#6570

مصنف : ہلال ہدایت سلفی

مشاہدات : 3736

جمعیتوں کا اتحاد

  • صفحات: 322
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 12880 (PKR)
(ہفتہ 18 دسمبر 2021ء) ناشر : مختار پیکیجنگ ممبئی

قرآن کریم کے متعدد مقامات پر صلح کی اہمیت و ضرورت، اس کی ترغیب اور خاندانی و معاشرتی نظام زندگی میں اس کے کردار پر روشنی ڈالی گئی ہے۔اور اسے’’خیر‘‘ سے تعبیر کیا گیا ہے، ایسے لوگوں کی مدح اور تعریف کی گئی ہے جو صلح پسندہوں،اللہ پاک  کو وہ قدم پسند بہت  ہیں جو مسلمانوں میں صلح اور باہمی تعلقات کی اصلاح کے لیے اٹھیں صلح کروانا ہمارے پیارے نبی ﷺکی سنت ہے، اللہ عزوجل نے قرآن کریم میں آپس میں صلح کروانے کا حکم دیتے  ہوئے ارشاد فرمایا ہے:إِنَّمَا الْمُؤْمِنُونَ إِخْوَةٌ فَأَصْلِحُوا بَيْنَ أَخَوَيْكُمْ ‘‘ (الحجرات) صلح کروانے  کی اہمیت وفضیلت سے متعلق نبی کریمﷺ کےبے شمار ارشادات ہیں جن میں سےایک یہ کہ  :’’سیدہ ام کلثوم بنت عقبہ رضی اللہ عنہا بیان کرتی ہیں کہ میں نے رسول اللہ ﷺ كو يہ فرماتے ہوئے سناکہ’’جو شخص لوگوں كے مابين صلح كرانے كے ليے خير كى بات كہے اور اچھى بات نقل كرے وہ جھوٹا نہيں ہے ‘‘(صحيح مسلم حديث : 2065 )۔صلح اور معاہدے کی تمام دفعات اور شرائط کا پاس ولحاظ نیک نیتی سے کرنا چاہیے ، ساتھ ہی ساتھ اللہ تعالیٰ سے عافیت کا سوال کرنا چاہیے ، رسول ﷺعفو و عافیت ہی کا سوال کرتے تھے۔ زیر نظر کتاب’’جمعیتوں کااتحاد‘‘  ہلال ہدایت سلفی  کی کاوش ہے فاضل مرتب نے اس کتاب میں مرکزی جمعیت  اہل حدیث ہند اور جمعیت اہل حدیث ہندکے مابین  کئی سالوں  کے شدید اختلاف کےبعد 24؍ فروری 2018ء  کو ہونے  والی صلح  اوراتحاد سے متعلق تاثرات ، رُودادِ صلح ،صلح نامہ  اور جو کچھ اس صلح سے متعلق اہل قلم نے لکھا ان کو دستاویز کی صورت میں  بڑی عرق ریزی اور جانفاشانی سے جمع کردیا ہے۔  شیخ شیر خان جمیل احمد عمری مدنی  کی کاوشیں لائق تحسین ہیں انہوں نے  بڑی محنت  سے لوجہ اللہ  دونوں جماعتوں کے  سربراہان شیخ صلاح الدین مقبول احمد مدنی اور شیخ اصغر علی امام مہدی کو ایک میز پر جمع کر کےصلح کا ہم فریضہ انجام دیا ہے۔(م۔ا)

عناوین

صفحہ نمبر

عرض مرتب

5

مقدمہ

9

صلح کا سب سے بڑا فائدہ

21

صلح کی روداد

22

صلح نامہ کی ریڈنگ، اس کی توثیق اور اس پر دستخط

41

مرکز میں ویڈیو پریس ریلیز کی ریکارڈنگ

47

قائدین کرام سے مؤدبانہ گزارش

47

دو جماعتوں کے اتحاد کی مشترکہ پریس ریلیز

51

صلح کا اعلان بُرہانی شیر خان جمیل احمد عمری (ثالث)

52

فضیلتہ الشیخ صلاح الدین مقبول احمد سلفی حفظہ اللہ کا بیان

53

فضیلتہ الشیخ اصغر علی امام مہدی السلفی  حفظہ اللہ کا بیان

54

متفرقات   ....ضمیمہ مرکزی مجلس شوریٰ کی خدمت میں چند مودبانہ گذارشات

57

صلح نامہ مابین مرکزی   جمعیت اہل حدیث ہند و جمعیت ہند( ٹرسٹ) بذریعہ شیخ شیر خان جمیل احمد عمری (ثالث) بتاریخ 24فروری 2018ء

73

مطابق 7/جمادی الآخری 1439 ء بروز ہفتہ بمقام دہلی

87

فریق اول جمعیت اہل حدیث ہند/ ٹرسٹ

90

فریق ثانی مرکزی جمعیت اہل حدیث ہند

90

مصالحت ایک خوش آئند اقدام

94

بعض مضامین

99

جماعت اہل حدیث کے دونوں دھڑوں میں اتحاد

100

جمیعت کا اتحاد ایک دانشمندانہ اقدام

107

محسن جماعت مولانا شیرخان جمیل احمد کی بصیرت

111

مثردہ جانفراء

115

اللہ کے شیروں کو آتی نہیں روباہی 

120

قائدین جماعت کا قائدانہ کردار

125

صلح کی اہمیت

127

جماعت اہل حدیث کا شیر بر

146

جماعتی مصالحت: ایک متحسن اور مبارک اقدام

150

کتاب ملت بیضاء کی پھر شیرازہ بندی ہے

154

بعض عربی پیغامات

159

بعض اردو پیغامات

179

بعض انگریزی پیغامات

199

بعض تاثرات

203

بعض فیس بک پوسٹ

215

واٹس ایپ گروپ و بستان اردو میں اتحاد جمیعت پر بعض تہنیتی پیغامات

229

بعض تاثرات کانفرنس 9 ۔10 مارچ 2018ء

245

بعض منظوم کلام

263

اخبارات

271

بعض صوتی پیغامات

281

چند تصویری جھلکیاں

289

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 54981
  • اس ہفتے کے قارئین 584123
  • اس ماہ کے قارئین 371368
  • کل قارئین114263368
  • کل کتب8904

موضوعاتی فہرست