیدنا عباس رضی اللہ عنہما کاطلب کرنا

302

دعااوروسیلے کے دوناجائز طریقے

304

19۔حدیث:’’لایقتل مسلم بکافر‘‘کاانکار

304

20۔عزل کے جواز پرناگواری کااظہار

305

21۔مسئلہ غلامی کے امکان پرمقابلے کااعلان

306

22۔فجرکے بعد بھی نوافل کےلئے جائز وقت ہے

307

23۔سیدنا موسی علیہ السلام کی ایک خصوصی فضیلت پرمبنی حدیث کاانکار

307

24۔’’انزل القرآن علی سبعۃ احرف‘‘کاانکار

308

25۔حضرت جریج والی حدیث جھوٹی ہے

308

26۔اہل کتاب کی عورت سے مسلمان کانکاح،صرف دارالسلام میں جائز ہے

308

27۔سیدنا ابراہیم اورسیدہ سارہ کاواقعہ

309

28۔ناشکری کی وجہ سے عورتوں کی اکثریت کے جہنم میں جانے والی حدیث کاانکار

311

معتزلہ کی ہم نوائی

311

مرجئہ اورمعتزلہ کے مقابلے میں اہل سنت کاموقف

312

29۔صرف لاالہ الا اللہ کے اقرار پرشفاعت کے استحقاق کاانکار

313

ایک حدیث ،اصلاحی صاحب کی اپنی وضاحت کی روشنی میں

314

30۔گھوڑے ،عورت اورگھر کی نحوست کامسئلہ

316

حصہ دوم:تفسیر’’تدبرقرآن ‘‘کاتحقیقی جائزہ

319

’’تدبرقرآن‘‘کے تفسیری اصولوں کاجائزہ

321

تعلیان اوردوسرے مفسرین کی تنقیص

323

نظم قرآن کامسئلہ اوراحادیث سے بے اعتنائی

325

نظم قرآن کے بارے میں امام شوکانی رحمہ اللہ کاموقف

328

’’نظم قرآن ‘‘سے خصوصی اعتنانہ کرنے کامطلب

335

’’نظم ‘‘کے خوش کن عنوان سے،احادیث سے اعراض وگریز کاایمان کُش رویہ

336

’’تدبرقرآن‘‘کاسب سے بڑاامتیاز ،احادیث سے گریز یاانکار

336

قدیم آسمانی صحیفے ،تدبرقرآن کااہم ماخذ

340

’’تدبر قرآن ‘‘کاماخذاول،کلام عرب

342

اصلاحی صاحب کاکلام عرب پرزوراوراس میں ممارست کادعوی

344

ایک دوسری مثال۔لفظ ’’تقتیل‘‘کامفہوم ومطلب

345

فراہی گروہ کانظریہ رجم

347

فراہی نظریہ رجم پرہمارے چند سوالات

347

کیاجناب ماعزاورغامدیہ سزائے محاربہ کے مصداق ہوسکتے ہیں؟

349

ایک اورکذب صریح یاعظیم مغالطہ

352

لفظ’’تقتیل‘‘کامفہوم

353

ایک اوردلچسپ لطیفہ

354

شیخ ناصرالدین رحمہ اللہ کی تقریر کے چند اہم اقتباسات

359

فکرجدید یافتنہ نو

360

تبیین قرآن اورنبی اکرم صلی اللہ علیہ وسلم

360

ووحی غیر متلو(احادیث)کے بغیر وضاحت قرآن؟

361

سقراط کے افکار؟

362

تفسیر قرآن بالقرآن کی حقیقت

362

ہماری گزارش

363

’’فقد صغت قلوبکما‘‘کی صحیح اورمسلمہ تفسیر

364

اردوتراجم وتفاسیر

367

تفسیر بیان القرآن ۔مولاناتھانوی

368

تفسیر معارف القرآن۔ازمفتی محمد شفیع مرحوم

368

تفسیر احسن البیان ولفظی ترجمہ معانی القرآن الکریم۔کلاہماازحافظ صلاح الدین یوسف

368

مولانا احمد دہلوی (تفسیر کشف الرحمن)

368

فقد صغت قلوبکما‘‘ان آیات میں خطاب کن دوازواج مطہرات سے ہے؟

370

فقد صغت قلوبکما کی خانہ ساز تفسیر

371

اصلاحی صاحب کاایک بہت بڑاتضاد

375

کیااصلاحی صاحب کی وضاحتیں ،ان کی عظمت کے خلاف نہیں؟

375

سخت لغزش کامرتکب کون،مفسرین امت یافراہی گروہ؟

376

صغو‘‘کامفہوم ومطلب

377

مفسرین کی تیسری غلطی؟

380

انکارحدیث کےنتیجے میں پیداہونےوالے لطیفے یابوالعجیان

381

صحیح روایات سے گریزاوربے سروپاروایات سے کردارکشی

383

خلافت شیخین والی بات ،کیاواقعی بے سروپاہے؟

384

ایک اورنہایت دلچسپ لطیفہ یادعوائے’’نظم قرآن‘‘کی حقیقت

385

اصلاحی یافراہی اصول تفسیر سے مقصود،یاان کامآل ،حدیث کاانکار ہے

386

خلاصہ بحث

388

تفسیر تدبر قرآن میں انکارحدیث کے چنداہم مقامات

389

حدیث سے اعراض کی وجہ سے دوبڑی غلطیوں کاارتکاب

391

حلالہ مروجہ ملعونہ کاجواز

391

’’حتی تنکح‘‘کی تفسیر میں حدیث نبوی سے اختلاف

394

اصلاحی صاحب کی جسارت

395

عربی لغات سے حدیث کی تائید

397

’’تنکح ‘‘کالفظ بھی وطی پردلالت کرتاہے

398

ایک اوربلادلیل دعوی

399

سورۃ بقرہ کی آیت :232کی تفسیر میں حدیث سے اعراض

401

حدیث رضاعت سے گریز

403

صلوۃ الخوف میں حدیث سے گریز

404

’’والتی یاتین الفاحشۃ من نسائکم ‘‘کی تفسیر میں حدیث سے گریز بلکہ انکار

404

نزول مسیح کی متواترروایات کاانکار

405

ایک اوردلچسپ تضاد،رفع آسمانی کابھی انکار

409

’’ویسئلونک عن الروح‘‘کی غلط تفسیر

410

’’ماکان لنبی ان یکون لہ اسری‘‘کی تفسیر میں حدیث کےبرعکس غلط تفسیر

412

حالت اقامت میں گروی(رہن)کاانکار

417

مسئلہ رضاعت میں حدیث سے گریز

420

’’واعدولہم مااستطعتم من قوۃ‘‘کی تفسیر میں حدیث اورنظم قرآن سے اعراض

423

’’للذین احسنوالحسنی وزیادۃ‘‘کی تفسیر میں حدیث سے گریز

425

معجزہ اسراءومعراج کاانکار

426

سیدنا عبداللہ بن عباس رضی اللہ عنہما کی وضاحت

431

مقام محمود کاانکار

432

تحریف معنوی بھی اوراجماعی ومسلمہ تفسیر سے انحراف بھی

434

سیدنا موسی اورسیدنا خضر علیہماالسلام سے متعلق علیہ روایت کاانکار

435

یاجوج وماجوج سے متعلقہ صحیح احادیث کے بیان سے گریز

436

زیربحث آیت کی تفسیر میں وارداحادیث

444

ایک ضروری وضاحت

446

’’اخرجنا لہم دابۃ من الارض‘‘کی تفسیر میں احادیث کاانکار

447

حدرجم کی متفق علیہ اورمتواتر روایات کاانکار

451

مولانا مین اصلاحی صاحب کانظریہ رجم

452

رجم کی احادیث تقریبا تین درجن صحابہ رضی اللہ عنہم سے مروی ہیں

458

احادیث کےبارے میں مولانا اصلاحی صاحب کاتضاد

459

آیت ’’الشیخ والشیخۃ.....ز

462

ایک صحابی رضی اللہ عنہ کی شان میں گستاخی

466

سیدنا ماعز رضی اللہ عنہ کے حسن کرداراورصالحیت کے واضح دلائل

468

تاویل فاسد اورتفسیر بالرائے

484

مخلصانہ مشورہ

484

صحابہ کرام رضی اللہ عنہم کااجماع بلکہ آئمہ کااتفاق بھی دین میں حجت ہے،مولانا اصلاحی کاسابقہ نظریہ

485

سیدنا سلیمان علیہ السلام کی آزمائش اوران کے تخت پرجسد؟

487

سیدنا سلیمان علیہ السلام کی بے مثال بادشاہت کی دعاکی عجیب وغریب تاویل

489

غزوہ احزاب سے متعلق صحیح روایات کاانکار

495

’’نظم قرآن‘‘کے دعوے داروں کیطرف سے ’’بے نظمی‘‘کاارتکاب کیوں؟

498

آیات تخییر کی تفسیر میں احادیث سے گریز

499

سورۃ تحریم کی آیات کی من گھڑت تاویلات اوراحادیث کاانکار

504

سورۃ الاحزاب کی آیات 36۔39کے شان نزول کی روایات کاانکار

504

’’وخذبیدک ضغثا فاضرب بہ ‘‘کی عجیب وغریب تفسیر

507

آیت ’’دخان‘‘کی تفسیر میں احادیث کاانکار

509

سورۃ نجم کی تفسیر میں احادیث سے گریزواعراض

511

بالآخرمان گئے(بہ سلسلہ معراج)

519

سورۃممتحنہ کےشان نزول کی روایت کاانکار

520

سورۃتحریم کی ابتدائی آیات کےشان کےنزول کی روایات کاانکار

522

کشف ساق والی احادیث کاانکار

522

سورۃ قیامت کی آیت’’الی ربہا ناظرو‘‘میں معنوی تحریف اوراحادیث کاانکار

523

اصحاب الاخدودسے متعلق حدیث کاانکار

524

سورۃ الفیل کی متفقہ اورمؤیدبالحدیث تفسیر سےاعراض

526

بیت اللہ پرابرہہ کی چڑھائی کاایک اورپس منظر

527

فراہی گروہ کی تفسیر

530

فراہی گروہ کی گمراہ کن تفسیرکا’’نسب نامہ‘‘

534

رمئ جمرات کاپس منظرکیاہے؟

535

کیارمئ جمرات ،سیدنااسماعیل علیہ السلام کے واقعہ ذبح کی یارگار ہے؟

536

رمئ جمرات سیدنا ابرہیم علیہ السلام کومناسک حج کی تعلیم دینے کی یادگارہے

537

سورۃ الکوثر کی من گھڑت تفسیر

538

فراہی واصلاحی تفسیر

541

عذاب قبرکاانکار

542

عذاب قبر کے اثبات میں امام بخاری کےابواب

545

آیات قرآنیہ سے استدلال کی وضاحت

546

قبرمیں سوال وجواب کی بابت ترددکااظہار

549

قبرکی آزمائش کیاہے؟

550

المسیح الدجال کااستہزااورانکار

550

نزول مسیح یاآمدثانی کاانکار

552

نزول مسیح کاانکار،مرزائیت کی بنیادہے

554

معجزات قرآنی کاانکار

554

انفلاق بحرکاانکار

555

کوہ طورکوسروں پرلٹکانےکاانکار

557

بندربنائےجانےکےعذاب کاانکار

558

سیدہ مریم علیہاالسلام کی گرامت کاانکار

558

پیراہنِ یوسف کی معجزانہ حیثیت کاانکار

559

سیدہ حواآدم کی پسلی سے تخلیق کاانکار

561

کیا’’منہا‘‘کامطلب من’’جنسہا‘‘ہوسکتاہے؟

563

’’النالہ الحدید‘‘کی معجزانہ حیثیت کاانکار

564

سلیمان علیہ السلام کےلئے ہواکی تسخیر کاانکار

565

ہواکی ’’تسخیر‘‘کامطلب

566

اصلاحی تفسیر

567

’’نظم ‘‘کےدعوےکی حقیقت

568

تانبےکےچشموں کامعجزہ

570

تسخیر جنات کامعجزہ

570

اصلاحی صاحب کی تفسی،تضادات ہی تضادات

572

دوسراتضاد

573

آیت کاصحیح ترجمہ ومفہوم

574

سیدناسلیمان علیہ السلام کی بابت تین اورقرآنی حقائق کاانکار

575

سیدناایوب علیہ السلام کی معجزانہ شفایابی کاانکار

576

نبی صلی اللہ علیہ وسلم پرجادوکی متفق علیہ احادیث کاانکار

577

اتنی بڑی بڑی گمراہیوں کےباوجودعلم وفضل کایہ شہرہ کیوں؟

578

تفسیرتدبرقرآن کےبارے میں حسن طن کےچندبڑے اسباب

578

اصلاحی صاحب کےتضادات

581

اصلاحی صاحب کےتضادات ایک آئینہ حقیقت نما

582

رفع آسمانی کااثبات

583

مذکورہ عقیدےکےدوسرےحصے(آسمان سے نزول)کاانکار

583

حلقہ ارادت سے چند سوال

584

’’وان من اہل الکتب الا لیومنن بہ قبل موتہ‘‘کی تفسیر میں حدیث سے گریز

586

دوسری رائیں

587

حدیث کی جحیت واہمیت کااقراربھی اوراس کاانکاربھی

589

دوسرارخ،حدیث کی حجیت کااعتراف

590

صحابہ کااجماع حجت ہے

594

ہماراسوال

595

آئمہ اربعہ کااتفاق بھی دین میں حجت ہے

595

کتاب وسنت کی تعبیر میں سلف صالحین کی پیروی ؟

595

روایت بالمعنی کےبارے میں سخت متضادرویہ

596

محدثین کی خدمات کااعتراف بھی اورانکاربھی

597

تورات کےبارے میں قول وعمل کاتضاد

598

تورات کےبارے میں اصلاحی صاحب کی وضاحتوں کاخلاصہ

599

احادیث کےبارے میں اصلاحی موقف اورتورات کےبارے میں دوسرا موقف

601

تضادات ہی تضادات

602

سب سے بڑے ظالم اورڈاکو

603

حدیثِ دیگراں

604

فکرفراہی اورامین احسن اصلاحی

605

تدبرقرآن جلداول مطالعہ

605

تفسیر سورۃ الفاتحہ

621

تفسیر سورۃبقرہ

622

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 52139
  • اس ہفتے کے قارئین 239215
  • اس ماہ کے قارئین 813262
  • کل قارئین110134700
  • کل کتب8838

موضوعاتی فہرست