اصول تفسیر سے مراد وہ علوم ہیں جن کے ذریعے قرآن کی تشریح کی جاتی ہے۔ قرآن کلام الٰہی ہے جو رسول اللہ ﷺ پر نازل ہوا ۔ اللہ تعالیٰ نے نبی کریم ﷺ میں ایسی قابلیت پیدا کردی تھی کہ آپ منشاء الٰہی کو سمجھ جاتے تھے اور آپ کو وحی جلی اور وحی خفی کے ذریعہ سےاحکام سے آگاہ بھی کردیاجاتا تھا ۔جو سورت یاآیت نازل ہوتی آپ مسلمانوں کو اس کامطلب سمجھاتےدیتے تھے ۔اصول تفسیر و مناہج تفسیر سے متعلق اہل علم نے مستقل کتب تصنیف کی ہیں زیر نظر کتاب’’ مناہج المفسرین‘‘ ڈاکٹرسراج الاسلام حنیف کی تصنیف ہے انہوں نے یہ کتاب عبد الولی خان یونیورسٹی کے ایم اے کے طلباء کی بنیادی علمی ضرورتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے ترتیب دی ہے ۔یہ کتاب سات فصلوں پر مشتمل ہے۔فضل اول تفسیر کے لغوی اور اصطلاحی معنی ، فصل دوم :تفسیر کی قسمیں ، فصل سوم:تفسیر بالرأی،فصل چہارم: تفسیر فقہی، فصل پنجم تفسیر باالاشارۃ،فصل ششم: اردو زبان میں چند مشہور تفاسیر،فصل ہفتم پشتو زبان میں چند مشہور تفاسیر سے متعلق ہے ۔(م ۔ا)
عناوین |
صفحہ نمبر |
مقدمہ |
13 |
مفسرین کے مناہج |
14 |
تفسیر کے لغوی اور اصطلاحی معنی |
16 |
تفسیر کا اصطلاحی مفہوم |
17 |
تفسیر کا ارتقاء |
25 |
تفسیر عہدرسالت میں |
25 |
تفسیر عہد صحابہ کرام میں |
25 |
مکہ مکرمہ کا مدرسہ تفسیر |
50 |
مدینہ منورہ کا مدرسہ تفسیر |
59 |
کوفہ کا مدرسہ تفسیر |
62 |
تفسیر کی قسمیں |
68 |
تفسیر بالماثور |
68 |
تفسیر بالماثور پر مشتمل تفاسیر اور ان کے مناہج |
94 |
قرآن مجید کی تفسیر قرآن مجید سے |
128 |
تفسیر بالرای |
169 |
مشہور کتب التفسیر بالرای المحمود |
180 |
تفسیر بالرای المذموم |
203 |
تفسیر فقہی |
214 |
فقہائے احناف |
223 |
فقہائے شافعیہ |
237 |
فقہائے مالکیہ |
241 |
تفسیر بالاشارۃ |
257 |
اردو زبان میں چند مشہور تفاسیر |
282 |
مولانا اصلاحی کے تفردات |
393 |
علمی فہارس |
431 |