#6097

مصنف : ڈاکٹر حافظ محمد زبیر

مشاہدات : 5401

اسلامی نظریہ حیات

  • صفحات: 132
  • یونیکوڈ کنورژن کا خرچہ: 3300 (PKR)
(منگل 19 مئی 2020ء) ناشر : دار الفکر الاسلامی، لاہور

اس دنیا میں انسان کا وجود کسی اتفاق یا حادثے کا نتیجہ نہیں بلکہ خالق وحدہ لاشریک کی ایک بامقصد تخلیق کا ظہور ہے۔اور انسان کی تخلیق کا اصل مقصد یہ ہے کہ وہ اپنی عبادت اور بہترین عمل کے ذریعے اپنے خالق کا شکر ادا کرے۔ اسلامی  نظریہ حیات ہی وہ واحد نظریہ ہے کہ جس میں انسانی زندگی کی ابتداء وانتہاء ،مقصدِ زندگی ،طرزِحیات، تاریخ ، لسانیات ، علمیت ،اور اخلاقیات وغیرہ کے بارے  اس قدر تفصیلی اور واقعی معلومات موجود ہیں کہ اس پر "Theory of  Everything"   کا اطلاق نہیں ہوسکتا ہے۔ زیر تبصرہ کتاب’’اسلامی نظریہ حیات‘‘معروف مذہبی سکالر  ڈاکٹر حافظ محمد زبیر ﷾(فاضل جامعہ لاہور الاسلامیہ ،لاہور ،مصنف کتب کثیرہ،اسسٹنٹ پروفیسر کامساٹس یونیورسٹی،لاہور) کی کاوش ہے ڈاکٹر صاحب  نے اسلامی ضابطہ حیات کی روشنی میں اسلام کا عالمی نقطہ نظر اصولی انداز میں اس طرح پیش   کرنے کی کوشش کی ہےیہ دین کی روایتی فکرکا ایک جامع اور مختصر بیانیہ بن جائے۔اس بیانیے کا ہرہر جملہ ایک ایسی فکر کا حامل ہے کہ جس میں کسی فتنے کا ردّ موجود ہے  یا کسی اہم سوال کاجواب پوشیدہ ہے اورمتن کا  ہر جملہ دوسرے کےساتھ نہ صرف لفظاً ومعناً مربوط ہے بلکہ اس کے لیے ایک دلیل بھی ہے ۔بیانیئے کا متن اگرچہ مختصر ہےلیکن حواشی میں بیانیہ کی دلیل اور استدلال تفصیل کے ساتھ کتاب وسنت سے نقل کردیا  گیا ہے۔ڈاکٹر حافظ زبیر صاحب  کےمرتب کردہ  جدید اسلوب پر مشتمل  عقیدہ کا یہ مختصر بیانیہ(متن) وحواشی  کی تفہیم تفصیلی  شرح  کی متقاضی ہے۔جیسے  عقیدہ کے دو مشہور متون ’’ متن العقیدہ الطحاویۃ  ‘‘ اور  ’’ عقیدہ واسطیہ‘‘ کی  تفہیم وتوضیح کےلیے  شروح لکھی گئی ہیں۔ اللہ تعالیٰ سے دعا ہے کہ اللہ تعالیٰ مصنف  کی تمام تدریسی  ، تحقیقی وتصنیفی کاوشوں کو شرفِ قبولیت سے نوازے۔آمین (م۔ا)

فیس بک تبصرے

ایڈ وانس سرچ

اعدادو شمار

  • آج کے قارئین 45270
  • اس ہفتے کے قارئین 45270
  • اس ماہ کے قارئین 2117187
  • کل قارئین113724515
  • کل کتب8888

موضوعاتی فہرست