#7332

مصنف : محمود الرشید حدوٹی

مشاہدات : 1324

ختم نبوت قرآن و سنت کی روشنی میں

(محمود الرشید حدوٹی)
  • صفحات: 50
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 2000 (PKR)
(جمعہ 26 جولائی 2024ء) ناشر : مکتبہ آب حیات، لاہور

مسلمانوں کے عقیدہ کے مطابق ختم نبوت سے مراد یہ ہے کہ حضور نبی اکرم ﷺ اللہ تعالیٰ کے آخری نبی اور آخری رسول ہیں۔ اللہ رب العزت نے آپ ﷺ کو اس جہاں میں بھیج کر بعثت انبیاء کا سلسلہ ختم فرما دیا ہے۔ اب آپ ﷺ کے بعد کوئی نبی مبعوث نہیں ہو گا۔ حضور نبی اکرم ﷺ کی ختم نبوت کا ذکر قرآن حکیم کی متعدد آیات میں نہایت ہی جامع انداز میں صراحت کے ساتھ کیا گیا ہے۔ ارشادِ خداوندی ہے: ما كَانَ مُحَمَّدٌ أَبَا أَحَدٍ مِّن رِّجَالِكُمْ وَلَكِن رَّسُولَ اللَّهِ وَخَاتَمَ النَّبِيِّينَ وَكَانَ اللَّهُ بِكُلِّ شَيْءٍ عَلِيمًا(الاحزاب، 33 : 40) ترجمہ:’’محمد ﷺ تمہارے مَردوں میں سے کسی کے باپ نہیں ہیں لیکن وہ اللہ کے رسول ہیں اور سب انبیاء کے آخر میں (سلسلۂِ نبوت ختم کرنے والے) ہیں، اور اللہ ہر چیز کا خوب علم رکھنے والا ہے۔‘‘ اس آیتِ کریمہ میں اللہ تعالیٰ نے نبی اکرم ﷺ کو خاتم النبیین کہہ کر یہ اعلان فرما دیا کہ آپ ﷺ ہی آخری نبی ہیں اور اب قیامت تک کسی کو اس منصب پر فائز نہیں کیا جائے گا۔ قرآن حکیم میں متعدد آیات ایسی ہیں جو عقيدہ ختم نبوت کی تائید و تصدیق کرتی ہیں۔ خود نبی اکرم ﷺ نے متعدد متواتر احادیث میں خاتم النبیین کا یہی معنیٰ متعین فرمایا ہے۔ یہی وہ عقیدہ جس پر قرون اولیٰ سے آج تک تمام امت اسلامیہ کا اجماع ہے ۔ زیر نظر کتاپچہ ’’ختم نبوت قرآن و سنت کی روشنی میں ‘‘مولانا محمود الرشید حدوٹی کی ماہنامہ صدائے جمعیت لاہور نومبر2017ء (اشاعت خاص ختم نبوت نمبر) میں شائع ہونے والی تحریر کی کتابی صورت ہے ۔اس میں انہوں نے قرآنی آیات ، احایث نبویہ ، تفاسیر قرآن اور شروحات حدیث کی روشنی میں مسئلہ ختم نبوت کی وضاحت کے علاوہ لفظ خاتم کی لغوی اور شرعی تحقیق پیش کی ہے ۔نیز صحابہ کرام کی روایات ،اکابرین امت کی آراء کی روشنی میں قصر قادیانیت پر ایک کاری ضرب لگائی ہے۔ (م۔ا)

عناوین

 

صفحہ نمبر

خطرناک سازش

 

5

ختم نبوت اور قرآن

 

8

مسلمانوں کا اجماعی عقیدہ

 

9

آیت ختم نبوت

 

10

مسئلہ ختم نبوت

 

14

نبوت عالی شان محل

 

15

ظلی اور بروزی نبی

 

17

ابد تک کوئی نبی نہیں آئے گا

 

18

ختم نبوت اور ارشادات رسالت مآب ﷺ

 

20

روایت حضرت علیؓ

 

28

روایت حضرت ابو امامہ البابلیؓ

 

29

روایت حضرت ابوذر غفاریؓ

 

30

روایت حضرت ابن عباسؓ

 

31

روایت حضرت حذیفہؓ

 

32

روایت حضرت زید بن حارثہ ؓ

 

33

روایت حضرت سہل بن سعد ؓ

 

34

حضرت ابن زمل کا خواب

 

35

روایت حضرت عمر بن خطابؓ

 

37

روایت حضرت حسان بن ثابتؓ

 

38

روایت حضرت نعمان بن بشیرؓ

 

39

روایت حضرت علی بن علی ہلالیؓ

 

39

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 47216
  • اس ہفتے کے قارئین 47216
  • اس ماہ کے قارئین 2119133
  • کل قارئین113726461
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست