#6236

مصنف : ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن الاعظمی

مشاہدات : 7237

کتاب الادب العالی( اسلامی آداب و اخلاق کا مجموعہ)

  • صفحات: 464
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 16240 (PKR)
(بدھ 18 نومبر 2020ء) ناشر : ادارہ تحقیقات اسلامی جامعۃ دار السلام عمر آباد

ڈاکٹر محمد ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ  (1943ء-2020ء) ہندوستانی نژاد سعودی عالم، متعدد کتابوں کے مصنف مشہور عالم دین اورعصر حاضر  کے نامور محدث تھے۔ڈاکٹر ضیاء الرحمٰن اعظمی 1943ء میں اعظم گڑھ کے ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہوئے۔ ان کا نام بانکے رام رکھا گیا تھا۔ لیکن اللہ تعالیٰ نے جس شخص کو اپنی ہدایت کے لیے منتخب کرلیا تھا، اس کی تربیت کا اہتمام بھی اسی شان سے کیا۔ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی نے اپنے کئی انٹرویوز میں بتایا کہ کس طرح وہ ایک ہندو گھرانے میں پیدا ہونے کے باوجود دین اسلام کی طرف راغب ہوئے۔دینی  تعلیم کے حصول کےلیے دارالسلام عمرآباد میں داخل ہوئے  وہاں سے فارغ ہونے کے بعد مزید تعلیم کے لیے جامعہ اسلامیہ مدینہ منورہ میں بآسانی مل گیا۔ چارسال  جامعہ اسلامیہ میں تعلیم حاصل کرنے کے بعدجامعۃ الملک عبدالعزیز، مکہ مکرمہ میں ایم اے میں داخلہ لیا۔ ایم اے’’ابوہریرۃ فی ضوء مرویاتہ وفی جمال شواہدہ وانفرادہ‘‘  کے عنوان سے تحقیقی مقالہ پیش  کیا۔اس کےبعد رابطہ عالم اسلامی، مکہ مکرمہ سے منسلک ہو گئے، رابطہ میں رہتے ہوئے بھی آپ نے اپنی تعلیم جاری رکھی۔ جامعہ ازہر (مصر) سے پی ایچ ڈی کی ہے۔ پی ایچ ڈی کے تحقیقی مقالہ میں  ابن  الطلاع المالکی  کی کتاب ’’اقضیۃ رسول اللّٰہ صلی اللّٰہ علیہ وسلم‘‘۔پر تحقیق وتعلیق  کا  کام کیا ۔ان کا  پی ایچ ڈی  کایہ تحقیقی مقالہ 1978ء  میں پہلی بار  کتابی صورت میں مصر سے شائع ہوا۔ڈاکٹر صاحب کا سب سے عظیم کارنامہ  ان کی تالیفِ ’الجامع الکامل في الحدیث الصحیح الشامل‘ ہے۔ اس میں تمام صحیح احادیث کو مختلف کتبِ احادیث ، مثلاً مؤطات ، مصنفات ، مسانید ، جوامع ، صحاح ، سنن ، معاجم ، مستخرجات ، أجزاء اور أمالی سے جمع کیا گیا ہے ۔ ہر حدیث کی تخریج کے بعد اس کے صحیح اور حسن کا درجہ بھی بیان کردیا گیا ہے ۔قارئین کی سہولت کے لیے اس کتاب کو فقہی ابواب پر مرتب کیا گیا ہے ۔ اس کا پہلا ایڈیشن دار السلام سعودی عرب سے 2016 میں 12 جلدوں میں شائع ہوا تھا ۔ دوسرا ایڈیشن 2019 میں دار ابن بشیر ، پاکستان سے 19 جلدوں میں طبع ہوا ہے ۔ ڈاکٹر اعظمی رحمہ اللہ اس عظیم الشان کتاب کےعلاوہ   بھی   ایک درجن سے زائد علمی وتحقیقی کتب کےمصنف ہیں۔موصوف  کی بعض کتابیں سعودی عرب کی جامعات کے اعلیٰ درجوں کے کورس کا حصہ ہیں جس میں سر فہرست ’’دراسات فی الیہودیہ والمسیحیہ وادیان الہند‘‘ قابل ذکر ہے۔ زیر نظر کتاب ’’ اسلامی آداب واخلاق کا مجموعہ ‘‘ ڈاکٹر ضیاء الرحمن  مرحوم کی عربی تصنیف ’’ الادب العالی‘‘ کا اردو ترجمہ ہے۔یہ کتاب دراصل ’’الجامع الکامل‘‘ سے انتخاب ہے، جو آدابِ زندگی کے تمام شعبوں پر محیط ہے۔اس مجموعے میں مؤلف نے اسلامی اخلاق وآداب کے  مختلف ابواب کےتحت بارہ صد احادیث کا انتخاب پیش کیا ہے۔اگر  ایک مسلمان اپنی زندگی میں ان آداب کا لحاظ رکھے تو وہ اسلام کا چلتا پھرتا نمونہ بن سکتا ہے۔ اللہ تعالیٰ ڈاکٹر ضیاء الرحمن اعظمی رحمہ اللہ  کی   تحقیقی وتصنیفی،تبلیغی وتدریسی جہود کو قبول فرمائے اور  انہیں  جنت الفردوس  میں اعلیٰ وارفع مقا م عطا فرمائے  ۔آمین (م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

حف مسرت مولانا کاکا سعید احمد عمری

20

عرض مترجم

22

مکارم اخلاق

24

حسن اخلاق

24

لوگوں میں سب سے بہتر حسن اخلاق کے حاملین ہیں

25

سچائی کی فضیلت اور جھوٹ کی مذمت

28

نرمی کی فضیلت

29

درگزرکرنا مستحب ہے

31

بے شک اسلام یکسوئی والا آسان مذہب ہے

32

شرم و حیا

32

طلب علم میں کوئی حیا نہیں

36

ہر نیکی صدقہ ہے

36

کسی کو عطیہ دینا اور راہ بھٹکے ہوئے کو راستہ دکھانا

38

ملاقات کے وقت مسکراتے چہرے سے ملنا مستحب ہے

38

ہنسنا اور مسکرانا

39

جودو کرم اور سخاوت

42

کسی کے حسن سلوک پر اس کا شکریہ ادا کیا جائے

44

بردباری سنجیدگی اور سوچ سمجھ کر قدم اٹھانا

45

لوگوں کے درمیان اصلاح

46

لوگوں کے ساتھ اچھے انداز میں پیش آنا

48

عاجزی و انکساری

49

رحم دلی

50

جانوروں کے ساتھ رحم دلی

53

چھوٹوں کے ساتھ رحم دلی

54

گفتگو میں بڑوں کی تعظیم ہونی چاہیے

55

صاحب فضیلت لوگوں کی لغرشوں سے درگزر کرنا

56

بڑون کے لیے اور صاحب فضیلت کے لیے احتراما کھڑا ہونا

57

اپنے آپ کو شر سے روکنا بھی صدقہ ہے

59

اپنے گھر والوں کا ہاتھ بٹانا بھی حسن اخلاق ہے

61

عیوب کو چھپانے کی فضیلت

63

غصہ کو پی جانے کی فضیلت

66

مشورہ کی اہمیت

66

نفس پرستوں سے دوری اور ان سے نفرت

74

اہل ایمان کی روحوں کا ملاپ

74

جب کوئی کسی سے محبت کرے تو اس کو بتائیے

76

مریض کی عیادت کرنے والے کی فضیلت

79

روحیں فوج در فوج ہوتی ہیں

81

حس و نسب

83

خادم کے ساتھ معافی کا معاملہ زیادہ کرنا چاہیے

85

اپنے غلام پر زنا کی تہمت لگانے سے ڈرنا چاہیے

87

خادم کے ساتھ حسن سلوک کی عمدہ مثال

90

گھر میں کوڑا لٹکانے کا بیان

91

حسن سلوک اور صلہ رحمی

92

نیکی اور بدی کی تفسیر

92

والدین کے حق کی اہمیت

95

والدین کی نافرمانی کبیرہ گناہ ہے

101

خالہ کے ساتھ حسن سلوک

104

صلہ رحمی سے رزق میں کشادگی ہوتی ہے

108

قطع رحمی کرنے والا گناہ گار ہو گا

111

لڑکیوں سے نفرت کی ممانعت

114

بچی کو اپنے ساتھ کھیلنے دے

117

مسلمانوں کی صفات اور ان کے آپسی حقوق

118

اہل ایمان کی دوستی

118

خیر خواہی

122

بھائی چارہ اور معاہدہ

122

تلوار نیام بند کر دینا چاہیے

128

مسلمان کے عیوب کو چھپنانے کی فضیلت

129

مومن اپنے شیطان پر غالب آتا ہے

131

چھینک کا جواب کیسے دیا جائے

132

یتیموں بیواؤں مسکینوں کمزوروں اور ضرورت مندوں کا بیان

137

یتیم کی کفالت کرنے والے کی فضیلت

137

مسکینوں پر صدقہ کرنے کی فضیلت

138

بچوں کے ساتھ رحم دلی کا سلوک کرنا

139

پڑوسی کے حقوق اور پڑوس کے آداب

140

اجازت طلبی اور اسلام کے آداب

150

آنکھ کا زنا بدنگاہی ہے

151

اجازت طلبی کا طریقہ

154

سلام کی شروعات

162

سلام کو عام کرنے کا حکم

164

سوار پیدل چلنے والے کو سلام کرے

167

بچوں کو سلام کرنے کا بیان

168

سلام کا جواب کیسے دیا جائے

171

سلام کرنے میں بخلی کرنا

175

مصافحہ اور معانقہ

183

بچوں کو بوسہ دینا

187

اٹھنے بیٹھنے اور مجلس کے آداب

192

کھانے پینے کے آداب

199

دائیں ہاتھ سے کھانا اور پینا  چاہیے

201

بلا عذر بائیں ہاتھ سے کھانے کی کراہت

201

کھانے کے لیے بیٹھنے کا طریقہ

205

ٹیک لگا کر کھانا

206

حصول برکت کے لیے انگلیاں اور برتن چاٹنا

207

تین انگلیوں سے کھانے کا استحباب

208

کھانے کے لیے وضو کی ضرورت نہیں

209

کھانے پر عیب نہ لگایا جائے

210

شکم سیر ہو کر کھانے کا جواز

213

گرم کرم کھانے کی کراہت

221

گوشت کو چاقو سے کاٹنا

221

کھڑے ہو کر پینے کی ممانعت

224

ٹوٹے ہوئے پیالے میں پینے کی کراہت

230

منہ لگا کر پانی پینا

230

دودھ میں پانی ملا کر پینے کا بیان

234

ہڈی اور گوبر جنوں کی غذا ہے

238

سہولت ہو تو قیلولہ کرنا مستحب ہے

241

مہمان نوازی اور کھلانے پلانے کے آداب

242

مہمان کی خاطر تواضع

242

مہمان کا حق

246

کھانے کی دعوت قبول کرنا چاہیے

248

سب سے پہلے مہمان نوازی کس نے کی ؟

253

آٖدمی کو اپنے گھر میں کھانے پر بلانا

253

مہمان کی موجودگی میں غصہ اور رنج کا اظہار کرنا ناپسندیدہ ہے

256

پرہیز گار ہی کو کھانے کی دعوت دی جائے

258

کافر کی مہمان نوازی کا جواز

259

اپنے دوست کی ملاقات کے لیے صبح و شام جانے کی اجازت

261

لباس اور زینت کے آداب

262

کھڑے ہو کر جوتا پہننے کی ممانعت

262

ایک جوتا پہن کر چلنے کی ممانعت

263

بالوں میں کنگھی کرنے ان کو چھوڑنے اور ان کی اصلاح کا بیان

264

وفود اور ملاقاتیوں کے استقبال کے لیے سنورنا

265

نام کنیت اور لقب کا بیان

266

آداب گفتگو الفاظ اور خطوط نویسی کا بیان

286

رات اور دن کے آداب کا بیان

348

کھیل کود اور دیگر کوششوں کا بیان

353

راستے پر چلنے پھرنے اور سفر کے آداب

359

جانوروں کے ساتھ نرمی کا سلوک کرنا چاہیے

370

برے اخلاق کا بیان

392

نفاق اور منافقین کا بیان

447

 

 

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 80788
  • اس ہفتے کے قارئین 114616
  • اس ماہ کے قارئین 1731343
  • کل قارئین111052781
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست