#7307

مصنف : ابو محمد عبد الرحمٰن علی الاثری

مشاہدات : 2337

جادو کا علاج مگر کیسے؟

(جادو کا علاج مگر کیسے؟)
  • صفحات: 49
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 1960 (PKR)
(ہفتہ 01 جون 2024ء) ناشر : دار الفلاح قصور

جادو، جنات اور نظر بد سے تعلق رکھنے والی بیماریوں کے علاج کے لیے کتاب و سنت کے بیان کردہ طریقوں سے ہٹ کر بے شمار لوگ شیطانی اور طلسماتی کرشموں کے ذریعے ایسے مریضوں کا علاج کرتے نظر آتے ہیں جن کی اکثریت تو محض وہم و خیال کے زیر اثر خود کو مریض سمجھتی ہے ۔ جادو کا موضوع ان اہم موضوعات میں سے ہے جن کا بحث و تحقیق اور تصنیف و تالیف کے ذریعے تعاقب کرنا علماء کے لیے ضروری ہے کیونکہ جادو عملی طور پر ہمارے معاشروں میں بھرپور انداز سے موجود ہے اور جادوگر چند روپوں کے بدلے دن رات فساد پھیلانے پر تلے ہوئے ہیں جنہیں وہ کمزور ایمان والے اور ان کینہ پرور لوگوں سے وصول کرتے ہیں جو اپنے مسلمان بھائیوں سے بغض رکھتے ہیں اور انہیں جادو کے عذاب میں مبتلا دیکھ کر خوشی محسوس کرتے ہیں لہذا علماء کے لیے ضروری ہے کہ وہ نظر بد ،جادو کے خطرے اور اس کے نقصانات کے متعلق لوگوں کو خبردار کریں اور اس کا شرعی طریقے سے علاج کریں تاکہ لوگ اس کے توڑ اور علاج کے لیے نام نہاد جادوگروں عاملوں کی طرف رخ نہ کریں۔ زیر نظر کتابچہ ’’جادو کا علاج مگر کیسے ؟‘‘ابو محمد عبد الرحمٰن علی الاثری حفظہ اللہ کا مرتب شدہ ہے۔انہوں نے اس مختصر کتابچہ میں اولاً سحر و آسیب ،تعویذ گنڈوں اور جادو ٹونے کے وقوع سے پہلے ان 26 احتیاطی تدابیر کو پیش کیا ہے کہ جن ذریعے سے ان سے پچا جا سکتا ہے۔ (م۔ا)

فہرست موجود نہیں ہے

اس ناشر کی دیگر مطبوعات

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 60618
  • اس ہفتے کے قارئین 94446
  • اس ماہ کے قارئین 1711173
  • کل قارئین111032611
  • کل کتب8851

موضوعاتی فہرست