#6894

مصنف : ڈاکٹر عقیل احمد

مشاہدات : 2849

جمال سیرت

  • صفحات: 342
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 13680 (PKR)
(جمعرات 12 جنوری 2023ء) ناشر : پروگریسو بکس، لاہور

اس روئے ارضی پر انسانی ہدایت کے لیے  اللہ  تعالیٰ کے بعد حضرت  محمد ﷺ ہی ،وہ کامل  ترین ہستی ہیں جن کی زندگی  اپنے اندر عالمِ انسانیت کی مکمل  رہنمائی کا پور سامان رکھتی ہے ۔ رہبر انسانیت سیدنا محمد رسول اللہ ﷺ  کی شخصیت قیامت تک آنے والےانسانوں کےلیےبہترین نمونہ ہے  ۔ گزشتہ چودہ صدیوں  میں اس  ہادئ کامل ﷺ کی سیرت وصورت پر ہزاروں کتابیں اورلاکھوں مضامین لکھے جا چکے ہیں ۔اورکئی ادارے صرف سیرت نگاری پر کام کرنے کےلیےمعرض وجود میں آئے  ۔اور پورے عالمِ اسلام  میں  سیرت  النبی ﷺ کے مختلف گوشوں پر سالانہ کانفرنسوں اور سیمینار کا انعقاد کیا  جاتاہے   جس میں  مختلف اہل علم  اپنے تحریری مقالات پیش کرتے ہیں۔ ہنوذ یہ سلسلہ جاری وساری ہے ۔ زیر نظر کتاب’’ جمال سیرت ‘‘ڈاکٹر عقیل احمد صاحب کی تصنیف ہے ۔انہوں نے کتاب میں  سیرت رسول اکرمﷺ کا موضوعاتی  مطالعہ پیش کرتے ہوئے سیرت طیبہ کے حوالے سے صرف بارہ موضوعات کا انتخاب کیا ہے ۔جن میں پہلے دو کا تعلق ذاتِ رسالت مآب ﷺ کے حوالے سے نظری پہلوؤں سے ہے ۔ جبکہ باقی موضوعات  کا تعلق عملی پہلوؤں سے ہے ، ہرموضوع کا بنیادی تعارف ،ضرورت  واہمیت کے بعد اس کے حوالے سے نبوی منہج ومقاصد ،حکمت عملی ، طریقہ کار ، اثرات اور پھر اس موضوع کے حوالے سے عصری صورتِ حال پر بات کی گئی ہے نیز فقہ السیرۃ کا  اسلوب اخیتار کر کے  سیرت کے حوالے سے اپنے ماحصلات پیش کرنے کی کوشش کی گئی ہے۔ اور  مشکل اصطلاحات، مختلف فیہ امور ، طویل واقعات، دقیق ابحاث سے اجتناب  کر کے سادہ اور عام فہم اندازِ تحریر اختیار کر کے ہر طرح کے ذہن کوسیرت کے مطالعہ کی دعوت دی گئی ہے۔(م۔ا)

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 87615
  • اس ہفتے کے قارئین 300370
  • اس ماہ کے قارئین 87615
  • کل قارئین113979615
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست