#7406.01

مصنف : اعجاز احمد

مشاہدات : 611

محمد رسول اللہ صدارتی ایوارڈ یافتہ جلد دوم

  • صفحات: 756
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 30240 (PKR)
(پیر 14 اکتوبر 2024ء) ناشر : تھنک سوفٹ پبلیکیشنز فیصل ٹاؤن لاہور

اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ محمد رسول اللہﷺ ‘‘ محترم جناب اعجاز احمد صاحب کی رسول اللہ ﷺ کی زندگی پر آسان زبان میں لکھی گئی وہ کتاب ہے کہ جس پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے ۔جلد اول مکی دور اور جلد دوم مدنی دور کے متعلق ہے ۔فاضل مصنف نے یہ کتاب دلچسپ اور البیلے اُسلوب میں لکھنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے حکایاتی اور مکالماتی انداز اختیار کیا ہے ۔زبان بہت سادہ اور عام فہم ہے ۔ کوئی بھی شخص چاہے اس کی ذہنی سطح جو بھی ہو اس سے بخوبی استفادہ کر سکتا ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

انتساب

 

11

حضور میری تو ساری بہار آپ سے ہے

 

13

یہ عطائے حب رسول ہے

 

18

لوح و قلم تیرے ہیں

 

20

ایک انمول تحفہ

 

22

کمال جنگی مہارت

 

23

رسول اللہ کی جنگیں

 

25

ایک خوبصورت اضافہ

 

27

رتی برابر مبالغہ نہیں

 

29

چند اصطلاحات

 

31

میں تمہارے درمیان ایک عمر گزار چکا ہوں

 

55

ہجرت مدینہ منورہ

 

69

مدینہ منورہ کے ابتدائی سال

 

126

جنگ بدر

 

228

بدر کے بعد کا زمانہ

 

361

جنگ احد

 

400

جنگ بنی نضیر

 

552

منافقین کا کردار

 

591

جنگ احزاب ( خندق)

 

634

جنگ بنی قریظہ

 

694

نقشہ جات

 

747

جنگ ایک نظر میں

 

759

اس کتاب کی دیگر جلدیں

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 84109
  • اس ہفتے کے قارئین 117937
  • اس ماہ کے قارئین 1734664
  • کل قارئین111056102
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست