اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے اللہ تعالیٰ کے بعد حضرت محمد ﷺ ہی ،وہ کامل ترین ہستی ہیں جن کی زندگی اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل رہنمائی کا پورا سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ کی شخصیت قیامت تک آنے والے انسانوں کے لیے بہترین نمونہ ہے ۔ گزشتہ چودہ صدیوں میں اس ہادئ کامل ﷺ کی سیرت و صورت پر ہزاروں کتابیں اور لاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اور کئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کے لیے معرض وجود میں آئے ۔اور پورے عالمِ اسلام میں سیرت النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینارز کا انعقاد کیا جاتا ہے جس میں مختلف اہل علم اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری و ساری ہے ۔ زیر نظر کتاب ’’ محمد رسول اللہﷺ ‘‘ محترم جناب اعجاز احمد صاحب کی رسول اللہ ﷺ کی زندگی پر آسان زبان میں لکھی گئی وہ کتاب ہے کہ جس پر انہیں صدارتی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔یہ کتاب دو جلدوں پر مشتمل ہے ۔جلد اول مکی دور اور جلد دوم مدنی دور کے متعلق ہے ۔فاضل مصنف نے یہ کتاب دلچسپ اور البیلے اُسلوب میں لکھنے کی کوشش کی ہے۔انہوں نے حکایاتی اور مکالماتی انداز اختیار کیا ہے ۔زبان بہت سادہ اور عام فہم ہے ۔ کوئی بھی شخص چاہے اس کی ذہنی سطح جو بھی ہو اس سے بخوبی استفادہ کر سکتا ہے۔ (م۔ا)
عناوین |
|
صفحہ نمبر |
انتساب |
|
7 |
عرض محبت |
|
9 |
یہ عطائے حب رسول ہے |
|
13 |
سیرت کا مسافر |
|
15 |
دلکش اسلوب |
|
18 |
محبت سے لکھی گئی سیرت النبی |
|
18 |
اہل علم کی رائے |
|
20 |
یہ کتاب مسلک سے بالاتر ہے |
|
22 |
نسبت رسول کی تلاش |
|
24 |
محمد رسول اللہ ایک اعلیٰ کاوش |
|
26 |
چند اصطلاحات |
|
28 |
عرب کی تہذیب |
|
46 |
عرب کی روایات |
|
58 |
ہمیں کیسے پتہ چلا |
|
67 |
قبل از ولادت |
|
71 |
بچپن |
|
194 |
جوانی |
|
256 |
اعلان نبوت |
|
335 |
مشکلات کا دور |
|
378 |
مشکل ترین دور |
|
523 |
سفر معراج |
|
586 |
ہجرت |
|
642 |